مقامِ شہادت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید

لاریب مرزا

محفلین
کسی بھی قوم کے قومی ہیرو اس قوم کا فخر ہوتے ہیں. ہمارے پیارے وطن پاکستان کے قومی ہیرو جنہوں نے اس ملک کی سلامتی کی خاطر اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، ہمارا قومی سرمایہ ہیں. انھی میں سے ایک جگمگاتا ستارا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید ہیں.

چند سال قبل سکول کے طلبہ کو میجر عزیز بھٹی کی زندگی پر مشتمل ایک خاکہ کروا چکے تھے. سو حال ہی میں ان کی زندگی پر مشتمل ایک کتاب نظر آئی تو بے اختیار ہاتھ اس کتاب کی طرف بڑھ گئے. اتنی دلچسپ کتاب آج سے پہلے کبھی نہ پڑھی تھی. اٹھتے، بیٹھتے، چلتے، پھرتے کتاب ہمارے ہاتھ میں ہوتی. ناولز کو چھوڑ کے ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ ہم نے 536 صفحات پر مشتمل کسی کتاب کا حرف حرف پڑھا اور بار بار پڑھا. اس کتاب میں میجر عزیز بھٹی کے مقامِ شہادت کا ذکر پڑھا تو دل میں شوق پیدا ہوا کہ یہ مقام دیکھا جائے. سو پروگرام بنایا اور اس مقام تک جا پہنچے.


IMG-20200714-165005.jpg

واہگہ بارڈر والی سڑک پہ واہگہ بارڈر سے تقریباً دو کلومیٹر پیچھے ایک ذیلی سڑک برکی کے مقام تک جاتی ہے جہاں پاک و ہند کا معرکہ پیش آیا. جہاں یہ سڑک اندر کی طرف مڑتی ہے وہاں بی آر بی نہر کا ایک پل ہے جس پر میڈم نور جہان کے ملی نغمے لکھے گئے ہیں. یہ ملی نغمے پڑھتے ہوئے ہمارے ذہن میں جنگ کے تمام مناظر گھومنے لگے. ہمارا دل اس خیال کے باعث زور سے دھڑکنے لگا کہ ہم وہ مقام دیکھنے جا رہے ہیں جہاں ہمارے بہادر فوجی سینہ تانے اپنے ملک و قوم کی سلامتی کی خاطر لڑتے رہے اور جام شہادت نوش کیا.
 

لاریب مرزا

محفلین
برکی کے مقام کی طرف جاتے ہوئے اس راستے پر سڑک کہیں اچھی حالت میں ہے اور کہیں بہت خراب.. ہمارا خیال تھا کہ برکی کا مقام زیادہ دور نہیں ہو گا لیکن 20 کلومیٹر طے کرنے پر بھی جب پتا چلا کہ ابھی اور آگے ہے تو ہمارے اندر بے چینی شروع ہوگئی.. اتنا دور؟؟ ہم کہاں جا رہے ہیں؟ جہاں سنسان راستہ آتا اور راستہ پوچھنا پڑتا تو ہمارا حوصلہ پست ہونے لگتا ایک دفعہ ارادہ کیا کہ واپس چلے جاتے ہیں، چھوڑیں نہیں دیکھتے.. لیکن پھر سوچا کہ یہی تو دیکھنے آئے ہیں. واپس کاہے کو جائیں؟

راستہ پوچھتے ہوئے خدا خدا کر کے ہمیں یہ بورڈ نظر آیا تو ہماری جان میں جان آئی.
IMG-20200714-174441.jpg


میجر عزیز بھٹی شہید کا مقامِ شہادت لاہور میں برکی کے مقام پر واقع ہے جہاں ہمارا یہ قابل فخر سپوت 6 دن بھوک، پیاس اور نیند سے بے نیاز سینہ تانے دشمن کے سامنے ڈٹا رہا اور بالآخر جام شہادت نوش کر کے زندہ و جاوید ہو گیا.

یہ مقام ہر خاص و عام کے لیے کھلا ہے. گیٹ سے اندر داخل ہوتے ہوئے پہلا منظر
IMG-20200714-173728.jpg
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
نزدیک سے
IMG-20200714-173832.jpg


اس مقام پہ دائیں طرف 1965 میں میجر عزیز بھٹی کی بٹالین 17 پنجاب (حیدری) کے شہداء کے نام ہیں اور میجر عزیز بھٹی کے بارے میں کچھ تاریخ کندہ ہے. مزید یہ کہ دائیں طرف سے سیڑھیاں اوپر جاتی ہیں.

دائیں سائیڈ نزدیک سے
IMG-20200714-173855.jpg

IMG-20200714-174013.jpg


جبکہ بائیں طرف میجر عزیز بھٹی کی تصویر پر مشتمل آرٹ کا ایک نمونہ کندہ کیا گیا ہے اور 17 پنجاب (حیدری) بٹالین کے افسروں کی تفصیل موجود ہے. بائیں طرف سے بھی سیڑھیاں اور جاتی ہیں.

