اسلامی کتب کی درجہ بندی یا گیٹگری والی لسٹ لائبریری سائنسز ڈی ڈی سی

تقی الحسن

محفلین
السلام علیکم !

دوستوں میں اگر کسی کے پاس اسلامی کتب کی درجہ بندی پر مبنی لسٹ یا اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو رہنمائی فرمائیں۔
دیٹا بیس کے لئے چاہیے اور اگر کسی دوست نے ڈی ڈی سی کے مطابق ، اسلامی موضوعات جیسے قرآن اور اس کے ذیلی موضوعات ، حدیث اور اس کے ذیلی موضوعات وغیرہ

شکریہ
 
وعلیکم السلام۔
درجہ بندی سے آپ کی کیا مراد ہے؟ موضوعاتی ترتیب یا کچھ اور؟
اور ڈی ڈی سی کیا ہے؟
 
نیٹ گردی سے اتنا اندازہ ہوا ہے کہ شاید کتابوں کو مرتب کرنے کا عشری نظام ہے جو dewey نے انیسویں صدی میں مرتب کیا ہے۔
دس کیٹیگریز اور ان کی عشری درجہ بندی یہ ہے:
  • 000 – Computer science, information & general works
  • 100 – Philosophy & psychology
  • 200 – Religion
  • 300 – Social sciences
  • 400 – Language
  • 500 – Pure Science
  • 600 – Technology
  • 700 – Arts & recreation
  • 800 – Literature
  • 900 – History & geography
کیا میں ٹھیک سمجھا ہوں؟ زیک
 
جی جناب آپ بالکل ٹھیک سمجھے ہیں۔

چونکہ ڈی ڈی سی میں اسلامی کتب پر بہت کم کام ہوا ہے اسی لئے ضرورت ہے کہ موضوعاتی اعتبار سے ایک تفصلی لسٹ مرتب کی جائے۔
 
الف نظامی

لائبریرین

تقی الحسن

محفلین
اسلامی کتابوں کی موضوعاتی فہرستیہاں سے مرتب کر لیں
نظامی بہت شکریہ بہت اچھا لنک آپ نے شیئر کیا ہے ۔ لیکن فہرست مرتب کرنے کے لئے لائبریری سائنز کی تفصیلی سمجھ بوجھ ہونا بھی ضروری ہے۔
میری کوشش ہے کہ مجھے مرتب شدہ لسٹ مل جائے اگر اس سلسلہ میں آپ کچھ رہنمائی فرما سکیں تو بہت مہربانی ہو گی۔

علاوہ ازیں اسی طرح کی مزید معلومات ضرورت شیئر کریں۔ جزاک اللہ
 
عاکف آزاد

محفلین
السلام علیکم !

دوستوں میں اگر کسی کے پاس اسلامی کتب کی درجہ بندی پر مبنی لسٹ یا اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو رہنمائی فرمائیں۔
دیٹا بیس کے لئے چاہیے اور اگر کسی دوست نے ڈی ڈی سی کے مطابق ، اسلامی موضوعات جیسے قرآن اور اس کے ذیلی موضوعات ، حدیث اور اس کے ذیلی موضوعات وغیرہ

شکریہ
آہ ۔۔۔۔ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔
یہ ایشو ہماری(باحثین علوم اسلامیہ کی) واچ لسٹ پر تھا مگر اس ضمن میں ہمیں کچھ نہیں ملا۔ موضوعات کی ترتیب سے ہمارے ہاں کام نہیں ہوا ہے اور اس کی امید بھی کم ہے۔ اس کام کے لیے ظاہر ہے کوئی ڈیڈیکیٹڈ ادارہ ہونا چاہیے یا کوئی سرمایہ دار فرم ہو جو اسے انجام دے۔ لیکن اس کام کو سرانجام دینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔ میں نے اس نوعیت کے کام پر دو تین اساتذہ کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا۔
اسی سے ملتے جلتے کام کے لیے سردست یونیورسٹیز اپنے مجلات کی انڈیکسنگ کے نام پر ایچ ای سی سے فنڈنگ لے رہی ہیں (علوم اسلامیہ کے مجلات بھی) لیکن وہ بھی کوئی منظم کام نہیں کررہیں۔ کتابوں کا تو سلسلہ ہی لامحدود ہے۔ آپ دیکھ لیں کہ ان سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔ اس زمرے میں کام کی ضرورت ہے لیکن یہ کام مؤقر ادارے جیسے ہماری نیشنل لائبریری، ہماری یونیورسٹیاں خواہ وہ یا ایچ ای سی کے پراجیکٹ منظور کروائیں وہی کرسکتی ہیں۔
علاوہ ازیں پرائیویٹ بپلشرز اگر آپ کے ساتھ کوئی تعاون کریں تو وہ بس کتب کے نام اور مصنفین کے نام کی فہارس ہی آپ کو مہیا کرسکتے ہیں۔ لیکن فنی لحاظ سے سے آپ کو ڈی ڈی سی کے فارمیٹ کے مطابق کچھ بھی ملنا ناممکن ہے (میرے خیال میں) ۔
میں اپنی طرح آپ کو مایوس نہیں دیکھنا چاہتا۔ ضرورت ہی ایجاد کی ماں ہے۔ آپ اپنی ضرورت بتائیں کیا کیا ہے اور کیوں ہے؟ بحث اٹھانے سے ہی لوگ متوجہ ہوتے ہیں۔ اگر اس ضمن میں ہم کوئی تعاون کرپائیں تو ہماری خوش قسمتی ہوگی۔
 
