350 چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان؛ عمران خان

جاسم محمد

محفلین
واصف علی واصف نے کہا تھا:
دوسرے کی خامیاں آپ کی خوبیاں نہیں بن سکتیں
انصافی کہتے ہیں:
سابقہ حکومتوں کی خامیاں ہماری خامیوں کا جواز ہی نہیں بلکہ خوبی ہیں۔
آپ کی بات سے اتفاق ہے۔ ہر پرانی خرابی کو ٹھیک کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ جو مسائل پچھلی حکومتیں چھوڑ کر گئی ہیں ان کو ٹھیک کرتے کرتے وقت لگے گا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ جو نظام کئی دہائیوں میں خراب ہوا ہو وہ محض دو سالوں میں ٹھیک ہو جائے۔ تھوڑا صبر فرمائیں۔
 
بابا-جی

یہ ٹانک مُفید ہے۔ صُبح و شام دیتے جاؤ۔ صبر ٹانک مع ایک چھٹانک بھنگ۔
 
سیما علی

لائبریرین
اور 50 لاکھ گھر کس کے لیے بنائے جا رہے ہیں؟
روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کو تو یہ قوم برداشت کرتی ہے ۔جنھوں نے قوم سے روٹی بھی چھینی ، کپڑے بھی تار تار کر دیے اور سر سے سائبان بھی۔۔۔۔۔پر پھر بھی بھٹو زندہ ہے۔۔۔۔۔
 
الف نظامی

نہ بھٹو مقدس گائے ہے اور نہ ہی موجودہ وزیر اعظم عمران خان۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ایک چادر کے بارے میں سرِ محفل سوال ہو سکتا ہے اور موجودہ وزیر اعظم جو ریاستِ مدینہ کے ذریعے اپنی مارکیٹینگ کرتے ہیں اور اپنے گرد تقدس کا ہالا قائم کرتے ہیں ، اُن سے سوال کرنے پر عوام برداشت اور صبر کی تلقین کیوں کی جاتی ہے؟
یہ برداشت اور صبر کرنا حکمران کے لازمی اوصاف میں سے ہے اور اُس کو رعایا کے دکھ درد کو محسوس کر کے ان کا مداوا کرنے کے اقدامات کرنے ہیں۔
 
فاخر رضا

جو غلطی عمران خان کررہا ہے آپ تو نہ کریں
خلفائے راشدین اور مدینہ کو لڑیوں سے دور ہی رکھیے
 
سیما علی

لائبریرین
جو غلطی عمران خان کررہا ہے آپ تو نہ کریں
خلفائے راشدین اور مدینہ کو لڑیوں سے دور ہی رکھیے
بالکل درست کہا آپ نے۔ایک مرتبہ میں نے کہیں پڑھا اب درست ربط یاد نہیں۔ یہ تو وہ حکمراں جو قرآنی آیات اپنے مطلب کے لئے ڈھونڈھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
یہ ٹانک مُفید ہے۔ صُبح و شام دیتے جاؤ۔ صبر ٹانک مع ایک چھٹانک بھنگ۔
بطورِ تبرک یہ تھریڈ ملاحظہ کیجیے
کیلاش، چترال کے مکینوں کو 24 گھنٹے بلا لوڈ شیڈنگ مائکرو ہائیڈل پراجیکٹ سے بجلی میسر ہے۔ یہ وہ دور دراز کے پہاڑی علاقہ جات ہیں جو نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں جن کیلئے 350 منی اور مائکرو ڈیمز بنانے کا وعدہ تھا۔
 
یہ تو چترال انجینئرنگ کے میٹرک پاس چوہدری اختر کے بنائے ہوئے منصوبے ہیں جس کو یو ای ٹی ٹیکسلا نے گولڈ میڈل بھی دیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو چترال انجینئرنگ کے میٹرک پاس چوہدری اختر کے بنائے ہوئے منصوبے ہیں جس کو یو ای ٹی ٹیکسلا نے گولڈ میڈل بھی دیا ہے۔
118960851_10157917782924527_6647182042392695390_o.jpg
 
Top