صدر ٹرمپ کی ایران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملوں کی دھمکی

جاسم محمد

محفلین
ایرانی حکومت میزائل کی ویڈیوز سامنے آنے پر مجبورا مانی ہے۔ دو دن پہلے تک یہی بیان دے رہے تھے کہ یہ الزامات محض امریکہ کی سازش ہیں۔

اب اندازہ لگائیں یہ لوگ اور کن کن معاملات میں سفید جھوٹ بولتے ہیں جو ویڈیوز نہ ہونے کے سبب کبھی پکڑا نہیں جاتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
ایک جنرل مروا کے رولا ڈالا ہمیں لگا امریکہ کا حال برا ہونے والا ہے
لیکن جنرل کے جنازے میں 52 پیروں تلے دب کے ماردئے
اور
جوابی حملے سے پہلے عراقی حکام کے ذریعے امریکی فوجیوں کو خبردار کردیا کے سائڈ پہ ہوجاوّ ہمیں فیس سیونگ کی اجازت مل گئی
اور میزائل چلانے والے اتنے نکمے کے مسافر طیارے کو نشانہ بنا کے 176 بےگناہ مسافروں کی جان ےلی
جن میں 82 ایرانی تھے
اور پھر صبح منہ دھونے سے پہلے جھوٹ بولا کے طیارہ کریش ہوا ہے
آج اعتراف کرلیا کے ہم نے غلطی سے مار گرایا
وہ بھی جب کینڈین وزیراعظم نے حقیقت سے پردہ اٹھایا۔
ناظرین کُل ملا کے اس کہانی میں 135 ایرانی اور تقریباً 94 غیرملکی مسافروں کی جان لے لی
لیکن مجال ہے جو امریکہ کا ایک چوہا بھی مرا ہو۔

یہ ہوتی ہے آرمی
ایسی ہوتی ہے لیڈرشپ
(منقول)
 

سید ذیشان

محفلین
ایرانی حکومت میزائل کی ویڈیوز سامنے آنے پر مجبورا مانی ہے۔ دو دن پہلے تک یہی بیان دے رہے تھے کہ یہ الزامات محض امریکہ کی سازش ہیں۔

اب اندازہ لگائیں یہ لوگ اور کن کن معاملات میں سفید جھوٹ بولتے ہیں جو ویڈیوز نہ ہونے کے سبب کبھی پکڑا نہیں جاتا۔
شائد آپ نے ڈانلڈ ٹرمپ کے جھوٹ نہیں سنے؟ اور خان صاحب کے مشہور زمانہ یو ٹرنز سے تو آپ واقف ہی ہوں گے۔ یہ تو آپ کے گھر کی بات ہے۔ اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
شائد آپ نے ڈانلڈ ٹرمپ کے جھوٹ نہیں سنے؟ اور خان صاحب کے مشہور زمانہ یو ٹرنز سے تو آپ واقف ہی ہوں گے۔ یہ تو آپ کے گھر کی بات ہے۔ اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں۔
بہرحال اس طرح پبلک میں آکر اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ایک اچھا قدم ہے جس کی تعریف کرنی چاہئے۔
 

عدنان عمر

محفلین
شائد آپ نے ڈانلڈ ٹرمپ کے جھوٹ نہیں سنے؟ اور خان صاحب کے مشہور زمانہ یو ٹرنز سے تو آپ واقف ہی ہوں گے۔ یہ تو آپ کے گھر کی بات ہے۔ اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ ہمیشہ جھوٹ نہیں بولتے، بعض اوقات کھرا سچ بھی بول دیتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ٹرمپ کے اس بیان پر کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج تیل کی وجہ سے ہے پر حب الوطن امریکی سراپا احتجاج ہیں۔ یہ دیکھ کر مجھے وزیر اعظم عمران خان کا وہ بیان یاد آگیا جس میں انہوں نے پاکستانی ایجنسیوں سے متعلق کہا تھا کہ وہ دہشت گردوں کو ٹریننگ دیتی ہیں۔ اس وقت بھی حب الوطن پاکستانی اس بیان پر چیخ اٹھے تھے۔
ویسے لوگ بھی عجیب ہیں۔ کبھی کہتے ہیں ہمارے حکمران ہم سے سچ نہیں بولتے۔ اور جب وہ سچ بولتے ہیں تو کہتے ہیں کڑوا سچ بول کر ملک کے رازوں پر سے پردہ کیوں اٹھایا :)
 

