کورونا وائرس اور حکومتی اقدامات

زاہد لطیف

محفلین
السلام علیکم!
اس لڑی میں کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے حکومتی اقدامات و ترجیحات سے معزز ممبران کو آگاہ رکھا جائے گا۔ قبلہ جاسم محمد صاحب کو دعوت عام ہے کہ وہ حکومتی اقدامات سے معزز ممبران کو آگاہ رکھیں!
شکریہ۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاک فضائیہ کا آپریشن؛ زائرین کو دالبندین سے اسکردو پہنچادیا گیا
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2028801-corona-1585981079-603-640x480.jpg

پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے دالبندین سے زائرین کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا۔

حکومت کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی 130 طیارہ دالبندین(بلوچستان ) سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچا۔ زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ انہوں نےاس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب ترین طبقہ کی امداد شروع کر دی ہے۔

کل سے17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے فی گھرانہ تقسیم ہوں گے، وزیراعظم
ویب ڈیسک بدھ 8 اپريل 2020
2030184-imrankhan-1586350183-922-640x480.jpg

سب سےدرخواست کرتا ہوں کہ خدا کے واسطہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، عمران خان۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ کل سے17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے مستحق عوام میں تقسیم ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا وبا جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم بہت بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں، جتنے زیادہ لوگ جمع ہوں گے بیماری اتنی تیزی سے پھیلے گی، جنہیں بیماری لگتی ان میں سے85 لوگوں کو خاص فرق نہیں پڑے گا، وہ اسپتال جائے بغیر بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں اس بیماری کا پھیلاوَ مختلف ہے، پاکستان میں لوگ سمجھتے ہیں بیماری ان پر اثر نہیں کرے گی، کئی علاقوں میں لوگ احتیاط نہیں کررہے، کسی نوجوان کو بیماری لگی تو اس کے گھر میں موجود بزرگوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، اپریل کے آخر تک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے، ہر 100 میں سے ایک یا دو افراد اس بیماری سے مرسکتے ہیں، کورونا کیسز کی تعداد بڑھی تو ہمارے پاس اتنے وینٹی لیٹرز نہیں ہیں کہ ان کا علاج ہو سکے، سب سےدرخواست کرتا ہوں کہ خدا کے واسطہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جب کورونا کیسز سامنے آنا شروع ہوئے تو ہم نے تین ہفتے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا، لاک ڈاؤن کے پیش نظر ہم نے اسکول ، کالجز اور جامعات بند کردیئے، فیکٹریاں اور دکانیں بند کیں، لیکن یہ سوچ بھی تھی کہ جب ہم لاک ڈاؤن کریں گے توغریب ترین طبقے پر کیا اثرات پڑیں گے، پاکستان میں 5 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، چین نے لاک ڈاؤ ن کرکے لوگوں کو گھروں پرکھاناپہنچایا، لاک ڈاون اس وقت کامیاب ہوگا جب لوگوں کو گھروں پر کھانا اور بنیادی ضروریات دستیاب ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑاچیلنج غریب طبقے کو ریلیف کیسے دینا ہے، ہم نے 22 کروڑ لوگوں کوکھانا پینا فراہم کرنا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ زرعی سیکٹرکو مکمل طور پر کام کرنےدینا ہے،ان سے کہا ہے کہ ان کیلئے کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے، اصل لاک ڈاؤن ہم نےشہروں میں کیا ہے، 14 اپریل سے کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولا جارہا ہے، آئندہ دو ہفتوں میں 144 ارب روپے نچلے طبقے تک تقسیم کردیں گے، احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، ایس ایم ایس کےذریعےلوگوں کا ڈیٹا آرہا ہے، جن کی جانچ نادرا سے کرائی جائے گی، کل سے17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے مستحق عوام میں تقسیم ہوں گے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو کل سے پیسے فراہم کیےجائیں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کل سے17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے فی گھرانہ تقسیم ہوں گے، وزیراعظم
ویب ڈیسک بدھ 8 اپريل 2020
2030184-imrankhan-1586350183-922-640x480.jpg