السلام علیکم ! عاکف بھائی ! جیسا کہ آپ نے فرمایا ضرورت ایجاد کی ماں ہے ۔ میں ایک لائبریری ڈیٹا بیس بنا رہا تھا اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کافی حد تک بنیادی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ حالیکہ میں نہ تو پروگرامنگ جانتا ہوں اور نہ ہی کبھی ڈیٹا بیس بنایا ہے۔کتاب نام کے اعتبار سرچ ہو سکتی ہے ۔ اور مصنف کی اعتبار سے بھی مثلا امام سیوطی کی کون سی کتب ہے لائبریری میں ۔ اگلا مرحلہ یہ ہے کہ موضوع کے اعتبار سے مثلا کہ اسما الرجال کی کون کون سی کتب ہے اس کے لئے موضوع کی لسٹ در کار تھی کہ کون سے علوم کسی علم کی شاخ ہے یا سب گیٹگری ہیں کچھ ایسا سلسلہ ہے ۔ ایک لائبریرین دوست نے بہت رہنمائی فرمائی ۔
باقی اگر مجھے سے پوچھتے ہیں تو ذوق و شوق والے دوستوں کی ضرورت ہے اور اگر تھوڑی تھوڑی ہمت کی جائے اور کچھ ٹیم ورک سے کام لیا جائے تو امید ہے کہ اگر سب کچھ نہیں تو انشاء اللہ آنے والوں کے لئے کوئی نہ کوئی بنیاد چھوڑی جا سکتی ہے ۔
انشاء اللہ اس موضوع سے آپ کو زحمت دیتا رہوں گا۔
 
اگر آپ کام کرچکے ہیں تو یہ بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میری حیثیت ”سابقہ شوقین“ لوگوں کی سی ہے۔ اپنے شوق سے باحثین کا پراجیکٹ بنایاتھا سب شوقین چھوڑ چھاڑ کر بھاگ گئے، آج اکیلا ہوں لیکن الحمد للہ مطمئن ہوں۔ نئے پراجیکٹس سے ڈر نہیں لگتا۔ اگر میرے کرنے کا کام ہوا تو بسروچشم حاضر ہوں گا۔ ان دنوں اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھ رہا ہوں اس لیے آپ کو زیادہ اسپورٹ نہیں کرسکتا۔ مقالہ لکھنے کے بعد ان شاء اللہ جیسا تعاون کہیں گے ہم اپنی ٹیم سمیت حاضر ہوں گے۔
علمی کاموں کے لیے روبرو ملاقات کافی اہم ہوتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو لاک ڈاؤن کے بعد ایک ملاقات ہوجائے۔
 
ماشاء اللہ سن کر بڑی خوشی ہوئی کہ اپ پی ایچ ڈی کر رہے ہیں کچھ مزید بتائے کہ کس موضوع پر ریسرچ کر رہے ہیں تاکہ ہمارے علم میں بھی اضافہ ہو ۔ ایک نئ لڑی یا دھاگے کا اغاز کر رہا ہوں وہ بھی ایک بھائی کی پی ایچ ڈی کی ریسرچ میں کچھ مشکل ا رہی ہے اپ کو بھی شامل کر رہا ہوں انشاء اللہ باقی معلومات وہاں پر شیئر کرتا ہوں
 
الف نظامی

لائبریرین
ڈیوی ڈیسی مل کلاسی فیکیشن :
اس سسٹم میں تمام ادیان کو دو سو سے تین سو کے درمیان نمبر الاٹ کئے گئے ہیں۔ اس میں اسلام اور علومِ اسلامیہ کو 297 نمبر اور اس کے ذیلی نمبر الاٹ کئے گئے ہیں۔ اس لئے آپ جب کسی لائبریری میں جائیں تو اس کی کتابوں کی الماریوں میں جہاں 297 کا عدد لکھا ہو وہاں سے اپنے مصادر و مراجع تلاش کرنے کا آغاز کریں۔
(اسلامی اصولِ تحقیق ، از ڈاکٹر باقر خاکوانی ، صفحہ 305)
 
آخری تدوین:
Top