کتابوں کا اتوار بازار

بافقیہ

محفلین
اور کلکتہ میں کالج سٹریٹ کے اتوار بازار کو تو بھول ہی گیا۔ میرے خیال میں اب بھی لگتا ہو گا جب کہ میں کلکتہ کو 1979 میں ہی چھوڑ دیا تھا
حیدر آباد، دہلی اور کلکتے تینوں شہر گھومے ہیں۔ اگر پتہ ہوتا تو ضرور چکر لگاتا۔
ایک صاحب علم نے بتایا تھا کہ حیدر آباد میں ایک مرتبہ راستے پر چنے خریدے تھے ۔ ایک پرانا بوسیدہ سا کتابی صفحہ تھا ۔ سرسری نظر کی تو معلوم ہوا کہ مخطوطہ ہے۔ تحقیق کی تو پتہ چلا تیسری صدی کا مصنف کے ہاتھ کا لکھا مخطوطہ تھا۔ :cry::cry::cry:
ایسی ہزاروں نادر کتابیں اور مخطوطات ٹھیلے والوں کو ٹھیکریوں کے دام بیچے گئے۔ برصغیر کے کئی شہروں میں پیش آئے ایسے اندوہ ناک واقعات کا تذکرہ اہل علم بیان کرتے ہیں۔ :cry:
 

راشد اشرف

محفلین
1943 (بشکریہ جناب راشد اشرف )
IMG-20200214-213739.jpg


شکریہ

اتوار بازار 8، 9 برس جاتا رہا، وہاں سے ملی ہوئی کتابوں پر تبصروں پر مبنی ایک کتاب بن گئی جس کا حال ہی میں تیسرا ایڈیشن شائع ہوا ہے، سرورق:

 

عدنان عمر

محفلین
شکریہ

اتوار بازار 8، 9 برس جاتا رہا، وہاں سے ملی ہوئی کتابوں پر تبصروں پر مبنی ایک کتاب بن گئی جس کا حال ہی میں تیسرا ایڈیشن شائع ہوا ہے، سرورق:

بہترین کاوش ہے۔ میری جانب سے مبارک باد قبول کیجیے۔
اور ہاں، کیا اب جناب نے اتوار بازار جانا چھوڑ دیا ہے؟
 
Top