بائیں سائیڈ نزدیک سے
IMG-20200714-173807.jpg


IMG-20200714-173951.jpg


جبکہ درمیان میں وہ جگہ ہے جہاں ٹینک کا گولہ لگنے کے بعد اس مردِ مجاہد کو لٹایا گیا تھا اور ان کا بہت سا خون بہہ نکلا تھا. یہاں اینٹوں سے نشان بنا دیا گیا تھا اور بعد میں یہاں یہ یادگار تعمیر ہوئی.
IMG-20200714-173818.jpg



پورا منظر
IMG-20200714-173752.jpg
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
آپ دائیں یا بائیں دونوں اطراف سے اوپر جا سکتے ہیں. تقریباً پندرہ سیڑھیاں عبور کر کے اوپر جائیں تو درمیان میں یہ مزید سیڑھیاں
IMG-20200714-174029.jpg


ان سیڑھیوں پر چڑھ کر اوپر پہنچیں تو پہلا نظارہ بی آر بی نہر کا ہے. اور اس کے پار کھیت نظر آتے ہیں.
IMG-20200714-174048.jpg


یہی وہ جگہ ہے جہاں کھڑے ہو کر فخرِ پاکستان میجر راجہ عزیز بھٹی دوربین لگائے مشاہدہ کرتے تھے اور اپنے جوانوں کو دشمن کے ٹھکانوں کی ٹھیک ٹھیک خبر دیتے تھے. یہیں میجر عزیز بھٹی صاحب کو ٹینک کا گولہ لگا.
ٹینک کا گولہ ان کے سینے کو چیرتا ہوا دائیں پھیپھڑے سے پار ہو گیا تھا. اور ان کو 9 انچ لمبا، 4 انچ چوڑا اور 6 انچ گہرا گھاؤ لگا تھا.

IMG-20200714-174053.jpg

ان بینچوں پر بیٹھ کر آرام سے بی آر بی نہر اور اس کے پار کھیتوں کا نظارہ کیا جا سکتا ہے جہاں دشمن گھات لگائے بیٹھا تھا.

IMG-20200714-172944.jpg


گھوم پھر کر بھی نظارہ کیا جا سکتا ہے.

IMG-20200714-172643.jpg


IMG-20200714-173203.jpg
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
واپسی کی راہ اختیار کرتے ہوئے الوداعی نظر

IMG-20200714-174423.jpg


جب ہم میجر عزیز بھٹی کا مقامِ شہادت دیکھ کر واپس جا رہے تھے تو دل ہی دل میں یہ سوچ کر مسکرا رہے تھے کہ شاہین بچوں کو تصاویر دکھا کر یہ سرپرائز دیں گے. خاکے کے دوران بہت سوال کرتے تھے کہ میم وہ جگہ کیسی تھی جہاں جنگ ہوئی تھی؟ :)
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
آج 12 ستمبر ہے. میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت... مصروفیت کے باوجود آج کے دن یہ لڑی بنانے کا مقصد میجر عزیز بھٹی شہید کی ملک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے. :redheart:

مزید یہ کہ ہم نے ان کی زندگی پر مشتمل یہ کتاب پڑھی ہے.
IMG-20200416-103014.jpg


دیوان غالب سے صرفِ نظر کیا جائے. ابھی ہمارے فون میں کتاب کی یہی ایک تصویر موجود ہے. :)
 

شمشاد

لائبریرین
لاریب مرزا آپ کی یہ شراکت بہت ہی خوبصورت ہے۔ اتنی خوبصورت کہ تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
اس پر سونے پر سہاگہ کہ تصاویر سے جسطرح آپ نے اس لڑی کو مزین کیا ہے۔ قابل ستائش ہے۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
اتنی پیاری تصاویر کے ساتھ خوبصرت تحریر ۔ ۔ میجر راجا عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کر کے کیا ہی اچھا کام کیا ۔ ۔ انہی شہیدوں کی بدولت ہم آج سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ ۔ بہت شاندار:applause::applause:
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
بہت عمدہ! خوب صورت شراکت ہے۔
ایک مدت بعد میجر عزیز شہید کو پڑھ کے ان کی تصاویر دیکھ کے اچھا لگا!
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے!

لاریب بحیثیت معلمہ آپ کا یہ جذبہ اور یہ تعمیری سوچ مجھے بے حد متاثر کرتی ہے اور خوشی دیتی ہے۔۔
جیتی رہیں اور یونہی پھولوں کی آبیاری کرتی رہیں۔۔
ہمیں جاندار اور مثبت ذہنوں کی بہت ضرورت ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
لاریب مرزا آپ کی یہ شراکت بہت ہی خوبصورت ہے۔ اتنی خوبصورت کہ تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
اس پر سونے پر سہاگہ کہ تصاویر سے جسطرح آپ نے اس لڑی کو مزین کیا ہے۔ قابل ستائش ہے۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
تحریر اور تصاویر کی پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ سر :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اتنی پیاری تصاویر کے ساتھ خوبصرت تحریر ۔ ۔ میجر راجا عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کر کے کیا ہی اچھا کام کیا ۔ ۔ انہی شہیدوں کی بدولت ہم آج سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ ۔ بہت شاندار:applause::applause:
بے شک... درست کہا آپ نے :)

بہت شکریہ سراہنے کے لیے :)
 

لاریب مرزا

محفلین
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے!
کوئی شبہ نہیں.

