لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

سید عاطف علی

لائبریرین
میرا تو مشورہ ہے کہ ایک ہی لفظ کو پوچھا جائے۔ تاکہ کھیل جاری و ساری رہے۔ بھلے ہی ڈھونڈ ڈھونڈ کر مشکل اور زیادہ حروف والا لفظ پوچھا جائے۔
چلیں آپ کی خاطر یوں کرتے ہیں کہ دو مرکب الفاظ کے درمیان پانچ یا دس مفرد الفاظ کو ضروری کرتے ہیں ۔ لیکن یہ تو ہرڈل ریس ہو جائے گی ۔ :LOL::LOL::LOL:
 
جا ن

محفلین
اس کھیل کے بہتر تسلسل کے لیے ایک تجویز ہے کہ ہم دو الفاظ کو خود جوڑ کر مرکب بنالیتے ہیں جو عام مستعمل تو ہوتے ہیں لیکن بطور مرکب مستعمل نہیں ہوتے ۔ یہ کھیل کے لیے ٹھیک نہیں ۔ ایسے الفاظ پوچھے جانے چاہئیں جو اگر مرکب ہوں تو اپنی مرکب حالت میں ہی مستعمل اور معروف ہوں ورنہ ایسے الفاظ کھیل پر غیر ضروری بوجھ بنتے ہیں ۔
امید ہے کہ میں اپنا مافی الضمیر بیان کر سکا ۔ اس بارے میں کیا رائے ہے ؟
عاطف بھائی میں تو لغت کا سہارا لیتا ہوں، اب کیا مستعمل ہے کیا نہیں یہ تو آپ جیسے اردو کے قدر دان ہی زیادہ بہتر جانتے ہیں!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی میں تو لغت کا سہارا لیتا ہوں، اب کیا مستعمل ہے کیا نہیں یہ تو آپ جیسے اردو کے قدر دان ہی زیادہ بہتر جانتے ہیں!
شاید میں اپنا مافی الضمیر بیاں نہیں کر سکا۔میرا مطلب ہے کہ دو لفظ ہیں وسیع اور میدان ۔ میرے کہنے کے مطابق ہم وسیع میدان یا میدانِ وسیع نہیں پوچھ سکتے ، کیوں کہ یہ بطور مرکب معروف نہیں ۔ جبکہ ہم وسیع و عریض پوچھ سکتے ہیں کیوں کہ یہ بطور مرکب معروف اور مستعمل ہے ۔امید ہے مثال سے واضح ہوا ہو گا۔
 
اس کھیل کے بہتر تسلسل کے لیے ایک تجویز ہے کہ ہم دو الفاظ کو خود جوڑ کر مرکب بنالیتے ہیں جو عام مستعمل تو ہوتے ہیں لیکن بطور مرکب مستعمل نہیں ہوتے ۔ یہ کھیل کے لیے ٹھیک نہیں ۔ ایسے الفاظ پوچھے جانے چاہئیں جو اگر مرکب ہوں تو اپنی مرکب حالت میں ہی مستعمل اور معروف ہوں ورنہ ایسے الفاظ کھیل پر غیر ضروری بوجھ بنتے ہیں ۔
امید ہے کہ میں اپنا مافی الضمیر بیان کر سکا ۔ اس بارے میں کیا رائے ہے ؟
میں نے تو لغت سے دیکھ کر پوچھا تھا، تاہم عام مستعمل اور بطور مرکب مستعمل میں کیا فرق ہے سمجھ نہیں سکی!
 
Top