ہند وپاک رسم الخط میں یونیکوڈ قرآن پاک چاہیے۔

لطيف شيخ

محفلین
لطیف شیخ بھائی ماشاء اللہ بہت ہی عمدہ کام کیا ہے آپ نے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو قبول فرمائے ۔ آمین ثم آمین
پروف ریڈ کے حوالے سے عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ذکر نامی پروگرام میں موجود متن کو استعمال کیا جائے ۔ کیونکہ اس متن پر پہلے سے بھی کافی محنت ہو چکی ہے اور میرے تجربہ کے مطابق اس متن میں اغلاط کے چانس کافی کم ہے (حال ہی میں پوری سورہ بقرہ کا متن ذکر سے لیا ہے اور دو بہترین قاری صاحبان اس کی پروف ریڈنگ کر رہے ہیں اور ابھی تک متن میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی ان کی طرف سے )کیونکہ پروف ریڈ کا کام کافی طویل اور صبر آزما ہے ۔ لہٰذا اگر ایک ہی متن پر محنت کر کے جس کو بھی ضرورت ہو دے دیا جائے تو میرے ذاتی خیال میں یہ زیادہ بہتر ہو گا۔
جیسا کہ آپ نے قرآن پاک کے متن حوالے سے کام کیا ہے اگر کوئی بھائی انڈیزائن میں قرآن کا متن بنا لیں تو کیا ہی اچھی بات ہوگی اور یقینا یہ قرآن پاک کی ہی خدمت ہے ۔
السلام علیکم تقی الحسن بھائی، ذکر کا متن tanzl.net سے لیا گیا ہے، میں نے اسے ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن آیات کے اندر والے رموز نہیں آرہے تھے، حالانکہ tanzl.net نے ایکسپورٹ کا سیکشن بنایا ہوا ہے اور میں نے ساری آپشنز استعمال کی لیکن رموز نہیں آئے۔
پاکستانی متن کے لیئے پہلے نور حرا کا متن دیکھا لیکن اس میں اردو کی ہ ی اور ک تھیں اس لیئے اسے بھی استعمال نہیں کر پایا۔
ابھی میں نے پاکستانی متن کے لیئے اس متن کو لیا اور یونیکوڈ درست کیے:
خط نستعليق – مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف

اسی طرح عثمانی یا مدنی متن بھی یہاں سے لیا ہے:
رواية حفص – مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف

عثمانی متن یہاں موجود ہے:
Karachvi - مُصْحَفُ المدينة النبوية
lateef-shaikh/uthmani-mushaf

ذکر سے متن نکالنے کا کچھ طریقہ دیکھنا ہوگا پھر اسے بھی ایسے فارمیٹ کر سکوں گا۔
 
لطيف شيخ

محفلین
السلام علیکم!
لطیف بھائی یہ بتائیے گا کہ یہ جو آیت والا فارمیٹ آپ نے استعمال کیا ہے (جو درست طریقہ بھی ہے) یعنی پہلے آیت کا نشان پھر آیت نمبر، یہ کن کن فانٹس میں درست رینڈر ہوتا ہے؟
میں نے آپ کی ویبسائٹ پر پی ڈی ایم ایس اور محمدی قرآنی فانٹس لگا کر دیکھے جو درست نہیں دکھائی پڑا۔

القلم قرآن مجید فانٹ، جو ہم لوگ عرصے سے استعمال کر رہے ہیں اور خاصی حد تک اسٹینڈرڈ مانا جا سکتا ہے (کہ یہی ہمارے مصحف میں بھی ہوتا ہے) وہ اپلائی کرنے پر آیت کا نمبر غائب ہو گیا اور درمیان کے رموز اوقاف بھی۔

نیز القلم والا فانٹ ایک پہلے سے موجود متن (عطاء رفیع بھائی کا فراہم کردہ) پر اچھا چلتا ہے لیکن وہ بھی فقط ورڈ 2010 پر درست آیت نمبر رینڈر کرتا ہے۔ آگے کے ورژنز اور براؤزرس میں نمبر اور دائرہ الگ الگ دکھاتا ہے۔
آیت کا نشان اور اس کے اندر کے عدد شاید کسی مائکروسوفٹ کی فونٹ یا SIL کی شہرزاد یا لطیف میں صحیح نظر آئے لیکن اوپر والے نشان کسی میں نہیں ملے۔ میری پاک ٹائپ کی چاروں فونٹس میں یہ سارے فیچر ہیں لیکن وہ اتنی خوش خط نہیں۔
باقی جن فونٹس کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ مائکروسافٹ ورڈ یا کسی اور سافٹ ویئر پر قرآن پاک کی اشاعت کے لیئے بنائی گئی ہیں اور یہ سافٹ ویئر ابھی بھی صحیح سے یونیکوڈ نہیں استعمال کر رہے ہیں۔ اگر ان فونٹس کا سورس مل جائے تو میں انہیں اپڈیٹ کر دوں گا۔
آیت کے اختتامی نشان کے علاوہ باقی متن گوگل کی نوٹو نسخ میں صحیح نظر آتا ہے:
Google Noto Fonts
 
