350 چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان؛ عمران خان

الف نظامی

لائبریرین
منی ہائیڈل ڈیم یا پاور پراجیکٹ تو کے پی کے بہت سے علاقوں میں بن چکے ہیں۔ اب اعتراض صرف اس بات پر ہے کہ وہ ڈیمز کدھر ہیں جنہوں نے پورے ملک کو بجلی فراہم کرنی تھی۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ سی پیک منصوبوں کا حصہ ہیں اور اس وقت زیر تعمیر ہیں۔
اعتراض اس بات پر ہے کہ منی ہائیڈل پاور منصوبوں کو چھوٹے ڈیم کہہ کر ان سے پورے ملک کی بجلی پوری کرنے کا پروپگنڈا کیا گیا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
وزیر اعظم عمران خان کے پاس جو ٹیم ہے وہ بھی مقتدرہ نے ہی بنا کر دی ہے۔
مقتدرہ سے کیا مراد ہے کابینہ وزیر اعظم نے خود تشکیل دی ہے اور مقتدرہ صرف پارلیمان ہے فوج اس کے ماتحت ہے۔ فوج کا نام لے کر آپ بہانہ تراش نہیں سکتے۔
 
بابا-جی

محفلین
مقتدرہ سے کیا مراد ہے کابینہ وزیر اعظم نے خود تشکیل دی ہے اور مقتدرہ صرف پارلیمان ہے فوج اس کے ماتحت ہے۔ فوج کا نام لے کر آپ بہانہ تراش نہیں سکتے۔
یہ فوجی لوگ تو ہر پراجیکٹ میں مال بناتے ہیں زیادہ تر، اب ان کا واسطہ ایک ایماندار لیڈر سے پڑا ہے۔ یہ حکومت خانِ اعظم کو بنا کر دی گئی ہے، اگر خان خود کبھی اقتدار میں اپنی قوت سے آ گیا تو ان سب کو بھی تیر کی طرح سیدھا کر سکتا ہے۔
 
یہ بھی ایک پروپگنڈا ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں اورنہ ہی کوئی دلیل۔
 
نہیں جناب میرا ووٹ بنیاد پسند مذہبی جماعت کے حق میں تھا۔
اس ساری فلم میں ہیروئین تو آپ ہی کی بنیاد پسند مذہبی جماعت (ویسے وہ تو اپنے آپ کو بنیاد پسند نہیں بلکہ جدت پسند، لچک دار، مولڈ ایبل، فولڈ ایبل جماعت کہتے ہیں ) تھیں، انہی کے ٹھمکوں، جھمکوں پر تو عوام اسکرین کی طرف متوجہ ہوئے اور پھر باقی کام ہیرو نے کیا یہ الگ بات ہے کہ اصل کردار اس فلم میں ہیرو کے باپ ہی کا تھا۔
آج جتنا پی ٹی آئی کا سپورٹر جوابدہ ہے اتنا ہی آپ کی جماعت۔ جتنا قصور وار پی ٹی آئی والے ہیں اتنی ہی آپ کی جماعت۔
مجھے حیرت ہو گی اگر آپ اب بھی اسی بار بار کے ثابت شدہ دوغلے، جھوٹے، فریبی انسان کے پیروکار ہیں۔
 
