دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد خان

محفلین
اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں
اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی
(پروین شاکر)

ہنسی
 

شمشاد خان

محفلین
جانِ نگاہ و روحِ تمنّا چلی گئی
اے نجدِ آرزو! مری لیلیٰ چلی گئی
جون ایلیا

روح
ہر ایک جسم روح کے عذاب سے نڈھال ہے
ہر ایک آنکھ شبنمی ہر ایک دل فگار ہے
(شہر یار)

اگلا لفظ "آرزو" اوپر والے مراسلے میں دے چکا ہوں۔
 

شمشاد خان

محفلین
شوق وصال ہے یہاں لب پہ سوال ہے یہاں
کس کی مجال ہے یہاں ہم سے نظر ملا سکے
(حفیظ جالندھری)

وصال
 
السلام علیکم
سب سے معذرت کے ساتھ
آج اس فورم پر پہلی دفعہ پوسٹ کیا
لیکن موضوع بعد میں دیکھا
کیونکہ یہ پہلی پوسٹ ہے اس لئے ڈیلیٹ نہیں کروں گا لیکن آئندہ خیال رکھوں گا
ان شاءاللہ
 
Top