جاسم محمد

محفلین
جاسم محمد القلم والوں کا سورس دستیاب ہے؟
القلم قرآن، القلم قرآن مجید میں رموز اوقاف کا کوڈ ایک جیسا ہے۔ اسی طرح القلم قرآن پبلشر اور بیت القرآن فانٹ کے رموز اوقاف کا کوڈ ملتا جلتا ہے۔
میری رائے میں پرانے قرآنی فانٹس اور ان کے مصحف ٹھیک کرنے کی بجائے لطیف شیخ کے ساتھ مل کر نئے مصحف پر کام کیا جائے۔ اور اسی کو اسٹینڈرڈ مصحف کا درجہ دے دیا جائے۔ کیونکہ یونیکوڈ ویلیوز کے اعتبار سے یہ اب تک کا مستند اور جدید ترین مصحف ہے۔
جب یہ کام ہو جائے تو پرانے قرآنی فانٹس کو اس نئے فانٹ کی بنیاد پر کنورٹ کر دیا جائے۔ یوں ہر قرآنی فانٹ کیلئے الگ مصحف کا جھنجھٹ ختم ہو جائے گا۔
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
میرے خیال میں اصل مسئلہ تو فانٹس کا تھا۔ انڈوپاک والا جو مصحف عطا رفیع بھائی نے فراہم کیا ہے اس میں بھی مجھے تو کوئی گڑبڑ نہیں ملی۔ رموز اوقاف بھی ہیں اور آیات کا نشان بھی یونیکوڈ میں۔
بس براؤزرز میں درست رینڈرنگ نہیں ہوتی۔
 
جاسم محمد

محفلین
میرے خیال میں اصل مسئلہ تو فانٹس کا تھا۔ انڈوپاک والا جو مصحف عطا رفیع بھائی نے فراہم کیا ہے اس میں بھی مجھے تو کوئی گڑبڑ نہیں ملی۔ رموز اوقاف بھی ہیں اور آیات کا نشان بھی یونیکوڈ میں۔
یہ مصحف بھی تو کسی پرانے قرآنی فانٹ کو ہی بنیاد بنا کر تیار کیا گیا ہوگا۔
 
شکیب

محفلین

جاسم محمد

محفلین
عطاء رفیع بھائی کو شاید کسی پبلشنگ ہاوس کی طرف سے ملا تھا۔ اصل بات تو وہی بتا سکیں گے۔
تدوین: 2 فروری کو چکر لگا تھا انکا۔ فیس بک پر رابطہ کرنا پڑے گا۔
اگر پبلشنگ ہاؤس اسے استعمال کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ مصحف اغلاط سے پاک اور مستند ہے۔ آپ اس مصحف کو لطيف شيخ کے ساتھ شیئر کر دیں۔ وہ اس مصحف کو اپنے فانٹ کے مطابق سیٹ کر دیں گے۔ جس کے بعد اسی فانٹ پر پرانے قرآنی فانٹس کنورٹ کرکے ایک اسٹینڈرڈ پر سب کو لایا جا سکے گا۔
 
شکیب

محفلین
ایک نئی ویب سائٹ ہےquranwbw قرآن ورڈ بائے ورڈ۔ اس پر موجود متن بھی یہی والا ہے مگر یقینا اس میں کچھ فکسز کیے گئے ہیں۔ آیت کا نمبر یونیکوڈ میں ہے لیکن الگ سے نمبرات نظر نہیں آتے۔ (ایچ ٹی ایم ایل میں)
 