یہ بھی ایک پروپگنڈا ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں اورنہ ہی کوئی دلیل۔
جناب دیدے واہ کر کے دیکھیں ایک اِک رسید دی ہے بندے نے ثبوت کے طور پر ایک ایک کمپنی کی اس ویب سائٹ پر۔ کیا بات کرتے ہیں۔
چلیں باجوا لیکس پر ابھی بات نہیں کرتے تو کم از کم ان کے خود کے جمع کروائے اثاثہ جات میں 30 لاکھ والی گاڑی اور کچھ ہزار روپے فی ایکڑ بتائی ہوئی زمین والے سانحے کو یسے ڈیفینڈ کریں گے؟
ہمارا مسئلہ یہی ہے بحثیتِ قوم کے جب بھی کبھی کسی ایک بندے کا بدنیتی یا کچھا چٹھا سامنے آجاتا ہے تو وہ اجتماعیت یعنی مذہب، قوم، زبان، ادارے، جمہوریت اور نظام کا سہارا لیتا ہے۔ اس طرح بات ایک سے زیادہ لوگوں پر جانے کی وجہ سے تھوڑی کم ڈیمیجنگ ہو جاتی ہے اور ڈیفنس بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ اور جس گروپ کو شامل کیا جاتا ہے وہ بھی دفاع کرنے لگتا ہے۔
اب باجوا صاحب پر تنقید کا مقصد قطعی طور پر آرمی پر تنقید نہیں لیکن چونکہ ان کے دلوں میں چور ہے اور انہوں نے بدیانتی کی ہے اور یہ بھی دوسروں کی طرح چور ہیں تو جس طرح وہ دوسرے اپنی چوری میں مذہب، جمہوریت، سیاست وغیرہ وغیرہ جیسے کارڈ کھیل کر بیچ میں بچنے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح یہاں بھی صاحب جان بوجھ کر آرمی کی آڑھ میں چھپ رہے ہیں تاکہ بچت ہو جائے اور اتنی بڑی شخصیت کی جانب سے آرمی کو بطور ڈھال استعمال کرنے پر اب آرمی بھی ان سے دستبردار نہیں ہو سکتی تو نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔
آرمی کو چاہیئے کہ خود سے اس بندے کا احتساب کرے لیکن وائے قسمت۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اس ساری فلم میں ہیروئین تو آپ ہی کی بنیاد پسند مذہبی جماعت (ویسے وہ تو اپنے آپ کو بنیاد پسند نہیں بلکہ جدت پسند، لچک دار، مولڈ ایبل، فولڈ ایبل جماعت کہتے ہیں ) تھیں، انہی کے ٹھمکوں، جھمکوں پر تو عوام اسکرین کی طرف متوجہ ہوئے اور پھر باقی کام ہیرو نے کیا یہ الگ بات ہے کہ اصل کردار اس فلم میں ہیرو کے باپ ہی کا تھا۔
آج جتنا پی ٹی آئی کا سپورٹر جوابدہ ہے اتنا ہی آپ کی جماعت۔ جتنا قصور وار پی ٹی آئی والے ہیں اتنی ہی آپ کی جماعت۔
مجھے حیرت ہو گی اگر آپ اب بھی اسی بار بار کے ثابت شدہ دوغلے، جھوٹے، فریبی انسان کے پیروکار ہیں۔
اگر آپ یہ تصور کر بیٹھے ہیں کہ میرا ووٹ پاکستان عوامی تحریک کے لیے تھا تو شاید آپ غلطی پر ہیں ، میرا سیاسی نظریہ پاکستان میں موجود تمام بنیاد پسند جماعتوں کے اتحاد سے منسلک ہے۔
قطعی طور پر یہ میں نہیں بتا سکتا کہ میں نے ووٹ کس جماعت کو دیا تھا کیوں کہ یہ میری ذاتی معلومات ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ِ@امجد میانداد
اعتراض کی وجہ یہ ہے :
یہ فوجی لوگ تو ہر پراجیکٹ میں مال بناتے ہیں زیادہ تر،؎
اس بات کے جواب میں یہ کہا :
یہ بھی ایک پروپگنڈا ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں اورنہ ہی کوئی دلیل۔
یعنی یہ کہنا کہ فرد واحد کا عمل پورے ادارے کو ڈیفائن کرتا ہے اس کو پروپگنڈا کی زبان میں سپیفیک چیز کو جنرلائز کر کے دکھانا کہتے ہیں۔
 
اگر آپ یہ تصور کر بیٹھے ہیں کہ میرا ووٹ پاکستان عوامی تحریک کے لیے تھا تو شاید آپ غلطی پر ہیں ، میرا سیاسی نظریہ پاکستان میں موجود تمام بنیاد پسند جماعتوں کے اتحاد سے منسلک ہے۔
قطعی طور پر یہ میں نہیں بتا سکتا کہ میں نے ووٹ کس جماعت کو دیا تھا کیوں کہ یہ میری ذاتی معلومات ہے۔
میرے بھائی کہیں کسی ایک جگہ بھی میں نے ووٹ کا لفظ استعمال کیا ہو تو میں مجرم :)
میں تو سپورٹ اور کمپیئننگ کی بات کر رہا ہوں۔ یہ کمپئیننگ اور ماحول تیار کرنے ہی کے تو ثمرات ہیں ورنہ ووٹ تو ضروری نہیں کہ جنہیں زیادہ پڑیں وہی حکومت میں آئیں۔
 
ِ@امجد میانداد
اعتراض کی وجہ یہ ہے :

اس بات کے جواب میں یہ کہا :

