Eurovision کا ایک گانا جسے 100 فیصد مصنوعی ذہانت نے تخلیق کیا ہے

جاسم محمد

محفلین
مصنوعی ذہانت پر نیٹ گردی کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے سال معروف ٹیک کمپنی Oracle اور ایک اسرائیلی پروگرامرو شاعر Eran Hadasنےمحض دو ماہ میں مصنوعی ذہانت سے ایک پورا گانا تیار کر لیا ہے۔ آپ بھی اسے سن کر دیکھیں کہ مشین لرننگ نے کتنی ترقی کر لی ہے۔
حوالہ
 

الف نظامی

لائبریرین
گلوکاروں کے ساتھ ساتھ ایکٹرز کا روزگار بھی Deepfake مشین لرننگ کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گیا ہے :)
Deepfake - Wikipedia
ڈیپ فیک کو ایک زمانے میں سینتھیٹک امیجنگ ٹیکنالوجی کہا جاتا تھا جس کی مدد سے امریکہ نے اسامہ بن لادن کی جعلی ویڈیوز بنائی تھیں۔
 

محمد سعد

محفلین
بہت خوب۔
شاعری مشینی ہے یا آوازیں اور میوزک بھی؟
جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے، شاعری میں دو کریکٹر ہیں۔ ایک مشین ہے جس کی آواز بھی مشینی ہے، اور دوسرا انسان جس کو کسی پروفیشنل گلوکار نے ریکارڈ کیا ہے۔
کمپوزیشن مشینی ہے جس کی بنیاد پر میوزک غالباً انسانوں نے بجایا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
ڈیپ فیک کو ایک زمانے میں سینتھیٹک امیجنگ ٹیکنالوجی کہا جاتا تھا جس کی مدد سے امریکہ نے اسامہ بن لادن کی جعلی ویڈیوز بنائی تھیں۔
اس زمانے میں نیورل نیٹورکس پر اتنا کام نہیں ہوا تھا۔ جعل سازی کے لیے کافی کام مینول کرنا پڑتا تھا۔
 
Top