سید عاطف علی

لائبریرین
ایک شتر مرغ کی چونچ اور سر مع گردن ۔ :)

2iASiPm.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سنا تھا کہ سیارہ زہرہ چاند کی طرح اپنی اشکال ہلال و بدر کی طرح بدلتا ہے اور اس کا مشاہدہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔
کل کھڑکی سے زہرہ باجی اپنے کمال و جمال کے ساتھ چہرے پر نصف نقاب ڈالے نظر آرہی تھیں ۔ مغربی سمت میں ریاض کا آسمانی مطلع بھی کافی صاف تھا اور باجی کافی بلندی پر بھی آراستہ تھیں اور خاصی روشن پوز میں جلوہ پیرا تھیں ۔ سو ایسے میں بصد احترام ہمشیرگی ان کی تصویر کے عکس کو محفوظ کرنے کا خیال آیا ۔ ابھی زہرہ باجی سے تصویر کی اجازت چاہی ہی تھی باجی نے ایک پروقار تمنکت سے تبسم فرمایا اور بادل کے ٹکڑے کو ذرا ایک طرف ہو جانے کا حکم دیا جس کی سرتابی بیچارے بادل کے لیے ممکن نہ تھی سو باجی کے اس التفات پر ہم نے کمرے ہی میں ٹرائی پوڈ لگا لیا چھت پر جانے کی زحمت نہ کی ۔ ابھی باجی کی جلوہ آرائی باقی تھی کہ بادل کے اسی نامراد ٹکڑے کی غیرت نے حسد کا ایک پیغام کیمرے کی بیٹری کو بھیجا جس نے سارے چراغ گل کردیئے ۔جو کچھ تصاویر کیمرے کے تکمہ جاتی اعداد و شمار کے تنوع کے تجربات کرتے ہوئے ہم اتارپائے ان میں سے اوسط ایکسپوژر اور اوسط درجے کے اپرچر کے ساتھ ایک دلچسپ تصویر بھی سامنے آئی جو مندرجہ ذیل ہے ۔

IVTxt1x.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کل رات امسال کا دوسرا سوپر مون ۔ یہ وہ بدر کامل ہے جو زمین سے قریب ترین پوزیشن میں ہونے کی وجہ سے عام ماہ کامل سے پندرہ فیصد زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے ۔2020 کا پچھلا سوپر مون مارچ میں گزرا تھا۔
ایک اور بات اپریل کی مہینے کا ماہ کامل گلابی بدر (پنک مون کہلاتا ہے) یہ غالبا بہار کے موسم کی نسبت سے ہے ۔

S8tfNJj.jpg
 
میری جیبی خوردبین (منی مائیکروسکوپ) سے میرے بتیس انچ کے 1080-1920ریزولوشن والے سامسنگ ایل سی ڈی ۔ مانیٹر کے ۔سفید۔ پکسل ۔ :)

فل زوم سکیل ۔110۔ایکس

TJWVCfy.jpg
ہم آپ کی منی مائیکروسکوپ اور اتنے خوبصورت مناظر کو قید کرنے والے کمیرے کی تصاویر بھی دیکھنا چاہیں گے. :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم آپ کی منی مائیکروسکوپ اور اتنے خوبصورت مناظر کو قید کرنے والے کمیرے کی تصاویر بھی دیکھنا چاہیں گے. :)
مریم بٹیا کی حکم پر :) ۔ یہ ہماری منی مائکروسکوپ ۔ اور کیمرا۔
دراصل ہماری بڑی بٹیا کا نام بھی مریم ہے ۔

EXVNDwA.jpg
 
مریم بٹیا کی حکم پر :) ۔ یہ ہماری منی مائکروسکوپ ۔ اور کیمرا۔
دراصل ہماری بڑی بٹیا کا نام بھی مریم ہے ۔

EXVNDwA.jpg
ماڈل کا نام بھی شریک کیجیے. مستقبل قریب میں خریدنے کا ارادہ ہے، اس لیے پوچھ رہی ہوں.
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ماڈل کا نام بھی شریک کیجیے. مستقبل قریب میں خریدنے کا ارادہ ہے، اس لیے پوچھ رہی ہوں.
اس سلسلے میں ایک ضروری وضاحت۔
جو ایل سی ڈی کی وائٹ پکسل والی تصویر ہے وہ اس مائکروسکوپ کے ساتھ میں نے اپنا فون (سام سنگ گیلکسی نوٹ 8 لگا کر لی ہے ۔ (میکسمم زوم 120) ۔کیوں کہ یہ چنی منی سی مائکروسکوپ بڑے کیمرے سے نہیں لگائی جاسکتی ۔

مائکروسکوپ یہ ہے ۔
کارسن 120 زوم مائکروسکوپ ۔
جب کہ میرا کیمرا یہ ہے
کینن ڈی 200 کٹ لینس 18-55 ایم ایم
جو لینس تصویر میں اس کیمرے کے ساتھ لگا ہے وہ 75-300 ایم ایم کا الگ لیا ہوا ہے۔
 
Top