یعنی یہ کہنا کہ فرد واحد کا عمل پورے ادارے کو ڈیفائن کرتا ہے اس کو پروپگنڈا کی زبان میں سپیفیک چیز کو جنرلائز کر کے دکھانا کہتے ہیں۔
جی بالکل میرا بھی یہی کہنا ہے کہ یہ فردِ واحد کا عمل ہے لیکن کیا کیجئے مسئلہ یہ ہے کہ فردِ واحد کے عمل کو ادارہ ڈِس اون نہیں کر رہا۔ بلکہ پورے وسائل کے ساتھ ڈیفینڈ کر رہا ہے اور ان کو برا بھلا کہہ رہا ہے جنہوں نے سوال اٹھائے۔ جہاں فردِ واحد کی کرپشن کی بات ہوئی ہے اور انکشافات کیے گئے ہیں وہاں آرمی کو قطعی ٹارگٹ نہیں کیا گیا اور نہ ہی بطور ادارہ آرمی کا کوئی ذکر ہے۔
 
سپورٹ اور کمپیئننگ کے لیے اس فورم پر "انتخابی اصلاحات" تلاش کیجیے
 
جاسم محمد

محفلین
جی بالکل میرا بھی یہی کہنا ہے کہ یہ فردِ واحد کا عمل ہے لیکن کیا کیجئے مسئلہ یہ ہے کہ فردِ واحد کے عمل کو ادارہ ڈِس اون نہیں کر رہا۔ بلکہ پورے وسائل کے ساتھ ڈیفینڈ کر رہا ہے اور ان کو برا بھلا کہہ رہا ہے جنہوں نے سوال اٹھائے۔ جہاں فردِ واحد کی کرپشن کی بات ہوئی ہے اور انکشافات کیے گئے ہیں وہاں آرمی کو قطعی ٹارگٹ نہیں کیا گیا اور نہ ہی بطور ادارہ آرمی کا کوئی ذکر ہے۔
جیسے ایک کرپٹ صحافی، وکیل، جج، بیروکریٹ، سیاست دان، عالم دین، بزنس مین کا اس کے برادری والے ساتھ نہیں چھوڑتے۔ ویسے ہی ایک کرپٹ فوجی افسر کو بھی اس کے پیٹی بند بھائی اکیلا نہیں چھوڑتے۔ اسی لئے یہاں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔
 
بابا-جی

محفلین
خانِ اعظم سے فوجی سبق لیں۔ جو دوست یار کرپشن میں پھنسا دھنسا، تو کپتان نے اسے گھر بھیج دیا۔ کیا ایک سینئر باجوہ جونئیر باجوہ کو گھر بھجوا سکتا ہے؟
 
بابا-جی

محفلین
ِ@امجد میانداد
اعتراض کی وجہ یہ ہے :

اس بات کے جواب میں یہ کہا :

یعنی یہ کہنا کہ فرد واحد کا عمل پورے ادارے کو ڈیفائن کرتا ہے اس کو پروپگنڈا کی زبان میں سپیفیک چیز کو جنرلائز کر کے دکھانا کہتے ہیں۔
سپیسفک شے کا حجم بھی دیکھ لو بھائی۔ پورے ادارے پر محیط ہو رہا ہے۔ اربوں روپے کا دھندا ہے۔ اے اللہ! عمران خان کو ہمت دے کہ وہ ججوں، جرنیلوں اور سیاست دانوں کا احتساب کر کے دکھائے۔ قسمت سے ایک عظیم فرد پاکستان کے مقدر میں آ گیا ہے تو اس کی قدر کرنی چاہیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اے اللہ! عمران خان کو ہمت دے کہ وہ ججوں، جرنیلوں اور سیاست دانوں کا احتساب کر کے دکھائے۔ قسمت سے ایک عظیم فرد پاکستان کے مقدر میں آ گیا ہے تو اس کی قدر کرنی چاہیے۔
شروعات تو کر دی گئی ہیں۔ دیکھتے ہیں کہاں تک جاتی ہے۔ ماضی میں جو احتساب کے نام پر یہاں ڈرامے ہوتے رہے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
زرداری 11 سال جیل میں رہا۔ جب اس کے کرپشن کیسز میچور ہو کر سزا کے قریب پہنچ گئے تو اسے مشرف نے این آر او دے دیا۔
نواز شریف 99 میں تختہ الٹ دئے جانے کے بعد کچھ عرصہ جیل میں مختلف کیسز بھگتتا رہا اور پھر مشرف سے ڈیل کرکے جدہ بھاگ گیا۔
اسی طرح جب مشرف کا احتساب شروع ہوا تو اسے بھی علاج کے نام پر ملک سے بھاگنے کی اجازت مل گئی۔ کئی سال بعد جب سپیشل عدالت نے مشرف کو آئین سے غداری پر سزا سنائی تو کچھ ہی عرصہ بعد اعلیٰ عدالت نے اس سپیشل کورٹ کو ہی غیر قانونی قرار دے کر معاملہ دفن کر دیا۔
باقی آجکل جیسا لولا لنگڑا احتساب ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے کھلی کتاب ہے۔ اس پر مزید کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
Top