سب سےدرخواست کرتا ہوں کہ خدا کے واسطہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، عمران خان۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ کل سے17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے مستحق عوام میں تقسیم ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا وبا جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم بہت بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں، جتنے زیادہ لوگ جمع ہوں گے بیماری اتنی تیزی سے پھیلے گی، جنہیں بیماری لگتی ان میں سے85 لوگوں کو خاص فرق نہیں پڑے گا، وہ اسپتال جائے بغیر بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں اس بیماری کا پھیلاوَ مختلف ہے، پاکستان میں لوگ سمجھتے ہیں بیماری ان پر اثر نہیں کرے گی، کئی علاقوں میں لوگ احتیاط نہیں کررہے، کسی نوجوان کو بیماری لگی تو اس کے گھر میں موجود بزرگوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، اپریل کے آخر تک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے، ہر 100 میں سے ایک یا دو افراد اس بیماری سے مرسکتے ہیں، کورونا کیسز کی تعداد بڑھی تو ہمارے پاس اتنے وینٹی لیٹرز نہیں ہیں کہ ان کا علاج ہو سکے، سب سےدرخواست کرتا ہوں کہ خدا کے واسطہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جب کورونا کیسز سامنے آنا شروع ہوئے تو ہم نے تین ہفتے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا، لاک ڈاؤن کے پیش نظر ہم نے اسکول ، کالجز اور جامعات بند کردیئے، فیکٹریاں اور دکانیں بند کیں، لیکن یہ سوچ بھی تھی کہ جب ہم لاک ڈاؤن کریں گے توغریب ترین طبقے پر کیا اثرات پڑیں گے، پاکستان میں 5 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، چین نے لاک ڈاؤ ن کرکے لوگوں کو گھروں پرکھاناپہنچایا، لاک ڈاون اس وقت کامیاب ہوگا جب لوگوں کو گھروں پر کھانا اور بنیادی ضروریات دستیاب ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑاچیلنج غریب طبقے کو ریلیف کیسے دینا ہے، ہم نے 22 کروڑ لوگوں کوکھانا پینا فراہم کرنا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ زرعی سیکٹرکو مکمل طور پر کام کرنےدینا ہے،ان سے کہا ہے کہ ان کیلئے کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے، اصل لاک ڈاؤن ہم نےشہروں میں کیا ہے، 14 اپریل سے کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولا جارہا ہے، آئندہ دو ہفتوں میں 144 ارب روپے نچلے طبقے تک تقسیم کردیں گے، احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، ایس ایم ایس کےذریعےلوگوں کا ڈیٹا آرہا ہے، جن کی جانچ نادرا سے کرائی جائے گی، کل سے17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے مستحق عوام میں تقسیم ہوں گے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو کل سے پیسے فراہم کیےجائیں گے۔
آج سے اس احساس پروگرام کی ادائیگیاں شروع ہو گئی ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
بہتر حکمت عملی سے کورونا کی صورت حال سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2030812-imran-1586516312-718-640x480.jpg

حکومت کی توجہ وباء پر قابو پانے کیساتھ کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے، وزیراعظم عمران خان

پشاور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کی توجہ وباء پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا، وزیراعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر مملکت شہریار آفریدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان، صوبائی وزیر صحت موجود تھے۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 3 فروری کو کورونا ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، گورنر، وزیر اعلی، وزیر صحت اور اعلی حکام روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، صوبہ بھر میں 275 قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں کل 18,000 افراد کی گنجائش موجود ہے۔

وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں 583 وینٹی لیٹر موجود ہیں جن کی تعداد کو مزید بڑھایا جا رہا ہے، ایمرجنسی کے تحت صوبہ میں 638 ریگولر اور 1299 کنٹریکٹ اضافی ڈاکٹر بھرتی کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 9000 ریٹائرڈ ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈک اسٹاف نے رضاکاروں کے طور پر رجسٹریشن کرائی ہے جن کو بوقت ضرورت بلایا جائے گا۔ صوبے میں سرکاری سطح پر 400 ریپیڈ رسپانس ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کی توجہ وباء پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے، بہتر حکمت عملی سے کورونا کی صورت حال سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ڈاکٹرز اور طبی عملے سے بات کرتے ہوئے کہا پورا ملک اپنے ڈاکٹرز کے پیچھے کھڑا ہے، ملک میں کورونا وائرس کا دباؤ مزید بڑھے گا، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یقین دلاتا ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں، کورونا وائرس سے دنیا بھر کوچیلنج کا سامنا ہے ، طبی عملے کی حفاظت پر توجہ مرکوز ہے، حکومت تمام طبی سامان کو پورا کرے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم کا ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس رجسڑیشن میں مزید 5 روز کا اضافہ کر دیا گیا
کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا وقت 15 اپریل تک بڑھا دیا گیا
وزیراعظم کا نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام کچھ دیر میں جاری ہو گا
کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں
وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے ویڈیو پیغام ریکارڈ کر لیا گیا
وزیراعظم نے طبی شعبے سے وابستہ نوجوانوں سے ٹائیگر فورس میں شمولیت کی درخواست کر دی
وزیراعظم کا لاکھوں نوجوانون کی جانب سے پروگرام میں شمولیت پر اظہار تشکر
وزیراعظم کی مزید نوجوانوں سے کورونا ٹائیگرز فورس کا حصہ بننے کی اپیل
ملک کو اس وقت زیادہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی ضرورت ہے،وزیر اعظم
طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کروائیں،وزیر اعظم
 

