تعارف اردو محفل کا نیا رکن

شمشاد خان

محفلین
نئے شمشاد سے پرانے شمشاد یاد آگئے بہرحال نئے شمشاد خان صاحب کو محفل میں خوش آمدید-

بہت شکریہ سید عاطف علی صاحب۔

تو مجھ سے پہلے بھی کوئی شمشاد خان تھے محفل میں۔ اب سمجھا زیک صاحب اور جاسم صاحب کے مراسلوں کا مطلب۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت شکریہ سید عاطف علی صاحب۔

تو مجھ سے پہلے بھی کوئی شمشاد خان تھے محفل میں۔ اب سمجھا زیک صاحب اور جاسم صاحب کے مراسلوں کا مطلب۔
آگے آگے دیکھیے آپ کو ابھی بہت کچھ اور بھی سمجھ آتا جائے گا- بس خاطر جمع رکھیے گا-
 
شمشاد خان

محفلین
جی وہ تو نظر ہی آ رہا ہے۔ یہ محفل ہے ہی اتنی بڑی کہ سمجھنے میں خاصا وقت درکار ہے
آپ جیسے دوستوں کا تعاون درکار رہا تو بہت آسانی ہو گی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا آپ واقعی محفل کے پرانے قاری ہیں. آپ کو نہ نئے محفلین کا پتہ ہے نہ پرانے

نو عمری اور نمائندہ تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ابھی واقعی ناپختہ کاری اور تجربہ کاری کی شناخت نہیں ۔ اس لیے محفلین سے گزارش ہے کہ :
"ساقیا ہلکی سی لا ان کے لیے "
 
سید ذیشان

محفلین
نو عمری اور نمائندہ تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ابھی واقعی ناپختہ کاری اور تجربہ کاری کی شناخت نہیں ۔ اس لیے محفلین سے گزارش ہے کہ :
"ساقیا ہلکی سی لا ان کے لیے "
محفل میں آتے ہی نہ پختہ بہ شاعری شامل کرنا شروع کر دی ہے۔ اے خان بھائی کا مقابل آ گیا ہے۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین

شمشاد خان

محفلین
کیا آپ واقعی محفل کے پرانے قاری ہیں. آپ کو نہ نئے محفلین کا پتہ ہے نہ پرانے
خوشامدید

پرانا قاری ضرور ہوں لیکن اتنا بھی پرانا نہیں، چند ماہ کا کہہ سکتے ہیں۔

یہ بالکل صحیح ہے کہ میں محفل کے کسی رکن کو نہیں جانتا۔ اب جبکہ رکنیت لے لی ہے تو آہستہ آہستہ شناسائی ہو ہی جائے گی۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
وعلیکم السلام!
پیشگی معذرت۔
اردو محفل کا نیا نومولود رکن، نظر پڑھتے ہی یہی لگا پتہ نہیں کیوں۔
خوش آمدید!
 
Top