جاسوسی ناول کے لنکس درکار ہیں

عمر اثری

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.

ابن صفی کے ناولس کی طرح اگر کوئ جاسوسی ناول ھو تو براہ کرم رہنمائ کریں
 

ربیع م

محفلین
مجھے بھی یہی محسوس ھوتا ھے. لیکن کوئ قریب تک تو پہونچے ھونگے؟؟؟؟

مظہر کلیم ایم اے صاحب جو آج کل عمران سیریز لکھتے ہیں انھوں نے جب اپنا پہلا عمران سیریز لکھا تو ابن صفی کے نام سے شائع کیا، اور بہت سارے لوگوں کا یہی حال تھا کوئی بھی ابن صفی کے علاوہ کسی کو قبول کرنے کیلئے تیار نہ تھا اور نہ ہی کوئی ان تک پہنچ پایا۔
 

فرقان احمد

محفلین
ایک عدد ناول اشتیاق احمد نے لکھا تھا "عمران کی واپسی" وہ نسبتاً قریب ہے۔


موجود تو ہے پی ڈی ایف کی شکل میں، تاہم، شاید کاپی رائیٹ کا مسئلہ ہو، اس لیے لنک فراہم نہیں کر سکتا ہوں۔
 

عدنان عمر

محفلین
نئے افق میں تو ابن صفی کے ناول چھپتے تھے۔ یہ وہی ڈائجسٹ ہے جو پہلے ابن صفی میگزین کے نام سے نکلا تھا!
بجا فرمایا۔ ابنِ صفی کا انتقال 1980 میں ہوا تھا۔ نوے کے عشرے کے چند 'نئے افق' اور 'نیا رخ' میرے زیرِ مطالعہ رہے تھے۔ اگر 'نئے افق' میں بعد ازاں بھی صرف ابنِ صفی کے ناول چھپتے تھے تو مشتاق احمد قریشی کے عمران سیریز کے ناول 'نیا رخ' میں چھپتے ہوں گے۔ میں نے بہر حال ان دو میں سے کسی ایک ڈائجسٹ میں ان کے چند ناول پڑھے ضرور ہیں۔
 
Top