سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
دنیا کا علیل ترین تین بار کا وزیر اعظم لندن کے وینٹی لیٹر پر اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہے :)
48-B271-BC-0-DE5-4-CDE-9-AFB-BEB415-F13-A1-D.jpg
یہ تصویر مفاد عامہ کے لیے جاری کی گئی ہے۔ بصورت دیگر 42 ملین شاید حلال نا ہو پائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ تصویر مفاد عامہ کے لیے جاری کی گئی ہے۔ بصورت دیگر 42 ملین شاید حلال نا ہو پائیں۔
ٹھیک ہے پھر پاکستان میں اگلی حکومت آپ کی جماعت لندن شریف میں بیٹھ کر ہی کرے گی۔ خبردار جو کسی ن لیگی لیڈر نے اقتدار ملنے کے بعد پاکستان میں گھسنے کی کوشش کی۔ کیونکہ پھر اقتدار سے نکلتے ہی یہ سب شدید علیل ہو کر واپس لندن بھاگ جاتے ہیں :)
 
ٹھیک ہے پھر پاکستان میں اگلی حکومت آپ کی جماعت لندن شریف میں بیٹھ کر ہی کرے گی۔ خبردار جو کسی ن لیگی لیڈر نے اقتدار ملنے کے بعد پاکستان میں گھسنے کی کوشش کی۔ کیونکہ پھر اقتدار سے نکلتے ہی یہ سب شدید علیل ہو کر واپس لندن بھاگ جاتے ہیں :)
گومجھے لفظ 'آپ کی جماعت' پر گہرے تحفظات ہیں۔ پھر بھی کسی کی بیماری پر سیاست کرنا اچھا نہیں سمجھتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
کسی کی بیماری پر سیاست کرنا اچھا نہیں سمجھتا
ہم تو دل سے چاہتے ہیں کہ ملک سے مفرور تمام سیاست دان صحت یاب ہو کر جلد وطن واپس آئیں۔ اور آکر عمران خان سے قوم کی جان چھڑائیں۔ مگر وہ بھی کیا ہیں کہ جب تک اسٹیبلشمنٹ ان کو کرپشن کیسز میں ایک اور این آر او نہیں دیتی۔ان کی بیماریاں ٹھیک ہونے والی نہیں :)
 

جاسم محمد

محفلین
وہ پانامہ سے اقامہ سے خیالی تنخواہ والی کرپشن وغیرہ۔۔۔ہے نا
نکے دے ابا کا حکم تھا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے کی گنجائش پیدا کریں سو کر لی گئی
اب جب حکم ہوگا کہ ان کی سیاست میں واپسی کی گنجائش پیدا کریں تو وہ بھی کر لی جائے گی
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے :)
 

ابن آدم

محفلین
دنیا کا علیل ترین تین بار کا وزیر اعظم لندن کے وینٹی لیٹر پر اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہے :)
48-B271-BC-0-DE5-4-CDE-9-AFB-BEB415-F13-A1-D.jpg
لگتا ہے کہ حکومت نے اگلے ٥ سال اسی میں گزار دینے ہیں کہ یہ بیمار تھا لیکن یہ چہل قدمی کر رہا تھا، اس کی بیگم فوت ہو گئی تھی لیکن یہ چائے بھی پیتا رہا، اس کا دادا کی برسی ائی لیکن یہ شاپنگ کرنے جاتا تھا. الله ہمیں خود سے غور و فکر کی توفیق دے. امین

کہتے ہیں کہ غزوہ تبوک سے واپسی پر عبدللہ بن ابی نے نبی کریم (ص) کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا اور ایک مقام پر جب مسلم لشکر نے پڑاؤ کیا اور مسلمان مختلف جماعتوں میں بیٹھے تو وہ ہر جماعت میں جا کر مختلف شکوک و شبہات اور فتنہ و فساد والی باتیں کرنے لگ گیا جیسے کہ ہمیں بے مقصد سال کے سب اہم دنوں (جب کھجور پک کر تیار ہو رہی ہوتی ہیں) میں ایک ایسی مہم پر لے ائے جو ہوئی بھی نہیں اور ایسی دیگر باتیں