جاسم محمد

محفلین
3 روز کے دوران مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روپے تقسیم
ویب ڈیسک اتوار 12 اپريل 2020
2031367-ehsaasprogrammex-1586666872-883-640x480.jpg

نقد رقم کی تقسیم احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت کی جارہی ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے سے زائد نقد تقسیم کردی۔

ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے تقسیم کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 93 ہزار 678 خاندانوں میں 3 ارب 52 کروڑ 31 لاکھ 36ہزار روپے، پنجاب کے 5 لاکھ 74 ہزار 786 خاندانوں میں 6ارب 89کروڑ74 لاکھ 32ہزار روپے جب کہ سندھ کے 4 لاکھ 54 ہزار 349 خاندانوں میں 5 ارب 45 کروڑ 21 لاکھ 88 ہزار روپے تقسیم کیے۔

اسی طرح آزاد کشمیر کے 14 ہزار 354 خاندانوں میں 17 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار روپے، بلوچستان کے 41 ہزار97 خاندانوں میں 49 کروڑ31 لاکھ 64 ہزار روپے اور گلگت بلتستان کے ایک ہزار 898 خاندانوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح اسلام آباد کے 2 ہزار 232 خاندانوں میں 2 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔
 

جاسم محمد

محفلین

پاکستان کوآئی ایم ایف سے قرض کی ادائیگی میں بڑا ریلیف مل گیا
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2032738-shahmehmoodqureshiforeignministerpakistan-1587017300-581-640x480.jpg

12 اپریل کووزیراعظم عمران خان کی اپیل کوخطوط کے ذریعے ارسال کیا گیا تھا: فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان سمیت 76 ترقی پزیرممالک کوآئی ایم ایف سے قرض کی ادائیگی میں بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

پاکستان کی کامیاب معاشی سفارت کاری کے ثمرات کے حوالے سے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی صورتحال نے ترقی پذیرممالک کی معیشتوں کوبری طرح متاثرکیا ہے، اسی صورت حال کے پیش نظروزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے ترقی پذیرممالک کیلئے 12 اپریل کواپیل کوخطوط کے ذریعے ارسال کیا گیا تھا۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، عالمی برادری ، عالمی معاشی اداروں سے اپیل کی تھی کہ اس کورونا وائرس نے پوری عالمی معیشت کومتاثرکیا ہے لیکن ترقی مزید ممالک کی معیشتوں کو بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے۔ ترقی پذیرممالک کی برآمدات متاثرہورہی ہیں، زرمبادلہ کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے جس کی وجہ سے غربت اور بیروزگاری مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امرکی ہے کہ ترقی پذیرممالک کے واجب الادا قرضوں میں سہولت فراہم کی جائے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل اپنے ہیلتھ سسٹم کو بہتربنانے، روزگاراورقیمتی انسانی جانوں کوبچانے کیلئے بروئے کارلاسکیں۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اس تجویزکی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سوچ کے عین مطابق ہے۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹراورورلڈ بینک نے بھی اس تجویز کی توثیق کی جب کہ کل جی 20 ممالک نے بھی اس تجویز کی توثیق کی۔ پاکستان نے ترقی پذیرممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کا جو بیڑہ اٹھایا تھا اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی سے سرفراز کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے اس اقدام سے پاکستان سمیت 76 ترقی پذیرممالک کو قرضوں میں سہولت میسر آئے گی اور اربوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ قرضوں میں یہ سہولت، ابتدائی طورپرایک سال کیلئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق یکم مئی سے شروع ہوگا۔ پاکستان اپنے ریونیوکا ایک تہائی حصہ قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کرتا ہے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت ملنے سے پاکستان کوبہت فائدہ حاصل ہوگا۔
 

جاسم محمد

محفلین
عام آدمی کی مشکلات کے پیش نظر محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی، وزیرِ اعظم
ویب ڈیسک 4 منٹ پہلے
2032862-imrankhan-1587046662-664-640x480.jpg

ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور جہاں تک ممکن ہو سکے سماجی فاصلے کو یقینی بنائے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے آج کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔ چئیرمین این ڈی ایم نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی انتظامات اور خصوصاً ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی ترسیل کے بارے میں آگاہ کیا، اوربتایا کہ حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کل صوبوں کو ارسال کر دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق درست ڈیٹا اور معلومات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ صحیح اعدادوشمار پر مبنی ڈیٹا کی بنیاد پر حکمت عملی اختیار کی جائے، اموات کے حوالے سے اس امر کا تعین کیا جائے کہ یہ کورونا کیس تھا یا کسی دیگر وجوہات کی بنیاد پر موت واقع ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے، لیکن اس ضمن میں ضروری ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور جہاں تک ممکن ہو سکے سماجی فاصلے کو یقینی بنائے، جہاں زیادہ افراد جمع ہوں وہاں ماسک اور دیگر تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ وائرس کی ترسیل کو ممکنہ حد تک روکا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں 250 بستروں پر مشتمل ایف ڈبلیو او کی جانب سے قائم کیے جانے والے وبائی امراض کے اسپتال اور قرنطینہ سنٹر کی طرز پر ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کے سنٹر بنائے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جاری اس جنگ میں پوری قوم ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور دیگر میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو اس وبا کے خلاف ہر اول دستہ بن کر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر قرض منظور کردے گا، مشیر خزانہ
ویب ڈیسک جمعرات 16 اپريل 2020
2032778-hafeezshiekh-1587030062-476-640x480.jpg

عوام کے لیے ریلیف کے اقدامات بھرپور انداز سے کررہے ہیں، مشیر خزانہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف آج 1.4 ارب ڈالر قرض منظور کردے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف آج 1.4 ارب ڈالر منظور کردے گا، یہ رقم پاکستان کو کورونا کے خلاف اقدام میں بڑی مدد کرے گی، عوام کے لیے ریلیف کے اقدامات بھرپور انداز سے کررہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بروقت فراہم کر رہے ہیں، کورونا سے نقصانات ضرور ہیں لیکن اللہ سے بہتری کی امید ہے۔

دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں وزیراعظم کو کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف سے 1.4 بلین ڈالر کی اضافی مراعاتی منظوری سے آگاہ کیا، انہوں نے وزیر اعظم کو حکومت کے اعلان کردہ اقتصادی پیکیج پر عمل درآمد سے متعلق بھی بتایا۔ وزیراعظم نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے جی 20 ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔
 

جاسم محمد

محفلین
ذخیرہ اندوزوں کو سزا اور تعمیراتی صنعت کیلئے آرڈیننسز کی منظوری
ویب ڈیسک جمع۔ء 17 اپريل 2020
2033129-cabnit-1587118783-447-640x480.jpg

آرڈیننس کےتحت کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں پر 90 فیصد تک ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔ (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سزا اور تعمیراتی صنعت کے لیے آرڈیننسز کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی کابینہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے آرڈیننس کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، بلڈرزاور لینڈ ڈیویلپرز کو خصوصی مراعات دی جائیں گی جب کہ سیمنٹ اور اسٹیل کے علاوہ بلڈنگ مٹیریل پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو نہیں ہوگا، آرڈیننس کےتحت کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں پر 90 فیصد تک ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سزاوؤں پر مشتمل آرڈیننس کی منظوری بھی دیدی ہے، آرڈیننس کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث ادارے کے ملازمین کے بجائے مالک کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد بطور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

آرڈیننس میں کہا گیا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث ادارے کے ملازمین کے بجائے مالک کے خلاف کارروائی ہوگی، ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کرنے والے افراد کو ضبط کی جانے والی اشیاء کی مالیت کا دس فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔

آرڈیننس میں کہا گیا کہ سرکاری افسر ڈپٹی کمشنر یا انکی جانب سے مقرر کردہ افسر ہوگا، سرکاری افسر کو کسی بھی گودام پر چھاپہ مارنے اور بند کرنے کا اختیار ہوگا اورآرڈیننس کے تحت ڈپٹی کمشنر کو بغیر وارنٹ کے گرفتاری کا اختیار حاصل ہوگا، سرکاری افسر کو ضبط شدہ سامان کی نیلامی کرنے کا بھی اختیار حاصل ہوگا، جرم ثابت ہونے پر نیلامی کی رقم حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔

وزیر اعظم نے اس موقع ہر کہا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی سے مصنوعی قلت اور قیمتوں میں ناجائز اضافے کا بوجھ عوام برداشت کرتی ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خدمات اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے حاصل کی جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا دیانتدار اور فرض شناس افسران کو اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے تعینات جائے، صوبوں کے ساتھ کوارڈینیشن کو مزید مؤثر بنایا جائے، صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے اور کسی قسم کی انتظامی رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔
 
Top