معروف عالم دین ناصر مدنی پر اغوا کے بعد بدترین تشدد

جاسم محمد

محفلین
معروف عالم دین ناصر مدنی پر اغوا کے بعد بدترین تشدد

( جمال الدین ) معروف عالم دین محمد ناصر مدنی کا اغواء اور نامعلوم افراد کے ہاتھوں بدترین تشدد، کہتے ہیں نامعلوم افراد نے لاہور سے اغواء کیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

لاہور پریس کلب میں معروف عالم دین محمد ناصر مدنی نے اپنے وکیل عبدالماجد کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے ان کے ایک ٹک ٹاک کی وجہ سے کچھ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں غیر ملکی واٹس ایپ نمبر سے کال کرکے کھاریاں کے علاقے میں ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کے لئے اپنے ساتھ لے جانے کا کہا اور اغواء کے بعد رات گئے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

معروف عالم دین محمد ناصر مدنی نے کہا کہ سادہ کاغذات پر ان کے دستخط بھی لے لیے گئے اور ان کی برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بنائی گئی۔ ان کے یو ٹیوب چینل کا گن پوائنٹ پر ان سے پاس ورڈ بھی لے لیا گیا اور ان کے موبائل فون بھی اغوا کاروں نے زبردستی اپنے پاس رکھ لیے۔

ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ میں نے اس حوالے سے پولیس کو درخواست دیدی ہے اس سے قبل بھی حج کے اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ان کے بنائے گئے ایک ٹک ٹاک پر ان کو دھمکی دی گئی تھی جس پر میں نے سول سیکرٹریٹ میں اپنی سیکورٹی کی فراہمی کے لئے درخواست دی تھی مگر ابھی تک سیکورٹی نہیں دی گئی۔ میری اور میرے گھر والوں کی جان کو شدید خطرہ ہے مجھے سیکورٹی فراہم کی جائے اور میرے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنی قمیض اتار کر اپنے جسم پر تشدد کے نشان بھی میڈیا کو دکھائے اور آرمی چیف، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی کہ ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا اغوا کاروں نے دھمکی ہے کہ اگر اس واقعہ بارے میڈیا پر کوئی بیان دیا تو ان کی برہنہ ویڈیو وائرل کردی جائے گی۔ ناصر مدنی کا کہنا تھا انہوں نے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ لاہور میں بھی ان کے ساتھی ہیں زبان کھولی تو سبق سکھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ آئی جی پنجاب کے سامنے بھی پیش ہونگے۔

بازیابی کے بعد ناصر مدنی کا اردو پوائنٹ کو انٹرویو:
 
یاقوت

محفلین
یہ صاحب کون ہیں اور ان کے ساتھ یہ کس نے کیا؟؟؟
ناصر مدنی صاحب اہلحدیث مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے مشہور مقرر ہیں۔انکے عالم ہونے کے بارے میں بھی کافی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔لیکن اچھے مقرر ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں میں بہت مقبول ہوئے ہیں خاص کر پنجاب میں۔انکے کافی سارے تنازعات چلتے رہے ہیں مختلف طبقات کے ساتھ ۔اب اللہ جانے یہ کاروائی کس طبقے کی ہو سکتی ہے۔ اللہ پاک انہیں اپنی امان میں رکھیں۔
 
ناصر مدنی کا موقف ہے کہ ان کے خلاف یہ کاروائی اس ویڈیو کے بعد عمل میں آئی ہے جہاں انہوں نے ایک اور پیر کا تمسخر اڑایا تھا
 
فاخر

محفلین
یہ بیچارہ تو کامیڈین تھا، اسے کیوں تشدد کا نشانہ بنایا گیا؟ ہمارے ملک میں بھی اس کی تقریر آجاتی ہے۔ ہریانہ اور پنجاب علاقہ کے لوگ خوب دلچسپی سے مزاح سے لطف اٹھاتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مولویوں کو بھی چاہیے کہ ناصحانہ اور دوستانہ انداز اختیار کریں اور کسی کے مذہبی خیالات کااس طرح تمسخر نہ اُڑائیں ۔

یا بہت سے محفلین کی طرح دوسرے ممالک میں بیٹھ کر یہ کام کریں۔ :)
 
سید عمران

محفلین
مولویوں کو بھی چاہیے کہ ناصحانہ اور دوستانہ انداز اختیار کریں اور کسی کے مذہبی خیالات کااس طرح تمسخر نہ اُڑائیں ۔

یا بہت سے محفلین کی طرح دوسرے ممالک میں بیٹھ کر یہ کام کریں۔ :)
وہ سرگوشی ہی اس مراسلہ کی جان ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
مجھے سرگوشی سے یہ گمان گزرا کہ محفلین کی جگہ مولویین لکھنا چاہ رہے ہیں اپنے احمد بھائی ۔
جو کام احمد بھائی نہ کرسکے وہ آپ نے کردکھایا!!!
:D:D:D
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جو کام احمد بھائی نہ کرسکے وہ آپ کے ذریعہ پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا!!!
:D:D:D
پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی ۔ حق بہ حقدار رسید
 
زاہد لطیف

محفلین
یہ واقعہ تو خیر کسی خاص مذہبی شخصیت سے متعلق ہے لیکن وسیع تناظر میں دیکھا جائے تو اس واقعے سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رحمت اللعالمین نے جب بت پرستی سے باز رہنے کی تلقین کی ہو گی تو انہیں کن مصائب سے گزرنا پڑا ہو گا۔ لاکھ بار قربان جاؤں ان پر۔ اس واقعے سے یہ بھی سبق ملتا ہے کہ انسان اپنے اسٹیبلشڈ عقائد پہ حرف آنے پہ کیسے ری ایکٹ کرتا ہے۔ رب تعالی جناب کی حفاظت فرمائیں۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی ۔ حق بہ حقدار رسید

خبر کیوں نہ ہوتی۔۔۔
سرعام سرگوشیوں کا راز اسی طرح فاش ہوتا ہے۔۔۔
اسی لیے ہم سرگوشی کو سر بام لے آئے!!!
 
عرفان سعید

محفلین
مولویوں کو بھی چاہیے کہ ناصحانہ اور دوستانہ انداز اختیار کریں اور کسی کے مذہبی خیالات کااس طرح تمسخر نہ اُڑائیں ۔

یا بہت سے محفلین کی طرح دوسرے ممالک میں بیٹھ کر یہ کام کریں۔ :)
ناصر مدنی کے ساتھ ساتھ ہم بھی پٹ گئے
:)
 
Top