حافظ سعید کو دہشت گردی کے مقدمات میں 11 سال قید

جاسم محمد

محفلین
حافظ سعید کو دہشت گردی کے مقدمات میں 11 سال قید
ویب ڈیسک بدھ 12 فروری 2020
1985106-jamatutdawabanhafizsaeed-1581504152-119-640x480.jpg

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کے مقدمے میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور میں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کے خلاف دو کیسز میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے حافظ سعید سمیت دو ملزمان کو دو مقدمات میں ٹرائل مکمل ہونے پر ساڑھے پانچ پانچ سال قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر حافظ سعید کو 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

پولیس نے ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جہاں ان کی موجودگی میں انہیں سزا سنائی گئی.

حافظ محمد سعید کیخلاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ دونوں کیسز میں حافظ سعید کے خلاف 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

حافظ محمد سعید پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات تھے۔
 
عرفان سعید

محفلین
اس کیس کی تفصیلات ایک طرف رکھتے ہوئے اصولی بات یہ ہے کہ ایک ریاست کے اندر رہتے ہوئے خود جہادی جتھے تشکیل دینا، منظم کرنا اور جنگی نوعیت کی کوئی کاروائی کرنا سراسر غلط ہے۔ ایسا کوئی بھی اقدام ریاستی انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔
 
بعض لوگ اس فیصلہ کو ایف اے ٹی ایف کی لٹکتی تلوار کا رد عمل کہہ رہے ہیں۔
 
عدنان عمر

محفلین
حافظ محمد سعید کیخلاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ دونوں کیسز میں حافظ سعید کے خلاف 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔
کیا صرف فنڈ اکٹھا کرنے پر 11سال کی سزا ہوئی ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
غیر قانونی فنڈنگ کا الزام تو لاڈلے پر بھی ہے، لیکن لاڈلا صادق اور امین بھی ہے!!!!!
لاڈلے نے فنڈز اپنی پارٹی سیاست کیلئے اکٹھے کئے تھے، دوسرے ممالک میں دہشت گردی کروانے کیلئے نہیں۔ قانون کے تحت سیاسی جماعتوں کو پبلک فنڈ کر سکتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سیاست اپنی جگہ، افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہم 'صادق' اور 'امین' جیسے الفاظ کی حرمت کھوتے جا رہے ہیں۔
جو چاہے ’’آپ‘‘ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
صادق و امین جیسے القابات کا پس منظر جانے بغیر جب اس کا محض سیاسی تمسخر کے لئے استعمال ہوگا تو ایسا ہی ہوگا۔
عمران خان پر بنی گالہ گھر غیر قانونی وسائل سے بنانے کا الزام تھا۔ اس کیس کو عمران خان نے سپریم کورٹ میں کئی ماہ تک لڑا۔ 60 سے زائد دستاویزات، منی ٹریلز دیں۔ ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بھی مدد کی۔ تب کہیں جا کر عدالت نے آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمران خان کو صادق و امین ڈکلیئر کیا۔ کیونکہ یہ الفاظ قانون میں لکھے ہیں۔
اسی قانون پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جہانگیر ترین اور قومی چور نواز شریف بھی پرکھے گئے تھے۔ لیکن وہ اپنے اثاثوں کی منی ٹریل، دستاویزات نہ دے سکنے پر صادق و امین قرار نہ پا سکے اس لئے تاحیات نااہل ہو گئے۔
Imran Khan Declared ‘Sadiq And Ameen’ By The Supreme Court – See How Twitterati Is Reacting To The Decision
 
ابن جمال

محفلین
بی بی سی ہندی پر ساڑھے پانچ سال سزا کی رپورٹ ہےا وراس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دونوں سزائیں ایک ساتھ چلیں گی لہذا یوں تواس کو کہاجاسکتاہے کہ گیارہ سال قید کی سزا ہوئی لیکن یہ عملی طورپر ساڑھے پانچ سال ہی ہے۔
 
یہی ہوتا ہے۔ جب قید کی کئی سزائیں دی جاتی ہیں تو وہ سب اکٹھے ہی شروع ہوتی ہیں۔
 
Top