خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید عمران

محفلین
جب اس "بھی" کا مقصد یہ ہو کہ برے کو برا، غلط کو غلط نہ کہنا پڑے، اور کسی طرح اس معاملے سے توجہ ہٹ جائے، تو ہم بھی یہ الفاظ نقل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
بحث سے قطع نظر آج آپ کے مراسلے پڑھتے ہوئے خوب ہنسی آرہی ہے...
موضوع سے دور وہ بھی اتنا ہلکا پن...
بالکل مزا نہیں آرہا!!!
:wave::wave::wave:
 
محمد سعد

محفلین
توحید سب سے بنیادی عقیدہ ہے اسلام کا! پہلے وہ تو یہ درست کرلیں اس کے بعد ہی ان کی اچھی باتوں پر غور و فکر کیا جاسکتا ہے۔
سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ اگر توحید جیسے بنیادی مسئلے میں نقائص ہونے کے باوجود کسی کو یہ رعایت دی جا سکتی ہے کہ اس کی اچھی باتوں پر توجہ دی جائے، تو یہی رعایت فیمنسٹ خواتین کو کیوں نہیں مل سکتی جن کا "جرم" توحید کے بنیادی عقیدے میں ہی ملاوٹ کر دینے سے کہیں چھوٹا ہے؟
 
فہد مقصود

محفلین
یہاں پر پاکستانیوں کے لئے عقل سے کام لینے پر کچھ بھائی حضرات کو برا محسوس ہوا تھا۔ امید ہے کہ اب معلوم ہوچکا ہوگا کہ ایسا کیوں کہا تھا۔
یہاں پر ہی برائی دیکھنے کے باوجود برائی کو برائی نہ کہنے کی مثال سامنے آچکی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ضروری نہیں سارے نعرے متنازعہ ہی ہوں۔ جب ملک کی آدھی سے زائد آ بادی کے حق کیلئے مارچ ہوگا تو ہر قسم کی فکر کے لوگ سامنے آئیں گے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ پوری تحریک ہی ناکام ہو گئی۔ سنجیدگی سے عورتوں کے حقوق کا مطالبہ کرنے والے لوگ بھی مارچ میں شریک تھے۔ ان کو کیوں میڈیا کوریج نہیں دی جاتی؟ صرف متنازع عناصر کو کیوں ہائی لائٹ کیا جاتا ہے؟

تحریک کی ناکامی کا ذکر کس نے کیا؟ یہ تحریک تو اک عرصے سے چل رہی ہے جس میں پچھلے ایک دو برس سے نئی جان پڑی ہے۔ تاہم، متنازعہ نعروں کی بڑھتی تعداد ہمارے معاشرے میں اس تحریک کی مقبولیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ آپ جو نعرے دکھا رہے ہیں، ان میں 'خبریت' کا عنصر کم ہے۔ خبر غیر معمولی اور غیر عمومی واقعے کے بیان کا نام ہے۔ :) صحافت میں تو یہی تعریف چلتی ہے سر!
 
فہد مقصود

محفلین
سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ اگر توحید جیسے بنیادی مسئلے میں نقائص ہونے کے باوجود کسی کو یہ رعایت دی جا سکتی ہے کہ اس کی اچھی باتوں پر توجہ دی جائے، تو یہی رعایت فیمنسٹ خواتین کو کیوں نہیں مل سکتی جن کا "جرم" توحید کے بنیادی عقیدے میں ہی ملاوٹ کر دینے سے کہیں چھوٹا ہے؟

صرف فیمنسٹ موومنٹ ہی کیوں؟ آپ دیکھ لیجئے کہ یہ قوم آئے روز ایک دوسرے کو کافر، گستاخ، مرتد، ملحد قرار دیتی رہتی ہے۔ کیا ایسا قرار دینے کے لئے یہ لوگ اہل ہیں؟ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ پہلے اپنے بنیادی عقائد درست کریں اور ایسی تعلیمات دینے والوں سے سوال پوچھیں۔
 
عدنان عمر

محفلین
کیا وحدت الوجود اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے؟
سوال

وحدت الوجود کیا ہے؟ کیا یہ اہلِ سنت والجماعت کے عقائد میں سے ہے؟ کیا وحدت الوجود کا منکر مرتد/ دھریہ ہیں؟

جواب
’’وحدت الوجود‘‘ کا صحیح مطلب یہ ہے کہ اس کائنات میں حقیقی اور مکمل وجود صرف ذاتِ باری تعالیٰ کا ہے، اس کے سوا ہر وجود بے ثبات، فانی، اور نامکمل ہے۔ ایک تو اس لیے کہ وہ ایک نہ ایک دن فنا ہو جائے گا۔ دوسرا اس لیے کہ ہر شے اپنے وجود میں ذاتِ باری تعالی کی محتاج ہے، لہذا جتنی اشیاء ہمیں اس کائنات میں نظر آتی ہیں، انہیں اگرچہ وجود حاصل ہے، لیکن اللہ کے وجود کے سامنے اس وجود کی کوئی حقیقت نہیں، اس لیے وہ کالعدم ہے۔
اس کی نظیر یوں سمجھیے جیسے دن کے وقت آسمان پر سورج کے موجود ہونے کی وجہ سے ستارے نظر نہیں آتے، وہ اگرچہ موجود ہیں، لیکن سورج کا وجود ان پر اس طرح غالب ہو جاتا ہے کہ ان کا وجود نظر نہیں آتا۔ اسی طرح جس شخص کو اللہ نے حقیقت شناس نگاہ دی ہو وہ جب اس کائنات میں اللہ تعالیٰ کے وجود کی معرفت حاصل کرتا ہے تو تمام وجود اسے ہیچ، ماند، بلکہ کالعدم نظر آتے ہیں، بقول حضرت مجذوبؒ:

جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گئے تارے
تو مجھ کو بھری بزم میں تنہا نظر آیا

نظریہ ’’وحدت الوجود‘‘ کا صاف، واضح اور درست مطلب یہی ہے، اور اسی تشریح کے ساتھ یہ علمائے دیوبند کا عقیدہ ہے، اس سے آگے اس کی جو فلسفیانہ تعبیرات کی گئی ہیں، وہ بڑی خطرناک ہیں، اور اگر اس میں غلو ہو جائے تو اس عقیدے کی سرحدیں کفر تک سے جاملتی ہیں۔ اس لیے ایک مسلمان کو بس سیدھا سادا یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ کائنات میں حقیقی اور مکمل وجود اللہ تعالیٰ کا ہے، باقی ہر وجود نامکمل اور فانی ہے۔

تفصیل کے لیے دیکھیے : شریعت و طریقت ص۳۱۰مولفہ حکیم الامت حضرت تھانوی قدس سرہ۔ (مستفاد از فتاویٰ عثمانی (ج:۱ ؍ ۶۶ ، مکتبہ معارف القرآن کراچی)

باقی وحدت الوجود کا انکار کس معنی میں ہے، اس کی تفصیل کے بغیر اس پر حکم نہیں لگایا جاسکتا ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201481

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 
آج کی تقاریر میں انہوں نے ایک نیا واجب القتل طبقہ بھی تو ایجاد کیا ہے۔ عورت مارچ والا۔ مجھے آج آنلائن ایک ایسے بھائی صاحب سے بھی واسطہ پڑنے کا شرف حاصل ہوا ہے کہ جن کے نزدیک یہ تو قابل یقین تھا کہ "ہو سکتا ہے" عورت مارچ والوں نے کوئی ارتداد پر مبنی نعرے وغیرہ لگائے ہوں جن کی وجہ سے انہیں واجب القتل کہا گیا ہو، لیکن یہ بات ان کے لیے قابل قبول نہیں تھی کہ ان کا پسندیدہ طبقہ تشدد کے کسی واقعے میں پہل بھی کر سکتا ہے، کسی کو چند ساعتیں پہلے واجب القتل قرار دینے کے باوجود۔ سب کہو سبحان اللہ۔
 
معلوماتی!
اس سے مجھے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ علمائے اہل سنت کوئی monolithic طبقہ نہیں ہے جس میں ہر کسی کی سوچ ہر موضوع پر ایک ہی جیسی ہو۔ مختلف لوگ ایک ہی موضوع پر مختلف رائے رکھ سکتے ہیں۔
لیکن کسی پراسرار وجہ کی بنا پر ایسا فیمنسٹ خواتین کے متعلق نہیں کہا جا سکتا کہ ان میں سے مختلف افراد کے ذہنوں میں فیمنسٹ تصورات کی تعبیریں مختلف ہوں گی جن میں سے بیشتر اچھی بھی ہوں گی۔ ان سب کی صرف اور صرف ایک ہی سوچ ہے اور وہ یہ کہ ملک سے اسلامی اقدار کا خاتمہ کر کے اس کو بے حیائی اور نا کا گڑھ کیسے بنانا ہے۔ وہ کوئی علمائے اہل سنت نہیں ہیں کہ ان کے انفرادی خیالات میں کسی طرح کا تنوع پایا جائے۔
سمجھ گیا۔ بہت کنفیوز کر رہا تھا یہ معاملہ۔ :eek:
 
ویسے آپس کی بات ہے کہ اس مارچ میں زیادہ نہیں تو کچھ نعرے ایسے ضرور ہوتے ہیں کہ شادی شدہ افراد کے کان بھی لال ہو جائیں۔ ایسی بے باک خواتین اس معاشرے میں پہلے کبھی نہ دیکھی گئیں۔ ارے صاحب! ہم عورت کو جملہ حقوق دینے کے حق میں ہیں مگر خدارا نعرے تو ایسے لگائے جائیں جو معاشرتی اخلاقیات سے میل کھاتے ہوں۔ ڈئیر! ہمیں تو ہمیشہ سے مسٹر اور مولانا کے مابین صلح صفائی کے چکر میں دونوں سے ایک آدھ جھانپڑ رسید ہوتی ہے۔ اگر کوئی لنک ہے تو ذرا خواتین تک یہ پیغام پہنچا دیجیے۔
 