تو نبی کریم کے پاس جب یہ خبر پہنچی تو آپ نے اعلان کروا دیا کہ ہم اگلا پڑاؤ نہیں کریں گے اور سب لوگ جانوروں کو بھی زیادہ پانی پلا دیں اور خود بھی راشن کا زیادہ ذخیرہ کر لیں. اور نبی کریم (ص) نے پھر واپسی کا سفر بہت تیز کر دیا اور جب سب لوگ واپس پہنچ گئے تو ہر کسی کو گھر جانے کی جلدی تھی اور کسی نے اس کی باتوں کو مزید نہیں سنا. کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک لیڈر کا کام اپنے لوگوں/عوام کو بے مقصد کی باتوں میں الجھنے سے روکنا ہوتا ہے اور ایک فتنہ پرور کا کام ہوتا ہے کہ عوام کو بے مقصد کی باتوں میں الجھائے رکھے.

غور و فکر کرنے کی بات سے یہ بات ذہن میں ائی تو سوچا آپ لوگوں سے شئیر کر دوں
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
لگتا ہے کہ حکومت نے اگلے ٥ سال اسی میں گزار دینے ہیں
بھائی پیچھے صرف 3 سال رہ گئے ہیں۔ آپ کی جان اس حکومت سے جلد چھوٹ جائے گی۔ تنقید کا کچھ کوٹا اگلی حکومت کیلئے بھی بچا کر رکھیں یا سارا اسی پر خرچ کر دینا ہے :)
 
آج تو یوٹرن خان نے حد ہی کر دی :)
علامہ اقبال کی شاعری کی تحقیقات کیلئے FIA, نیب, آئی بی اور آئی۔ایس۔آئی کی JIT تشکیل دی جائے، جو اقبال کی بعد الموت شاعری کی مفصل رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے۔ مزید برآں شاعری چھپانے پر مقدمہ درج کیا جائے۔
۔۔۔
منقول
 

جاسم محمد

محفلین
علامہ اقبال کی شاعری کی تحقیقات کیلئے FIA, نیب, آئی بی اور آئی۔ایس۔آئی کی JIT تشکیل دی جائے، جو اقبال کی بعد الموت شاعری کی مفصل رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے۔ مزید برآں شاعری چھپانے پر مقدمہ درج کیا جائے۔
۔۔۔
منقول
علامہ اقبال مرحوم نے اپنی قبر سے عمران خان کو 30ہزار ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ کورونا وائرس کے باعث عمران خان کیس کی 60 ویں سماعت پر بھی پیش نہ ہو سکے (ذرائع)
 
نکے دے ابا کو دماغی امراض کے کسی اچھے سے معالج کو دکھائیں۔ ملک و قوم اب مزید باجوہ ڈاکٹرائن و تجربات کی متحمل نہیں۔
نا بھئی۔۔۔۔ یہ تین سال بھی پورے کریں اور اگلے پانچ سال بھی لیں۔


مجھے ایک ایجنٹ کی کہانی یاد آ گئی۔ وہ سی آئی اے کی طرف سے روسیوں کی جاسوسی کے لیے روسی حکومت میں ایک اعلیٰ عہدے پر خفیہ طور پر براجمان تھا۔ کے جی بی ہزار کوشش کے باوجود اس پر جاسوسی کا کوئی الزام نا لگا سکی اور نا کبھی اسے پکڑ سکی۔ خیر اک مدت گزار کر وہ رفو چکر ہو گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سابقہ کے جی بی ایجنٹ نے اس سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ تم اتنے عرصے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرتے اور ہماری لاکھ کوشش کے بعد بھی تم قابو نہیں آئے، تمھارا مشن تھا کیا ؟
ایجنٹ بولا میرا ایک ہی مشن تھا کہ ہر بہترین اور اعلیٰ پوسٹ پر کوئی بیوقوف براجمان رہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top