350 چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان؛ عمران خان

جاسم محمد

محفلین
نیازی صاحب یوتھیوں کو بیوقوف بنانے کے علاؤہ اور کچھ نہیں بناسکتے۔
تمام منی ہائیڈل پراجیکٹس پاکستان کے اندر زمین پر موجود ہیں۔ پاپا جونز ، ایون فیلڈ فلیٹس اور سرے محل کی طرح ملک سے باہر انجوائے نہیں کر رہے۔
اپوزیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے باہر جھانکیں گے تو سب کچھ مل جائے گا۔
KP Govt completes 255 mini hydropower projects, proposes 7 projects for inclusion in CPEC
265 mini hydropower projects built in KP
In the villages of KP, micro-hydropower plants have transformed life - Pakistan - DAWN.COM
پہلے بتا رہا ہوں یہ سب پڑھنے کے بعد قادیانی اور یہودی کارڈ مت کھیلنا :)
 
الف نظامی

لائبریرین

چھوٹے ڈیم اور مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹ کو ایک سمجھنے والے کو ہی ان نیوز سے بیوقوف بنایا جا سکتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
چھوٹے ڈیم اور مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹ کو ایک سمجھنے والے کو ہی ان نیوز سے بیوقوف بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کالام میں جس چھوٹے ڈیم پر کام جاری ہے اس کی بدولت پورے کالام کو سستی بجلی فراہم ہو گی اور لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہو گی۔
چھوٹے ڈیمز سے مراد mini hydro power projects ہی تھا جو ان دور دراز کے علاقوں تک بجلی فراہم کرتے ہیں جن کی پہنچ پاکستان کی نیشنل گرڈ سے باہر ہے۔
معلوم نہیں پاکستانیوں نے اپنی کم علمی میں اسے کیا سمجھ لیا تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں 350 چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کو بجلی فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ منصوبے پورے ہونے کے بعد صوبے میں بجلی انتہائی سستی ہو گی جبکہ لوڈشیڈنگ نام کی کوئی چیز نہیں ہو گی۔ وفاق کو بجلی فراہم کرینگے
بندہ پوچھے جس کو آپ چھوٹے ڈیم کہہ رہے ہیں وہ اصل میں کلو واٹ میں بجلی پیدا کر رہے ہیں اور دعویٰ یہ کہ ان سے پورے ملک کو بجلی فراہم ہوگی۔ حد ہے جھوٹ اور غلط بیانی کی۔
 
جاسم محمد

محفلین
ٹوئٹری و فیس بکی منصوبوں سے ترقی کا جعلی عکس قائم کیا ہوا ہے جس کا سوشل میڈیا برگیڈ ڈھول بجاتی رہتی ہے۔
بڑے ڈیموں میں مہمند ڈیم، بھاشا ڈیم پر تیزی سے کام جاری ہے۔
اس کے علاوہ دیگر ڈیموں پر بھی کام ہو رہا ہے۔
Work on 4 hydropower projects under CPEC in full swing
 
جاسم محمد

محفلین
بندہ پوچھے جس کو آپ چھوٹے ڈیم کہہ رہے ہیں وہ اصل میں کلو واٹ میں بجلی پیدا کر رہے ہیں اور دعویٰ یہ کہ ان سے پورے ملک کو بجلی فراہم ہوگی۔ حد ہے جھوٹ اور غلط بیانی کی۔
عمران خان سیاسی لیڈر ہیں۔ الیکٹریکل انجینئر نہیں جو ان تکنیکی تفصیلات میں جائیں کہ ان ڈیموں سے کہاں کہاں تک بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
عمران خان سیاسی لیڈر ہیں۔ الیکٹریکل انجینئر نہیں جو ان تکنیکی تفصیلات میں جائیں کہ ان ڈیموں سے کہاں کہاں تک بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔
لفاظی برطرف ،
الیکٹریکل انجینروں نے عمران خان کو غلط بریفننگ دی تھی یہ کیسے ثابت ہوگا؟
 