یاسر حسنین

محفلین

لطيف شيخ

محفلین
اس فائل میں مائکروسافٹ ورڈ کے بے تحاشا ٹیگز ہیں جوکہ ورڈ سے html میں ایکسپورٹ کی وجہ سے آ جاتے ہیں۔ باقی یہ نسخہ پاک ٹائپ فونٹ پر صحیح نظر آرہا ہے، سوائے آیت کے اختتامی نشانی کے اور پاکستانی قرآنی رموز کے لیئے بھی اس نسخے اور فونٹ میں دوسرے کوڈ استعمال کیے گئے ہیں۔
اگر یہ نسخہ پروف ریڈ کیا ہوا ہے تو اس میں اور فونٹ میں یونیکوڈ کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا :-(
 
شکیب

محفلین
ایک نئی ویب سائٹ ہےquranwbw قرآن ورڈ بائے ورڈ۔ اس پر موجود متن بھی یہی والا ہے مگر یقینا اس میں کچھ فکسز کیے گئے ہیں۔ آیت کا نمبر یونیکوڈ میں ہے لیکن الگ سے نمبرات نظر نہیں آتے۔ (ایچ ٹی ایم ایل میں)
لطیف شیخ اسے دیکھیے۔ شاید کام پھر سے نہ کرنا پڑے۔
 
تقی الحسن

محفلین
یہ فانٹ جدید ترین یونیکوڈ ویلیوز کی وجہ سے فی الحال ورڈ اور انڈیزائن پر نہیں چل رہا۔ البتہ اوپن ورڈ پروسیسر جیسے لبرے آفس میں ٹھیک ہے۔
جاسم محمد بھائی جواب کے لئے بہت بہت شکریہ
توجہ طلب بات یہ ہے کہ ہر فانٹ جو کے ابھی تک موجود ہے وہ ہر پروگرام میں نہیں چلتا ہےیعنی آپ اگر کو ایک فانٹ استعمال کر رہے ہیں تو دوسرے تو استعمال کرنے کے لئے آپ کو دوسرا پروگرام استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ کچھ اسی قسم کا معاملہ متن کے سلسلہ میں در پیش ہے ۔
 
تقی الحسن

محفلین
السلام علیکم تقی الحسن بھائی، ذکر کا متن tanzl.net سے لیا گیا ہے، میں نے اسے ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن آیات کے اندر والے رموز نہیں آرہے تھے، حالانکہ tanzl.net نے ایکسپورٹ کا سیکشن بنایا ہوا ہے اور میں نے ساری آپشنز استعمال کی لیکن رموز نہیں آئے۔
پاکستانی متن کے لیئے پہلے نور حرا کا متن دیکھا لیکن اس میں اردو کی ہ ی اور ک تھیں اس لیئے اسے بھی استعمال نہیں کر پایا۔
ابھی میں نے پاکستانی متن کے لیئے اس متن کو لیا اور یونیکوڈ درست کیے:
خط نستعليق – مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف

اسی طرح عثمانی یا مدنی متن بھی یہاں سے لیا ہے:
رواية حفص – مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف

عثمانی متن یہاں موجود ہے:
Karachvi - مُصْحَفُ المدينة النبوية
lateef-shaikh/uthmani-mushaf

ذکر سے متن نکالنے کا کچھ طریقہ دیکھنا ہوگا پھر اسے بھی ایسے فارمیٹ کر سکوں گا۔
جزاک اللہ محترم اللہ تعالیٰ آپ کی اس سعی کو مقبول فرمائے۔
میں اس معاملہ میں بہت ماہر تو نہیں لیکن اس کو ذرا چیک کیجئے ۔
C:\Program Files (x86)\Zekr-IndoPak\res\text\quran
میرا خیال ہے کہ ذکر کا قرآن پاک کا متن آپ کو مل جائے گا۔
 
یہ آپ نے اپنے کمپیوٹر کا لنک دیا ہے؟
 
لطيف شيخ

محفلین
جزاک اللہ محترم اللہ تعالیٰ آپ کی اس سعی کو مقبول فرمائے۔
میں اس معاملہ میں بہت ماہر تو نہیں لیکن اس کو ذرا چیک کیجئے ۔
C:\Program Files (x86)\Zekr-IndoPak\res\text\quran
میرا خیال ہے کہ ذکر کا قرآن پاک کا متن آپ کو مل جائے گا۔
میرے پاس Zekr ہے لیکن Zekr-IndoPak نہیں۔ اسے ڈھونڈتا ہوں۔ اگر متن اور فونٹ کا یونیکوڈ درست کرنا پڑا تو مجھے کچھ وقت لگ جائے گا۔

--
ذکر کا پاکستانی شمارا یہاں پہ ہے لیکن مفت نہیں ہے۔ https://ahmedgraf.com/zekr-quran-project/
 
آخری تدوین:
Top