جاسم محمد

محفلین
NCRI، مجاہدین خلق دہشت گرد تنظیم کا فرنٹ فیس ہے۔ ان کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔
اوپر کسی کی بات کا یقین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں :)
 

سید ذیشان

محفلین
میرا مسئلہ اک خاص لنک سے تھا۔ مظاہروں کا ہونا کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے۔
 

عدنان عمر

محفلین
ٹرمپ کے اس بیان پر کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج تیل کی وجہ سے ہے پر حب الوطن امریکی سراپا احتجاج ہیں۔
آپ کی اس بین البراعظمی سرفیس ٹُو ایئر حب الوطنی کو زوردار سیلوٹ۔:)
یہ دیکھ کر مجھے وزیر اعظم عمران خان کا وہ بیان یاد آگیا جس میں انہوں نے پاکستانی ایجنسیوں سے متعلق کہا تھا کہ وہ دہشت گردوں کو ٹریننگ دیتی ہیں۔
نکتۂ اعتراض:
Action speaks louder than words
پاکستانی ایجنسیوں سے متعلق کہا تھا کہ وہ دہشت گردوں کو ٹریننگ دیتی ہیں۔
پاکستانی ایجنسیو! بری بات! بہت بری بات!
یا تو دہشت گردی سے توبہ کرو یا دہشت گردی کے عالمی گاڈفادر امریکا کے دستِ حق پرست پر بیعت کرلو۔ اپنی ڈفلی اپنا راگ کا زمانہ ختم، ایک ہوں مسلم ٹرمپ کی پاسبانی کے لیے۔
ویسے لوگ بھی عجیب ہیں۔ کبھی کہتے ہیں ہمارے حکمران ہم سے سچ نہیں بولتے۔ اور جب وہ سچ بولتے ہیں تو کہتے ہیں کڑوا سچ بول کر ملک کے رازوں پر سے پردہ کیوں اٹھایا :)
وہ باتیں تیری وہ فسانے تیرے۔۔:)
 

جاسم محمد

محفلین
تن اجلا من گادلا، بگلا جیسے بھیس
ایسے سے کاگا بھلے، باہر بھیتر ایک

ہمارے فوجیوں کو نکالا تو عراقی اکاؤنٹس منجمد کردیں گے، امریکی وزارت خارجہ
اے پی پی بدھ 15 جنوری 2020
1952888-americairaq-1579036592-878-640x480.jpg

عراق پٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے، دی وال اسٹریٹ جنرل۔فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکا نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم نیو یارک فیڈرل بینک میں اس کے اکاؤنٹ منجمد کر دیں گے۔

دی وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق عراق پٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے،امریکا کے نیویارک فیڈرل بینک نے عراق کے مرکزی بینک کے اثاثوں کی مقدار سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم عراق مرکزی بینک کے جاری کردہ حالیہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے آخر تک بینک کے نیویارک فیڈرل بینک میں اوورنائٹ ڈپازٹ کی مقدار 3 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھی۔
 

جاسم محمد

محفلین
مسٹر ٹرمپ کا ایک اور سچ۔

امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے، امریکا
ویب ڈیسک جمع۔ء 17 جنوری 2020
1955675-iranattack-1579238810-400-640x480.jpg

زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے عراق کے الاسد ایئر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کردیا گیا فوٹو:اے ایف پی


واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے بیان کے مطابق 8 جنوری کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران نے میزائل حملے کیے تھے جن میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تاہم کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی اڈوں پرحملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے، ایران کا دعوی

پہلے پنٹاگون نے کہا تھا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اب فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے عراق کے الاسد ایئر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کیا گیا ہے، صحت یاب ہونے کے بعد انہیں واپس عراق میں تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا؛ ٹرمپ

ایران کی جانب سے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر 16 میزائل داغے گئے تھے۔ امریکا کی جانب سے فضائی حملےمیں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی میں ایران نے یہ کارروائی کی تھی اور 80 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
 
Top