رومن حروفِ تہجی میں ناموں کا اندراج کروانے والے محفلین متوجہ ہوں!

شمشاد خان

محفلین
ویسے حال ہی میں ایک صاحب کے شناختی نام میں ہی ان کا موبائل نمبر تک لکھا ہوا پایا گیا ہے ۔ ہم نے محفل میں عموما یہی دیکھا کہ اپنا موبائل نمبر محض ذاتی مراسلے میں ظاہر کیا جانا جائز سمجھا گیا ہے ۔
سو اس لحاظ سے ان پر تعزیرات ِمحفل کی کون سی حد جاری کی جائے گی ؟یا پھر کونسا تمغہ سجایا جائے گا۔ :)
چھٹی حس کہتی ہے کہ کچھ نہ کچھ ہونا ضرور چاہیئے۔
سید عاطف علی صاحب، آپ منتظم ہیں، پوچھتے ہوئے بھی ڈر ہی لگتا ہے، پوچھنا یہ تھا کہ یہ لفظ تمغہ ہے یا تغمہ؟ اصلاح فرما دیجیے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سید عاطف علی صاحب، آپ منتظم ہیں، پوچھتے ہوئے بھی ڈر ہی لگتا ہے، پوچھنا یہ تھا کہ یہ لفظ تمغہ ہے یا تغمہ؟ اصلاح فرما دیجیے۔
پہلے تو یہ فرمادیجیئے کہ ہم کس کے منتظم ہیں ؟
دوسرے یہ کہ خبردار ہو جائیے کہ اگر کوئی شے ہمارے زیر انتظام ہے تو اس کو سنبھالنے کا انتظام فوری طور پر کر لیں کہ ہمارا انتظام بہت مخدوش رہتا ہے ۔
 
شمشاد خان

محفلین
معذرت چاہتا ہوں، کسی اور کا عہدہ دیکھ کر آپ کا لکھ دیا، آپ تو ہماری طرح ہی "محفلین" کے درجے پر ہی فائز ہیں۔ لیکن ہمارا سوال ابھی بھی وہی ہے۔
 
جا ن

محفلین
ہم نہایت شرمندگی سے یہ استدعا کرتے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو ہمارا پرانا کھاتہ اس کھاتے میں ضم کر دیا جائے۔ اگر ممکن نہیں تو پھر اسی سے بسمہ اللہ کرتے ہیں! :)
 
زیک

مسافر
ہم نہایت شرمندگی سے یہ استدعا کرتے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو ہمارا پرانا کھاتہ اس کھاتے میں ضم کر دیا جائے۔ اگر ممکن نہیں تو پھر اسی سے بسمہ اللہ کرتے ہیں! :)
پرانے اکاؤنٹ کو کیوں چھوڑا؟

جان اور جا ن میں فرق کرنا مشکل ہے
 
زیک

مسافر
وضاحت تو خیر منتظم کو درکار ہو گی اور ہم انہی کو دینا پسند کریں گے۔
غیرمتفق۔ حال ہی میں محفل پر متعدد اکاؤنٹ بنانا کچھ عام ہو گیا ہے۔ یہ کچھ اچھی روایت نہیں

فونٹ اور کرننگ پر منحصر ہے کہ فرق نظر آتا ہے یا نہیں۔
 
Top