اس ہفتے کا منظر کش: پیڑ پودے

'غروبِ آفتاب کے وقت کے مناظر' پوسٹ کرنے کا سلسلہ یہاں ختم ہوا. سید ذیشان بھائی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اس حوالے سے تسلی بخش رائے شماری کے بعد جلد گزشتہ ہفتے کے منظر کش کے نام کا اعلان کیا جائے گا. اس ہفتے ( آٹھ اپریل تا چودہ اپریل) کی تھیم ہے 'پیڑ، پودے'، جن میں درخت، کھیت، پودے، سبزہ وغیرہ شامل ہیں تاہم پھولوں کے لیے الگ لڑی بنائی جائے گی. امید ہے کہ سب بہترین شراکت کو یقینی بنائیں گے. لاک ڈاؤن کے باعث نئی تصاویر پر زیادہ زور نہیں دیا جا رہا. جن شرکاء کے پاس بہت سی تصاویر ہیں وہ ان میں سے نئی تصاویر شریک کریں تاہم جن کے پاس نئی نہ ہوں، وہ پرانی تصاویر اپلوڈ کر کے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں. مزید برآں تصویر کا مقام، تاریخ اور کیپشن لکھنا اس لڑی کے حسن کو چار چاند لگا دے گا. امید ہے سب کی جانب سے بھرپور شراکت سامنے آئے گی. :)
اگر کسی کے ذہن میں کسی تصویر کے متعلق کسی طرح یہ شک موجود ہے کہ یہ اس کے پاس کافی دیر سے پڑی ہے اور معلوم نہیں کہ اس کا منظر کش خود وہی نہ ہو، تو براہِ کرم ایک بار اپنی تصویر یہاں شریک کرنے سے پہلے گوگل امیجز پر پیسٹ کر کے نتائج دیکھ لیں. :)
 
ابتدائیہ:

سندھ پاکستان کے دیہات کا ایک اور دلکش منظر ۔

sOowel4.jpg
 
'غروبِ آفتاب کے وقت کے مناظر' پوسٹ کرنے کا سلسلہ یہاں ختم ہوا. سید ذیشان بھائی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اس حوالے سے تسلی بخش رائے شماری کے بعد جلد گزشتہ ہفتے کے منظر کش کے نام کا اعلان کیا جائے گا. اس ہفتے ( آٹھ اپریل تا چودہ اپریل) کی تھیم ہے 'پیڑ، پودے'. امید ہے کہ سب بہترین شراکت کو یقینی بنائیں گے. لاک ڈاؤن کے باعث نئی تصاویر پر زیادہ زور نہیں دیا جا رہا. جن شرکاء کے پاس بہت سی تصاویر ہیں وہ ان میں سے نئی تصاویر شریک کریں تاہم جن کے پاس نئی نہ ہوں، وہ پرانی تصاویر اپلوڈ کر کے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں. امید ہے سب کی جانب سے بھرپور شراکت سامنے آئے گی. :)
اگر کسی کے ذہن میں کسی تصویر کے متعلق کسی طرح یہ شک موجود ہے کہ یہ اس کے پاس کافی دیر سے پڑی ہو اور معلوم نہیں کہ اس کا منظر کش خود وہی نہ ہو، تو براہِ کرم ایک بار اپنی تصویر یہاں شریک کرنے سے پہلے گوگل امیجز پر پیسٹ کر کے نتائج دیکھ لیں. :)
اندازہ یہی ہے کہ پیڑ پودے میں پھول شامل نہیں ہوں گے۔
یعنی صرف پھول والی تصاویر کے علاوہ تصاویر شامل کرنی ہیں۔ یا پھول بھی چلیں گے؟
 
Top