لاریب بحیثیت معلمہ آپ کا یہ جذبہ اور یہ تعمیری سوچ مجھے بے حد متاثر کرتی ہے اور خوشی دیتی ہے۔۔
جیتی رہیں اور یونہی پھولوں کی آبیاری کرتی رہیں۔۔
ہمیں جاندار اور مثبت ذہنوں کی بہت ضرورت ہے۔
عینو آپا! آپ کی ستائش ہمارے لیے بے حد قیمتی ہے. بہت شکریہ سراہنے کے لیے. :)

دراصل ہم نے اس سے پچھلی جو تحریر لکھی تھی شاہین بچے
وہ ایک زبردستی کی تحریر تھی. جو ہم شریکِ محفل نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن اس سفر نامے کی بنیاد وہی تحریر تھی. سو محفل میں شریک کرنا پڑی. ہم دونوں کو relate کرنا چاہتے تھے. :)

بارِ دگر سراپا سپاس :)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
لاریب بٹیا۔۔
بہت ساری دعائیں اور ڈھیر سارا پیار اتنی عظیم ہستی پر قلم اُٹھانے پر اور حسین و دلاویز تصاویر شئیر کرنے اور ساتھ میں اُس جذبہٓ حب الوطنی پہ جو اب نئی نسل سے آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ،جنھیں یہ یاد ہی نہیں کہ یہ جو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں-یہ ان عظیم سپتوں کی قربانی کی وجہ سے ہے۔اللّہ سلامت رکھے آپ جیسے استاتذہ کو جنکے دل وطن کی محبت سے سرشار ہیں۔شاہین بچے بھی بہت اعلیٰ تحریر ۔جو آپکے محبِ وطن ہونے کا ثبوت ہے۔اللّہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 

لاریب مرزا

محفلین
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
لاریب بٹیا۔۔
بہت ساری دعائیں اور ڈھیر سارا پیار اتنی عظیم ہستی پر قلم اُٹھانے پر اور حسین و دلاویز تصاویر شئیر کرنے اور ساتھ میں اُس جذبہٓ حب الوطنی پہ جو اب نئی نسل سے آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ،جنھیں یہ یاد ہی نہیں کہ یہ جو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں-یہ ان عظیم سپتوں کی قربانی کی وجہ سے ہے۔اللّہ سلامت رکھے آپ جیسے استاتذہ کو جنکے دل وطن کی محبت سے سرشار ہیں۔شاہین بچے بھی بہت اعلیٰ تحریر ۔جو آپکے محبِ وطن ہونے کا ثبوت ہے۔اللّہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
بہت شکریہ سیما علی صاحبہ پذیرائی کے لیے :)

اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اپنے حفظ و امان میں رکھے. آمین
 

سیما علی

لائبریرین
بہت شکریہ سیما علی صاحبہ پذیرائی کے لیے :)

اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اپنے حفظ و امان میں رکھے. آمین
ارے لاریب آپ تو بہت کلاس فوٹو گرافر ہیں۔بہت بہترین تصاویر ہیں رات تو ہم لکھ نہیں پائے ۔بہت ساری داد و تحسین
کلاسیکل یادگار شئیر کر کے لئے۔جیتی رہیے:in-love::in-love:
 

سیما علی

لائبریرین
میجیر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کی نذر
اے پُتر ہٹاں تے نئیں وِکدے ۔۔۔ کی لَبھنی ایں وچ بازار کُڑے
اے دَین وے میرے داتا دی ۔۔۔ نا ایویں ٹکراں مار کُڑے
اے پتر ہٹاں تے نہیں وِکدے
اے پُتر وِکاؤ چیز نئیں ۔۔۔ مُل دے کے جھولی پائیے نی
اے ایڈا سستا مال نئیں ۔۔۔ کِدوں جا کے منگ لیا ئیے نی
اے سودا نقد وی نہیں مِلدا ۔۔۔ تُو لبدی پھریں اُدھار کڑے

اے شیر بہادر غازی نیں ۔۔۔ اے کِسے کولوں وی ہر دے نئیں
ایناں دشمناں کولوں کی ڈرنا ۔۔۔ اے موت کولوں وی ڈردے نئیں
اے اپنے دیس دی عزت توں ۔۔۔ جان اپنی دیندے وار کُڑے

تن بھاگ نیں اوہناں ماواں دے ۔۔۔ جِنہاں ماواں دے اے جائے نیں
تن بھاگ نیں بہن بھراواں دے ۔۔۔ جنہاں گودیاں ویر کِھڈائے نیں
اے آن نیں آناں والیاں دے
نئیں ایس دی تینوں ساڑ کُڑے
اے سودا نقد وی نہیں مل دا ۔۔۔ تو لَبدی پھریں ادھار کُڑے
اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے۔۔۔کی لبنی ایں وچ بازار کُڑے
اے پُتر ہٹاں تے نہیں وِکدے

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم
 
Top