دوسری لڑی میں ایک مفت کا مشورہ لکھا تھا۔ ابھی تک مدیر کی نظر کرم کا منتظر ہے۔ یہاں دوبارہ لکھ دیتا ہوں۔

جن کا دعویٰ ہے کہ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ عورتوں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں لیکن مسئلہ ان کو صرف چند مخصوص بینروں سے ہے، ان کو ایک زبردست حل بتاتا ہوں۔
آپ ایسے بینر بنا کر جو آپ عورت مارچ میں دیکھنا چاہتے ہیں، مارچ کا حصہ بنیں۔ جب بینروں کی ایک بڑی تعداد اخلاقی ہو گی تو مبینہ غیر اخلاقی بینرز خود ہی کسی کونے کھدرے میں گم ہو جائیں گے۔
سادہ اکثریت سے ان خیالات کو مات دے دیں جنہیں آپ پسند نہیں کرتے۔ بات ہی ختم۔
پتھر ماریں گے تو اپنے پاؤں پر کلہاڑی ہی ماریں گے۔ عورت مارچ کو مقبولیت ملے گی اور آپ بدنامی کی گہرائیوں میں گرتے چلے جائیں گے، یہاں تک کہ وہ لوگ بھی آپ کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیں گے جو ابھی جیسے تیسے کر کے آپ کی صفائیاں پیش کر رہے ہیں۔
کوئی عقل سے کام لیں۔ اتنی راکٹ سائنس نہیں ہے اس میں۔
 
مشورہ تو خوب ہے۔ پتھروں سے بچنے کی پریکٹس کرتے ہیں ابھی سے۔
 
جاسم محمد

محفلین
لیکن کسی پراسرار وجہ کی بنا پر ایسا فیمنسٹ خواتین کے متعلق نہیں کہا جا سکتا کہ ان میں سے مختلف افراد کے ذہنوں میں فیمنسٹ تصورات کی تعبیریں مختلف ہوں گی جن میں سے بیشتر اچھی بھی ہوں گی۔ ان سب کی صرف اور صرف ایک ہی سوچ ہے اور وہ یہ کہ ملک سے اسلامی اقدار کا خاتمہ کر کے اس کو بے حیائی اور نا کا گڑھ کیسے بنانا ہے۔ وہ کوئی علمائے اہل سنت نہیں ہیں کہ ان کے انفرادی خیالات میں کسی طرح کا تنوع پایا جائے۔
بالکل۔ اپنے طبقے پر تنقید ہو تو ہم مختلف نکتہ نظر اور مکاتب الفکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لئے سب کو ایک ہی چھڑی سے مت ہانکیں۔ لیکن جب دوسروں پر تنقید کرنی ہو تو ہر منظر ہی سیاہ سفید دکھتا ہے۔ :)
 
عدنان عمر

محفلین
معلوماتی!
اس سے مجھے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ علمائے اہل سنت کوئی monolithic طبقہ نہیں ہے جس میں ہر کسی کی سوچ ہر موضوع پر ایک ہی جیسی ہو۔ مختلف لوگ ایک ہی موضوع پر مختلف رائے رکھ سکتے ہیں۔

جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے، یہ الفاظ یا اس سے ملتے جلتے الفاظ مولانا اشرف علی تھانوی کے ہیں۔
میرے خیال میں کسی نظریے کے بارے میں رائے قائم کرنے کے لیے، بالخصوص اس کو کھرے یا کھوٹے کی کسوٹی پر پرکھنے کے لیے، اس کے بارے میں خاصی نہیں تو ابتدائی سے زیادہ یعنی درمیانی درجے کی معلومات لازماً ہونی چاہئیں۔
آئیے اس کوشش کا آغاز کرتے ہوئے عقیدہِ وحدت الوجود کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
اگر سامنے والا مارے گا تو جوابی حملہ ہوگا...
آپ کے امریکہ نے تو گھر بیٹھے بچوں کو ڈرون حملوں سے مارا یے...
یہی حال شام، عراق میں کیا...
لیکن پھر بھی وہ درندہ نہیں!!!
رپورٹ پڑھیں محترم۔ اس میں نہتے شہریوں کو قتل کرنے کی بات کی گئی ہے۔ اس کو جنگ کا نام نہ دیں۔ امریکی ڈرون حملوں کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ واقعہ 1998 کا ہے۔ پہلے اس پر بحث کر لیں۔ اس کے بعد ڈرون حملوں پر بھی بات کر لیتے ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
انتہائی گھٹیا بات کی ہے۔ اس کا ثبوت بھی فراہم کریں۔ انتظامیہ کو بھی ایسے بے لگام اراکین کی زود و کوب کرنی چاہیے۔
ابھی سے پیشن گوئی کر رہا ہوں کہ انتظامیہ میں سے کوئی آئے گا اور فرمان جاری کرے گا کہ آپ "دونوں" اپنا رویہ ٹھیک کریں۔ :p:ROFLMAO::ROFLMAO:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top