جاوید میانداد نے پاکستان کا غیر ملکی قرض اتارنے کا بیڑا اٹھا لیا

جاسم محمد

محفلین
جاوید میانداد نے پاکستان کا غیر ملکی قرض اتارنے کا بیڑا اٹھا لیا
زبیر نذیر خان ہفتہ 9 مئ 2020
2039866-javeedmiandad-1588995670-192-640x480.jpg

پاکستان کا قرضہ اتارنا میری زندگی کا آخری مشن ہوگا، قرضہ اتار کر چھکا لگانا چاہتا ہوں، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے پاکستان کا غیر ملکی قرض اتارنے کا بیڑا اٹھا لیا۔

جاوید میانداد نے سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا قرضہ اتار کر پاکستان کا بوجھ اتارنے کا عزم ظاہر کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ قومی بینک میں ذاتی اکاؤنٹ کھلواؤں گا،ہر پاکستانی ماہانہ بنیاد پر اکاؤنٹ میں حسب توفیق رقم جمع کرائے،بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اکاؤنٹ میں رقم جمع کراکر اپنا کردار ادا کریں،ہر ماہ کچھ نہ کچھ رقم اکاؤنٹ میں ڈالتے رہیں،جمع ہونے والی رقم سے ہر ماہ قرضہ اتارا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قرض اتارے بغیرپاکستان اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکتا،قرضہ پاکستان پر ایک بوجھ ہے، ہر پیدا ہونے والا پاکستانی بچہ ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہوتا ہے،ایسا نہ ہو کہ قرض کے سبب پاکستان سے ایٹمی پروگرام پر سودے بازی کی جائے،اگر کسی نے پاکستان سے قرضہ لیا ہے تو وہ واپس کردے،پاکستان کا قرضہ اتارنا میری زندگی کا آخری مشن ہوگا، پاکستان کا قرضہ اتار کر چھکا لگانا چاہتا ہوں۔
 
شمشاد خان

محفلین
تو جنہوں نے لیا تھا، مزید یہ کہ "قرض اتارو، ملک سنوارو" کا نعرہ لگا کر جو اربوں روپیہ اکٹھا کیا تھا، ان سے کیوں وصول نہیں کرتے۔
عمران کی دفعہ ٹیلی تھون میں تو اس نے ان کا مذاق اڑایا تھا کہ مانگنے کی عادت ڈال دی ہے، اب خود بھی اسی پر عمل پیرا ہو رہا ہے۔
کون جانے یہ بھی اپنے اکاؤنٹ میں پیسہ اکٹھا کر کے سہگلوں کی ملوں میں اضافہ کر دے۔

قرضہ پاکستانی قوم نے نہیں لیا، پاکستانی غدار لیڈروں نے لیا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
تو جنہوں نے لیا تھا، مزید یہ کہ "قرض اتارو، ملک سنوارو" کا نعرہ لگا کر جو اربوں روپیہ اکٹھا کیا تھا، ان سے کیوں وصول نہیں کرتے۔
جنہوں نے لیا تھا ان کو ملک کی عدالتوں نے 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر ملک سے فرار کروا دیا ہے۔ پیچھے رہ گئی عوام تو اب انہی سے قرضہ وصول کیا جائے گا۔
 
شمشاد خان

محفلین
پاکستانی قوم نے جن جمہوری حکمرانوں کو منتخب کیا انہوں نے پاکستانی قوم کے نام پر قرضہ لیا۔ اس لئے اسے واپس ادا بھی قوم کو ہی کرنا ہوگا۔
یہ منتخب کم ہوئے ہیں، پیسے اور بدمعاشی کے زور پر زیادہ آتے رہے ہیں۔
 
راحم خدا! اب کیا جاوید میانداد بھی؟ نہیں۔ کیا اب وہ بھی چندا جمع کرے گا پھر اسے ہسپتال بنانے کا خیال آجائے گا۔ تب محکمۂ زراعت کی نظر کرم سے وہ اس ملک کا اگلا ۔۔۔۔ سیلیکٹ کرلیا جائے گا۔ نہیں نہیں۔ ہمارے لیے ایک شیخ چلی بہت تھا، اس دوسرے کو کہاں سنبھالیں گے۔
 
آرزوؤں ، تمناؤں اور چاہتوں کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جلسے بپا کرتے ہیں پھر جلوس نکال دیتےہیں:
کچھ حسرتوں کے داغ محبت میں دھولیے۔۔۔خود دل سے دل کی بات کہی اور رولیے​
 
آخری تدوین:
Top