Muhammad Ishfaq

محفلین
الف عین ،
@ میر خلیل الرحمن
محمد اسامہ سَرسَری
فعولن فعولن فعولن فعولن

شمعِ محمدﷺ

جہاں میں فروزاں ہے شمعِ محمد
مرے دل میں تاباں ہے شمعِ محمد

رہے گی ہمہ وقت رحمت خدا کی
جہاں پر درخشاں ہے شمعِ محمد

کیےجس نے روشن زمین و زماں یہ
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمد

جہنم کی آتش نہ اس کو لگے گی
کہ جس دل میں سوزاں ہے شمعِ محمد

عرب کی فضاؤں پہاڑوں سے نکلی
خراماں خراماں ہے شمعِ محمد

یہ اشفاق لائی ہے دنیا جہاں میں
ہدایت کا ساماں ہے شمعِ محمد

جہالت ذلالت کی دنیا میں یہ
تجلیِ یزداں ہے شمعِ محمد
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
سوال: اگر مطلع میں ‘‘کرنے’’ اور ‘‘بھرنے’’ قوافی استعمال ہوا ہو۔ تو کیا آنے والے قوافی سڑنے، پڑھنے،پھڑنے، پھرنے ،لڑنے،دھرنے ہوسکتے ہیں؟
 
آخری تدوین:
سوال: اگر مطلع میں ‘‘کرنے’’ اور ‘‘بھرنے’’ قوافی استعمال ہوا ہو۔ تو کیا آنے والے قوافی سڑنے، پڑھنے،پھڑنے، پھرنے ،لڑنے،دھرنے ہوسکتے ہیں؟
جی نہیں، یہ قوافی اصولا درست نہیں ہوں گے، ڑ اور ر کے فرق کی وجہ سے.
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
الف عین ،
@ میر خلیل الرحمن
محمد اسامہ سَرسَری
فعولن فعولن فعولن فعولن

شمعِ محمدﷺ

جہاں میں فروزاں ہے شمعِ محمد
مرے دل میں تاباں ہے شمعِ محمد

رہے گی ہمہ وقت رحمت خدا کی
جہاں پر درخشاں ہے شمعِ محمد

کیےجس نے روشن زمین و زماں یہ
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمد

جہنم کی آتش نہ اس کو لگے گی
کہ جس دل میں سوزاں ہے شمعِ محمد

عرب کی فضاؤں پہاڑوں سے نکلی
خراماں خراماں ہے شمعِ محمد

یہ اشفاق لائی ہے دنیا جہاں میں
ہدایت کا ساماں ہے شمعِ محمد

جہالت ذلالت کی دنیا میں یہ
تجلیِ یزداں ہے شمعِ محمد
ان اشعار کے بارے میں اساتذہ اکرام کی آرا جاننے کا منتظر ہوں۔
 
ان اشعار کے بارے میں اساتذہ اکرام کی آرا جاننے کا منتظر ہوں۔
اوپر اپنے مراسلے میں استاد محترم نے آپ کی اسی نعت کا لنک دیا ہے اسے کلک کرکے اپنے پچھلے مراسلے پر جائیے۔ وہاں استادِ محترم نے اسی نعت پر اصلاح کی ہے۔
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
کوشش بسیار کے باوجود
لنک ہی ملا نہ اصلاح ہی ملی
اوہو، اشفاق سرچنگ کے ٹیگ لگا رہے ہیں، میں اس طرف دیکھتا ہی نہیں، البتہ اصلاح کا لفظ ہی عنوان میں ہو تو خود ہی پہنچ جاتا ہوں یہاں!
پہلی بات، یہ سیدھی سادی نعت ہے اور اسے نعت ہی کہو، عنوان دے کر نظم مت بناؤ
چراغاں، ساماں اور خراماں قوافی کے اشعار درست نہیں۔ شمع محمد کے ساتھ ہے جب لگایا جا رہا ہے تو اس کے ساتھ خراماں اور چراغاں نہیں آ سکتے۔ ہاں ہدایت کا ساماں درست ہے لیکن اس کا پہلا مصرعہ درست نہیں کہ یہ پتہ نہیں چلتا کہ ہدایت ہی لائی ہے یا کچھ اور!
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
اصلاح کے بعد