الف نظامی

لائبریرین
عمران خان سیاسی لیڈر ہیں۔ الیکٹریکل انجینئر نہیں جو ان تکنیکی تفصیلات میں جائیں کہ ان ڈیموں سے کہاں کہاں تک بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔
عمران خان کرکٹ کے کھلاڑی ہیں۔ ان سے کرکٹ کے علاؤہ کسی اور کام کی توقع عبث ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
عمران خان کرکٹ کے کھلاڑی ہیں۔ ان سے کرکٹ کے علاؤہ کسی اور کام کی توقع عبث ہے۔
بجا فرمایا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کو وکالت جبکہ علامہ اقبال کو شاعری تک ہی محدود رہنا چاہئے۔ بلا وجہ تحریک پاکستان پر دن رات محنت کرکے وقت ہی ضائع کیا۔
اسی طرح اگر بھٹو سندھ میں وڈیرے بازی اور نواز شریف پنجاب میں لوہاری کرتے رہتے تو قوم کا بہت سارا وقت ان دو سیاسی خاندانوں کی کرپشن پکڑنے سے بچ جاتا۔
یوں جرنیل بھی اگر مارشل لا لگا کر حکومتیں کرنے کی بجائے سرحدوں کی حفاظت میں مگن رہتے تو ملک کےسیاسی، سماجی اور مالی حالت آج سے بہتر ہوتے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نواز شریف پنجاب میں لوہاری کرتے رہتے تو قوم کا بہت سارا وقت ان دو سیاسی خاندانوں کی کرپشن پکڑنے سے بچ جاتا۔
میرے نزدیک تو یہ سودا برا نہیں ہے کہ آلِ شریف پنجاب میں اپنی ملوں میں ہتھوڑا چلاتے رہیں اور عمران خان نیازی کرکٹ کا کھلاڑی ہی رہے ، ع۔ دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو! :)
 
جاسم محمد

محفلین
میرے نزدیک تو یہ سودا برا نہیں ہے کہ آلِ شریف پنجاب میں اپنی ملوں میں ہتھوڑا چلاتے رہیں اور عمران خان نیازی کرکٹ کا کھلاڑی ہی رہے ، ع۔ دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو! :)
جس ملک میں ججوں کا ڈیم بنانا، خفیہ ایجنسیوں کا بلیک میلنگ کیلئے خفیہ ویڈیوز جمع کرنا، وکیلوں کا ہسپتالوں پر دھاوا بولنا، جرنلسٹوں کا ذاتی جہاز رکھنا، بیروکریٹس و جرنیلوں کا اندر اور باہر بڑے بڑے کاروبار کرنا معمول کا حصہ ہو۔ وہاں وڈیرے، لوہار اور کرکٹر اگر وزیر اعظم بن بھی گئے تو کیا فرق پڑتا ہے :)
 
فرق تو پڑتا ہے۔ طاہر القادری نے کہا تھا کہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کی صورت میں نظام درست کیا جائے اور کونسلر سے لے کر وزیر اعظم تک کی تعیناتی کا eligibility criteria اور تعلیمی قابلیت متعین کی جائے اور الیکشن سے قبل امیدوار کی سکروٹنی یعنی چھان بین کی جائے تب ہی اس ملک کی صورت حال بہتری کی طرف جا سکتی ہے۔ ورنہ صرف وزیر اعظم کی تبدیلی ہوتی ہے باقی کابینہ وہی جو مشرف و نواز شریف و زرداری کے دور میں تھی وہی ریس کے گھوڑے ہوتے ہیں۔
چہرے نہیں نظام کو بدلو!
 
جاسم محمد

محفلین
فیصلہ کم از کم ٹھیک ہی کیا تھا خانِ اعظم نے۔ ایک بندہ کیا کیا کرے۔
منی ہائیڈل ڈیم یا پاور پراجیکٹ تو کے پی کے بہت سے علاقوں میں بن چکے ہیں۔ اب اعتراض صرف اس بات پر ہے کہ وہ ڈیمز کدھر ہیں جنہوں نے پورے ملک کو بجلی فراہم کرنی تھی۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ سی پیک منصوبوں کا حصہ ہیں اور اس وقت زیر تعمیر ہیں۔
 
Top