کراچی: لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
یہ ایک غیر ملکی پائلٹ جو یہ جہاز اڑاتا رہا ہے کا تجزیہ ہے۔
اس کے مطابق جہاز نے پہلی بار بغیر لینڈنگ گیئر یعنی جہاز کے ٹائر باہر نکالے بغیر لینڈنگ کی کوشش کی جس سے جہاز کے دونوں انجنوں کو شدید نقصان ہوا۔ کچھ منٹ بعد جب جہاز لینڈنگ کیلئے واپس آیا تو اس وقت تک ٹائر کھل چکے تھے لیکن انجن پہلی کریش لینڈنگ کی وجہ سے ناکارہ ہو گئے تھے اور یوں جہاز رن وے تک پہنچنے سے قبل ہی گر کر تباہ ہو گیا۔
اب یہاں ایک اہم سوال ہے اٹھتا ہے کہ جب جہاز کے ٹائر نہیں کھلے تھے تو پہلی بار لینڈنگ کی کوشش کیوں کی گئی؟ اگر جہاز میں فنی خرابی تھی تو وہ ٹائر نہ کھلنے تک پرواز کر سکتا تھا۔ پائلٹ نے ٹائر کھولے بغیر جہاز کو پہلی بار کریش لینڈ کرنے کی کوشش کی جس سے دونوں انجن کو شدید نقصان ہوا اور یوں دوسری لینڈنگ سے قبل انجن بند ہونے پر جہاز کریش کر گیا
یہاں بھی وہی چیز دہرائی گئی ہے کہ پہلی لینڈنگ کے دوران جہاز رن وے سے ٹکرایا ہے
 

جاسم محمد

محفلین
EYt2_UNXkAE32-e
 

جاسم محمد

محفلین
طیارہ حادثہ؛ انجن کی رن وے پر رگڑ کے نشانات سامنے آگئے
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2044431-runway-1590333956-117-640x480.jpg

رن وے پر مختلف چار مقامات پر پیچز اکھڑے ہوئے ملے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس


کراچی: طیارہ حادثے کی تحقیقات کے دوران رن وے 25 .L پر طیارے کے انجن کی رگڑ کے نشانات ملے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، تحقیقات کے دوران رن وے 25 .L پر طیارے کے انجن کی رگڑ کے نشانات ملے ہیں، رن وے پر مختلف چار مقامات پر پیچز اکھڑے ہوئے ملے ہیں۔

یہ پڑھیں: ’’جہاز کے ملبے سے اللہ اکبر کی صدائیں آتی رہیں‘‘ عینی شاہد

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی تحقیقات کے لیے متعین کردہ 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے عید کے روز بھی تحقیقات کا کام جاری رکھا، اس دوران ٹیم نے جائے حادثہ اور جناح ٹرمینل ائرپورٹ رن وے کا دورہ کیا، رن ون کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی ، رن وے پر جہاز کی بیلی لینڈنگ اور انجن کے نشانات کے ثبوت حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈی جی نے ٹیم کوفنل ایریا (جہاز کے ٹیک آف اور لینڈنگ کا مقام) کے دونوں کیمروں کی ریکارڈنگ بھی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کی۔

فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ کپتان نے لینڈنگ کرتے ہوئے جہاز کے گیئر کو ڈاؤن نہیں کیا، طیارے کے پہلے انجن کو زمین پر رگڑ لگی اس کے بعد دوسرے انجن نے رگڑ کھائی اور بعد میں دونوں انجن رگڑتے گئے اور طیارہ اوپر کی جانب اٹھا۔

run-way-2-1590334124.jpg


فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ کپتان نے جہاز کو بیلی لینڈنگ (پیٹ کے بل) اتارنے کی کوشش کی تو جہاز کے انجن رن وے سے ٹکرائے اور چنگاریاں نکلیں۔ رفتار زیادہ ہونے پر کپتان نے جہاز کو گو راؤنڈ آپشن کے تحت دوبارہ لے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیک آف کیا، گو راؤنڈ کے دوران طیارہ 13 منٹ تک فضاء میں رہا اس کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
 

آورکزئی

محفلین
کاکپٹ وائس ریکارڈر تحقیقاتی ٹیم کو نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔۔ اصلی قصورواروں کو بچایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
کاکپٹ وائس ریکارڈر تحقیقاتی ٹیم کو نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔۔ اصلی قصورواروں کو بچایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
واپس بھیج دیا انہوں نے۔۔۔ مل گیا
اگر کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے تو اوپر جو اصل قصور واروں کو بچانے کا بھونڈا الزام لگایا تھا وہ بھی واپس لیں۔ سارا وقت حکومت کے خلاف بے بنیاد بہتان تراشی درست رویہ نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top