معروف عالم دین ناصر مدنی پر اغوا کے بعد بدترین تشدد

الف نظامی

لائبریرین
رپورٹس کے مطابق ان کو پاکستان سے باہر کسی شخص نےفون پر دھوکے سے ایک جگہ بلوا کر تشدد کروایا۔ مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں کے دو گروہوں میں اختلاف و نزاع کی آگ بھڑکائی جائے۔
 
انتہائی بے ہودہ قوم جو ایک خوبصورت بے ضرر آدمی کے ساتھ یہ سلوک۔ یہ قوم کس سمت جا رہی ہے؟ تشدد اور اس سلوک کی کوئی بھی وجہ قابل قبول نہیں۔ بہت تکلیف ہوئی یہ خبر پڑھ کر ویڈیو دیکھنے سننے کی ہمت نہیں۔ اللہ اس قوم پر رحم کرے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
انتہائی بے ہودہ قوم جو ایک خوبصورت بے ضرر آدمی کے ساتھ یہ سلوک۔ یہ قوم کس سمت جا رہی ہے؟ تشدد اور اس سلوک کی کوئی بھی وجہ قابل قبول نہیں۔ بہت تکلیف ہوئی یہ خبر پڑھ کر ویڈیو دیکھنے سننے کی ہمت نہیں۔ اللہ اس قوم پر رحم کرے۔
بھیا یہ قوم نہیں کسی اور کا کام ہے ۔ غیر ہمیں ایک خاص منظر دکھاتا ہے کسی خاص مقصد کے لیے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کس نےگرفتار کیا اور کہاں گرفتاری عمل میں آئی؟

ویسے یہ خبر صرف ٹوئیٹر پر ہی نظر آ رہی ہے وہ بھی کسی مستند آئی ڈی سے دیکھنے کو نہیں ملی۔

تصویر دیکھ کر ایک صاحب کہتے ہیں کہ یہ گرفتار ہوئے ہیں یہ دعوت میں آئے ہیں۔
 
بھیا یہ قوم نہیں کسی اور کا کام ہے ۔ غیر ہمیں ایک خاص منظر دکھاتا ہے کسی خاص مقصد کے لیے۔
آپ درست فرما رہے ہوں گے۔ لیکن مدعے کی بات یہ ہے کہ ملزمان گرفتار کیے جائیں اور انہیں سزا دی جائے اور جتنا نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے۔۔۔۔ اور ساتھ میں اس غیر کا نقاب الٹ کر شکل دکھائی جائے۔
 

فاخر

محفلین
ویسے اس بزم میں ’’مولویین ‘‘ ہی زیادہ ہیں، ہمارے ملک کی خصوصی ’اصطلاح‘ کے مطابق۔
کیوں کہ ہر وہ شخص جس کو اردو آتی ہے ،وہ مولوی ہے، گرچہ رگھوپتی سہائے فراقؔ گورکھپوری، برج نارائن چکبستؔ ، آنند نرائن ملاؔ اور راجندر سنگھ بیدی ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ آنجہانی بھی ’’مولوی‘‘ ہی ہیں۔ :LOL::LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

زاہد لطیف

محفلین
سیدھا سیدھا واقعہ دکھائی دیتا ہے لیکن سازش ڈھونڈنے والوں کو اس واقعہ میں بھی سازش مل ہی گئی۔ سچ ہے جو جس کا طلبگار ہے اسے وہی چیز ملے گی۔
ہم نے شاید قسم کھا رکھی ہے کہ اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے شدت پسندانہ نظریات اقدامات اور رجحانات کو قبول کر کے اس کی اصلاح نہیں کرنی کیونکہ ہم نے بچپن سے ایک ہی کام سیکھا ہے وہ یہ کہ اپنی ہر غلطی پہ دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانا سب سے آسان کام ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
مولویوں کو بھی چاہیے کہ ناصحانہ اور دوستانہ انداز اختیار کریں اور کسی کے مذہبی خیالات کااس طرح تمسخر نہ اُڑائیں ۔


یا بہت سے محفلین کی طرح دوسرے ممالک میں بیٹھ کر یہ کام کریں۔ :)
تمسخر نہیں اڑانا چاہیے۔ لیکن تمسخر کا جواب تمسخر تک ہی رہے تو بہتر ہے۔ مار کٹائی تک بات نہیں پہنچنی چاہیے۔
 
Top