بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

محمد وارث

لائبریرین
بنگلہ دیش 182 پر 6 آؤٹ۔ لگ رہا تھا کہ پاکستان چھا گیا ہے لیکن اب دلچسپ صورتحال ہے۔ پاکستانی بیٹنگ ریکارڈ دیکھتے ہوئے سوا دو سو، اڑھائی سو کے قریب اسکور برا نہیں ہوگا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
پاکستان کا عمدہ آغاز۔ اس وقت 176 پر 2 آؤٹ ہیں۔ بابر اعظم نے ففٹی کر لی جب کہ شان مسعود سینچری کے قریب ہے۔

بابر اعظم کے لیے یہ ایک انتہائی عمدہ موقع ہے ایک لمبی اننگز کھیلنے کا۔ بابر کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں میں اوسط پچاس سے اوپر ہے لیکن ٹیسٹ میں کافی کم ہے۔ ایک لمبی اننگز اس اوسط کو بھی بہتر کرے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سنچری کے بعد یہی سوچا ہو گا کہ اب کھیلنے کا کیا فائدہ! :)
درست فرمایا آپ نے۔ بہت سے کھلاڑی یہ سوچ رکھتے ہیں کہ سو کر لیا بہت ہو گیا اور پھر سو کے بعد جلد آؤٹ ہو جاتے ہیں حالانکہ ایک اچھے ٹیسٹ بیٹسمین کی رنز کی خواہش کبھی ختم نہیں ہوتی اور سو کے بعد ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈیڑھ سو کریں، دو سو کریں اور اسی محتاط انداز سے اپنی اننگز جاری رکھتے ہیں۔
 
بنگلہ دیش 233 آل آؤٹ
پاکستان 342/2 (87.5)

پاکستان لیڈبائے 109 رنز


بابر اعظم 143 اور اسد شفیق 60 ناٹ آؤٹ
بابر کو اپنے اسکور کر ڈبل + 14 جبکہ اسد کو ٹرپل + 20 کرنے کا سوچنا چاہیے۔

اور کپتان اظہر کو سوچنا چاہیے کہ میں کیہ کرنا پیا واں۔۔۔
 

سروش

محفلین
بنگلہ دیش کی دوسری اننگ جاری (چائے کا وقفہ)
بنگلہ دیش: 51 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ، پاکستان کی 161 رنز کی لیڈ
اس سے قبل پاکستان نے 445 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔
 
نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی شاندار ہیٹرک کی بدولت بنگلہ دیش دوسری اننگ میں 126 پر 6 آؤٹ۔

ابھی پاکستان کی 86 رنز کی برتری باقی ہے۔
 
Top