نعت شریفﷺ

جہاں میں فروزاں ہے شمعِ محمد
مرے دل میں تاباں ہے شمعِ محمد

رہے گی ہمہ وقت رحمت خدا کی
جہاں پر درخشاں ہے شمعِ محمد

کیے جس نے روشن زمین و زماں یہ
تجلیِ یزداں ہے شمعِ محمد

جہنم کی آتش نہ اس کو لگے گی
کہ جس دل میں سوزاں ہے شمعِ محمد

عرب کی فضاؤں پہاڑوں سے نکلی
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمد

جہالت ذلالت کی تیرہ شبی میں
ہدایت کا ساماں ہے شمعِ محمد

ہے اشفاؔق ایماں کہ دونوں جہاں میں
چراغِ نصیباں ہے شمعِ محمد
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
جہاں میں فروزاں ہے شمعِ محمد
مرے دل میں تاباں ہے شمعِ محمد
.. درست

رہے گی ہمہ وقت رحمت خدا کی
جہاں پر درخشاں ہے شمعِ محمد
... ٹھیک

کیے جس نے روشن زمین و زماں یہ
تجلیِ یزداں ہے شمعِ محمد
... ٹھیک، اولی مصرع بہتر ہو سکتا ہے، آخر میں 'یہ' کی بجائے الفاظ بدلنے سے

جہنم کی آتش نہ اس کو لگے گی
کہ جس دل میں سوزاں ہے شمعِ محمد
.. درست

عرب کی فضاؤں پہاڑوں سے نکلی
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمد
... قافیہ شمع بذات خود چراغاں کہنا درست نہیں، پہلے مصرع میں بھی روانی کی کمی ہے، عطف کی غیر موجودگی میں

جہالت ذلالت کی تیرہ شبی میں
ہدایت کا ساماں ہے شمعِ محمد
... عطف کی کمی یہاں بھی محسوس ہوتی ہے،

ہے اشفاؔق ایماں کہ دونوں جہاں میں
چراغِ نصیباں ہے شمعِ محمد
... مفہوم کے اعتبار سے عجیب ہے
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
جہاں میں فروزاں ہے شمعِ محمد
مرے دل میں تاباں ہے شمعِ محمد
.. درست

رہے گی ہمہ وقت رحمت خدا کی
جہاں پر درخشاں ہے شمعِ محمد
... ٹھیک

کیے جس نے روشن زمین و زماں یہ
تجلیِ یزداں ہے شمعِ محمد
... ٹھیک، اولی مصرع بہتر ہو سکتا ہے، آخر میں 'یہ' کی بجائے الفاظ بدلنے سے

جہنم کی آتش نہ اس کو لگے گی
کہ جس دل میں سوزاں ہے شمعِ محمد
.. درست

عرب کی فضاؤں پہاڑوں سے نکلی
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمد
... قافیہ شمع بذات خود چراغاں کہنا درست نہیں، پہلے مصرع میں بھی روانی کی کمی ہے، عطف کی غیر موجودگی میں

جہالت ذلالت کی تیرہ شبی میں
ہدایت کا ساماں ہے شمعِ محمد
... عطف کی کمی یہاں بھی محسوس ہوتی ہے،

ہے اشفاؔق ایماں کہ دونوں جہاں میں
چراغِ نصیباں ہے شمعِ محمد
... مفہوم کے اعتبار سے عجیب ہے
سر جی ! آپ کا بہت بہت شکریہ ۔
عرب کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں چمکی
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمدؐ
مقطع کے لیے آپ ہی کوئی آپشن دیں تو مہربانی ہوگی۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
سر جی ! آپ کا بہت بہت شکریہ ۔
عرب کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں چمکی
چراغاں چراغاں ہے شمعِ محمدؐ
مقطع کے لیے آپ ہی کوئی آپشن دیں تو مہربانی ہوگی۔
ایک اکیلی شمع سے چراغاں نہیں ہو سکتا، یہی پہلے بھی کہا تھا
 
Top