اس ہفتے کا منظر کش: غروبِ آفتاب

السلام علیکم
طویل قطعہ کلامی کے بعد آج آپ کی شگفتہ ہنستی مسکراتی تحریر لاک ڈاون کی بے کیف زندگی میں بہار کی صورت محسوس ہوئی۔
ہماری جانب سے شاید ہی کوئی تصویر اس لڑی کی زینت بن پائے کیونکہ ہمارے مقام رہائش پر سورج چمکتا دمکتا نظر آتا تو ضرور ہے پر میاں آفتاب کی آمد و رخصت کے جلوے ہم کئی سالوں سے دیکھنے سے قاصر ہو چکے ہیں۔
البتہ ہمیشہ کی طرح مناظر کے فرائض بہت ذمہ داری سے ادا کرتے رہے گے اور ساتھ اپنی حقیر سی ریٹنگ کے ذریعے فن اور فنکار کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہے گی۔
 
Top