عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر عمران خان صاحب آپ بیرونِ ملک سے آنے اور جانے پر پہلے ہی سے پابندی لگادیتے تو آج ملک بھر میں لاک ڈاون کرکے غریبوں کا معاشی قتلِ عام نہ ہوتا عمران خان صاحب غریبوں سے جھوٹے وعدے کرکے آپ وزیراعظم تو بن گئے آپ یہ بھی بہت اچھے سے سمجھتے ہیں اگر ملک میں ایک کُتا بھی مرتا ہے تو اُس کا ذمدار صرف اور صرف ملک کا وزیراعظم ہوتا ہے کیونکہ ملک کی ساری کمانڈ اُس کے ہاتھ میں ہوتی ہے اور اللہ کو بھی وہ ہی جوابدے ہوگا۔ (n)
 
جاسم محمد

محفلین

Whats-App-Image-2020-03-20-at-05-50-34.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
اُن لوگوں کو پتا نہیں تھا ہمیں تو پتا تھا کہ یہ وبا پھیل چکی ہے تو بیرونِ ملک آنے اور جانے پر پابندی لگانی چاھئیے تھی۔
چین میں وبا پھوٹنے کے فورا بعد پاکستان نے وہاں سے پروازیں بند کر دی تھیں۔ چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو بھی اسی لئے نہیں نکالا گیا کہ کہیں وہ پاکستان واپس آکر یہ وائرس نہ پھیلا دیں۔ اس دوران چین سے دیگر ممالک تک پروازیں اڑتی رہیں اور یوں یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا۔ بنیادی طور پر ہر ملک کو چین سے پروازیں بند کردینی چاہئے تھی۔ بلکہ یہ کام چینی حکومت کو خود کرنا چاہئے تھا کہ جب تک وائرس کنٹرول میں نہیں آتا کوئی فلائٹ ملک سے اڑنے نہ دیتے۔ مہینے دو مہینے کی بات تھی۔ لیکن بے صبری میں پوری دنیا کو کورانا وائرس لگا دیا ۔ :(
 
پتا نہیں اِن کے مُشیر صرف تنخواہ لینے کے لئے ہی ہوتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
پتا نہیں اِن کے مُشیر صرف تنخواہ لینے کے لئے ہی ہوتے ہیں۔
وبا پھوٹنے سے قبل سخت اقدامات کریں تو عوام چیختی ہے کہ فیشسٹ حکومت ہے۔ وبا پھوٹنے کے بعد سخت اقدامات کریں تو عوام چیختی ہے کہ یہی کام پہلے کیوں نہیں کیا؟ خود عوام حکومت کے احکامات پر کتنا عمل کرتی ہے، اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگا لیں کہ قرنطینہ میں رکھے گئے کئی لوگ حکام کو رشوتیں دے کر وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔ ایک دوسرے سے دور رہنے کے احکامات کے باوجود اجتماعی پارٹیاں، نمازیں، تقریبات، جلسہ جلوس جاری رہا۔ یہاں تک کہ حکومت کو بالآخر لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑا۔
 
آورکزئی

محفلین
وہ دوہری شہریت والا امریکی فیصل واوڈا جو بار بار چین کے 5000 لیڈرز کو پھانسی دینے کی بات پر تکتا نہیں تھا۔۔۔ وہ غائب تو ہے ہی۔۔۔ ویسے
کرونا کے معاملے میں اب وہ مثالیں کیوں نہیں دیتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
 
یہ فیصل واوڈا کہاں سے آگئے بیچ میں :)
 
فرقان احمد

محفلین
ڈئیر قدیر اب یہ معاملہ صرف جناب وزیراعظم کا نہیں رہ گیا۔ اب ہمیں خود ہی تمام تر احتیاطیں کرنا ہوں گی۔ از خود گھر میں بند ہو جائیں۔ کم پر گزارا کریں۔ اگر آپ خوش حال ہیں تو آس پڑوس کی مدد کریں۔ اگر آپ تنگ دست ہیں تو اللہ پاک اس مشکل کے بعد آپ کے لیے آسانی کرے گا۔ یہ آزمائشیں قوموں پر آتی رہتی ہیں۔ یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا۔
 
اگر کوئی عالم یا مفتی صاحب ہیں اِس محفل میں تو ازراہِ مہربانی جواب دیں کیا اِس وقت میں نماز جماعت سے پڑھنا ٹھیک ہے یا گھر میں؟
 
جاسم محمد

محفلین
اگر کوئی عالم یا مفتی صاحب ہیں اِس محفل میں تو ازراہِ مہربانی جواب دیں کیا اِس وقت میں نماز جماعت سے پڑھنا ٹھیک ہے یا گھر میں؟
مفتی کہاں سے بیچ میں آگیا؟ حکومت پاکستان کا حکم ہے کہ وبا سے بچنے کیلئے تمام پاکستانی آئندہ دو ہفتے گھروں میں رہیں اور حتی الوسع اجتماعات سے گریز کریں۔ اس حکم میں با جماعت نمازیں بھی شامل ہیں۔
سید عمران
 
فرقان احمد

محفلین
اگر کوئی عالم یا مفتی صاحب ہیں اِس محفل میں تو ازراہِ مہربانی جواب دیں کیا اِس وقت میں نماز جماعت سے پڑھنا ٹھیک ہے یا گھر میں؟
ایک دو روز قبل مولانا طارق جمیل کا ایک کلپ کسی نے شیئر کیا تھا کہ نماز گھر پر پڑھی جا سکتی ہے اور ہماری دانست میں بھی، یہی درست ہے۔ یہ ہنگامی صورت حال ہے۔ دوسروں کو بھی وبا سے بچائیں اور خود بھی بچیں۔
 
ریاست مذہبی معاملات سے اوپر ہے۔ ریاست جو حکم دے گی تمام مذہبی ادارے، محکمے اس کے پابند ہوں گے۔
 
کشمیری بے چارے چیخ چیخ کر مر گئے کہ ہم مررہے ہیں ہمیں کاروبار کرنے نہیں دیا جارہا ہمیں نمازیں نہیں پڑھنے دے رہے بلاوجہ کرفیو لگائے جارہے ہیں پر لوگ سوچ رہے تھے کہ ہمیں کیا ہمارے ملک میں تو کچھ نہیں ہورہا اب بولو ایسی بد دُعا لگی کہ پوری دُنیا میں ہی کرفیو لگ گیا۔ :(
 
زیک

مسافر
اگر کوئی عالم یا مفتی صاحب ہیں اِس محفل میں تو ازراہِ مہربانی جواب دیں کیا اِس وقت میں نماز جماعت سے پڑھنا ٹھیک ہے یا گھر میں؟
مفتی سے نہیں پبلک ہیلتھ والوں سے پوچھیں۔ ایسے حالات میں مسجد جانا سراسر غلط ہے
 
Top