حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی

جاسم محمد

محفلین
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمرعام افراد تک پہنچایا جائے، وزیراعظم
ویب ڈیسک ہفتہ 2 مئ 2020
2037807-imrankhan-1588405229-290-640x480.jpg

صوبے مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں، وزیراعظم: فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا ثمرعام افراد تک پہنچایا جائے، آئل پرائسز بڑھنے پربلا تاخیرمہنگائی کی جاتی رہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائزمنافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے، صوبے مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے سمیت ہرصورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پورے برصغیرمیں پٹرول اور ڈیزل کی کم قیمت پاکستان میں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد دیگر اشیا کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئیں جب کہ وزیراعظم نے کورونا سے بے روزگار ہونے والوں کیلئے 12 ہزار روپے امداد کا اعلان بھی کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں، بیروزگار افراد کی مالی امداد کی جائے گی، بیروزگار افراد کیلئے فنڈ میں چارگنا حکومت شامل کرے گی، بیروزگار افراد صرف اتنا بتائیں گے وہ کہاں کام کر رہے ہیں، بیروزگار افراد ایپلی کیشن ویب پورٹل پر رجسٹر ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام بے مثال ہے، ہماری سب سے پہلی کوشش مستحقین تک پہنچنا ہے، کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے والوں کا شکرگزار ہوں، ریلیف فنڈ خرچ کرنے کی تمام تفصیلات قوم کو بتائیں گے، عطیات کی رقوم شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائیں گے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اسّی روپے لیٹر تو یہاں سعودیہ کی قیمت کے برابر ہو گئی ۔ تقریباََ ۔
یہاں پیٹرول کے دو درجے عام ملتے ہیں ایک اکیانوے گریڈ اور ایک پچانوے گریڈ۔
90 فیصد گاڑیوں کے لیے اکیانوے گریڈ تجویز کیا جاتا ہے اور استعمال بھی ہوتا ہے جبکہ کچھ گاڑیوں (بہت کم۔شاید سپورٹس وغیرہ ) کے لیے پچانوے گریڈ تجویز کیا جاتا ہے ۔
اکیانوے والے کی قیمت ایک اعشاریہ پانچ چار ریال فی لیٹر (1،54) ہے جبکہ پچانوے والے کی قیمت دو اعشاریہ صفر چار (2،04) ریال فی لیٹر ہے۔
مجھے پیٹرول ڈلوائے دو ماہ ہونے کو ہیں اور ٹینک ابھی فل ہی ہے ۔
 
چلیں حکومت نہ بڑھائے ایلیٹ کلاس سے گزارش کر لیتے ہیں۔ :)

برسبیل تذکرہ علم میں اضافے کے لئے پوچھ رہا کس کا کام ہے فی کس آمدنی بڑھانا ؟

ماشاءاللہ اب ن لیگیوں کے نزدیک عوام کی فی کس آمدنی بڑھانا بھی حکومت کا کام ہوگیا :)
 

جاسم محمد

محفلین
برسبیل تذکرہ علم میں اضافے کے لئے پوچھ رہا کس کا کام ہے فی کس آمدنی بڑھانا ؟
ملک کی فی کس آمدنی میں اضافہ مقامی اور بیرونی سرمایہ کار کرتے ہیں۔ حکومت کا کام صرف ان کو سہولیات اور ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس سے یہ سرمایہ کار مسلسل ملک کی مجموعی پیداور یعنی جی ڈی پی میں اضافہ کا باعث بن سکیں۔ اور جب ملک کی مجموعی پیداور میں اضافہ اس کی آبادی کی رفتار سے تیز ہوتا ہے تو فی کس آمدنی بڑھتی ہے۔ الحمدللہ جب سے پاکستان میں جمہوریت واپس آئی ہے ملک کی فی کس آمدنی بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ کیونکہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔
GDP-SAB_1110519-1.png
 
حکومت کا کام صرف ان کو سہولیات اور ایسا ماحول فراہم کرنا ہے
ماشاءاللہ اب ن لیگیوں کے نزدیک عوام کی فی کس آمدنی بڑھانا بھی حکومت کا کام ہوگیا :)

مناسب ہو گیا !!

الحمدللہ جب سے پاکستان میں جمہوریت واپس آئی ہے ملک کی فی کس آمدنی بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ کیونکہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔

جب فیصلے ایلیٹ للاس نے کرنے ہیں تو حکومت بھی پھر اُن کو دے دیتے ہیں جی. :)
 

الشفاء

لائبریرین
اکیانوے والے کی قیمت ایک اعشاریہ پانچ چار ریال فی لیٹر (1،54) ہے جبکہ پچانوے والے کی قیمت دو اعشاریہ صفر چار (2،04) ریال فی لیٹر ہے۔
عاطف بھائی۔قیمتیں کچھ کم ہو چکی ہیں۔ اکیانوے والا 1،31 اور پچانوے والا 1،47 ریال فی لیٹر مل رہا ہے۔۔۔
 
Top