الف نظامی

لائبریرین
ہمیں فرقہ واریت کو چھوڑ کر ملی یکجہتی ، قومیت پرستی سے الگ ہو کر اتحادِ امت اور ذات پات کی تفریق کے نظام سے دستبردار ہو کر مساوات کی خواہش پیدا کرنی چاہیے تا کہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے۔ (سلطان احمد علی)
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
بلکل، فرقہ واریت ہی دشمنوں کے فوائد میں سے ایک ہے جن کے زریعے ناقص عقلوں میں مزید بگاڑ ڈالتے ہیں
الحمدللہ، نہ میں بریلوی، نہ دیوبندی، نہ خنفی، نہ مالکی، نہ شافی، نہ حمبلی، نہ شیعہ۔
نہ بوہری، نہ مزارات والا، نہ پیر والا، نہ کسی مولوی کا بازو پکڑنے والا۔
بس جو بھی سمجھائے مجھے قرآن الکریم سے سمجھائے اور اس کی تشریخ صحیح حدیث سے دے دیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جمع کر ، منتشر نہ کر ، اتحاد رحمت ہے ، انتشار زحمت ہے۔ میرے بھائی فقیر کی بات مان لے ۔ اتحاد کی رسی تھام لے۔
(حضرت فقیر پروفیسر باغ حسین کمال رحمۃ اللہ علیہ)
 

الف نظامی

لائبریرین
دل رنجور ہیں، ایک دوسرے سے دور ہیں ،متنفر ہیں ، بیزار ہیں۔ کوئی مژدہ جانفزا سنا ، کوئی محبت کا جام لا جو دلوں کی دوری دور کر دے۔ مخمور و مسرور کردے۔ کائنات کی تخلیق کا باعث محبت ہی تو ہے۔ طیب و مبارک محبت۔
دل توڑنا بازیچہ اطفال اور جوڑنا عزم الامور ہے
الحمد للحی ا لقیوم
(ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی)
 

الف نظامی

لائبریرین
37085145_2106763432729455_2122042104279465984_o.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
اتحاد دین کی بنیاد ہے
اتحاد ہماری سب سے بڑی ضرورت ہے
اتحاد اسلام کی جان ہے
متحد ہو!
الحمد للحی القیوم
فاللہ خیر الرازقین

انتشار مت پھیلا
ملت کے نونہالو!
اللہ کے لیے اختلافی باتوں کے پیچھے مت پڑو ، کوئی کردار پیش کرو ، مسائل نہیں۔ خصائل پیش کرو۔ خصائل کے بغیر مسائل کوئی وقعت نہیں رکھتے ، کسی کام نہیں آتے اور کوئی گل نہیں کھلاتے ، ملک و ملت کی ترقی اتحاد پر موقوف ہے۔ جب بھی کوئی قوم ایک مرکز پر متحد ہوئی ، کامیاب ہوئی اور انتشار ، الاماں ! الاماں ! الاماں!
قوموں کی تباہی کا موجب ہے
الحمد للحی القیوم
فاللہ خیر الرازقین
(مقالاتِ حکمت از ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی)
 

الف نظامی

لائبریرین
باطل نظام کا سب سے بڑا حربہ یہی ہے کہ امت کو فرقوں میں تقسیم کر دو اور باہمی نفرت کو ہوا دو تا کہ اس کا نظام قائم رہے۔
اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی ملٹی ڈائمنشنل چالوں کا مقابلہ اپنے فرقے میں بند رہ کر نہیں کیا جاسکتا۔ اس کا ایک ہی حل ہے کہ بین المسالک اتحاد قائم کیا جائے اور مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے۔
سیاسی ، اصلاحی و سماجی میدانوں میں اشتراک و اتحاد اور دشمن کے خلاف رجالِ کار تیار کرنا وقت کا اولیں تقاضہ ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
مسلمانوں کی تاریخ نااتفاقی، حسد اور طاقت کے حصول کی خاطر لڑائیوں سے بھری پڑی ہے۔مسلمانوں کی آپس میں نااتفاقی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے واضح احکامات ہیں کہ کسی کو تکلیف مت دو۔قرآن پاک کے مطابق انسانوں کے صرف دو گروہ ہیں: ایک مسلمان اور دوسرا غیر مسلمان، یعنی کہ کافر ،لیکن ہم مسلمانوں نے خود کو کئی گروپوں یعنی فرقوں میں تبدیل کرلیا ہے۔یہ تفرقہ بندی مذہبی، لسانی، سیاسی اور نسلی بنیادوں پہ کی گئی اور آگے پھر ان درجہ بندیوں کے مزید درجے ہیں جو کہ لوگوں کی حیثیت کے مطابق ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو سمجھنا ہوگا ،ورنہ وہ اسی طرح سے تحقیر و تذلیل کا نشانہ بنتے رہیں گے۔[ماہنامہ’الحیاۃ‘]
(ڈاکٹر جوہر قدوسی)
 

الف نظامی

لائبریرین
اے مخاطب
اے میری جان
پھر غور سے سنیں
ہم سب کے سب
ایک اللہ کے بندے ، آخری نبی کریم ﷺ کی آخری امت کے ایک فرد اور سب کے سب آپس میں بھائی بھائی ہیں
فرقہ وارانہ کشیدگی نے ہماری ملت کے شیرازے بکھیر دئیے۔
بندہ گنہگار و خطا کار کسی اور کا تو کیا ذمہ لے سکتا ہے۔ تیری عزت اور عظمت والی بارگاہ میں قول و اقرار کرتا ہے کہ تیرے حبیب اقدس و اکمل جناب رسول اکرم و اجمل اطیب و اطہر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ساری امت کا وفادار خادم ہے اور ساری عمر امت کے مابین محبت کو پھیلانے اور نفاق کو مٹانے میں سر گرم رہے گا۔
یا حی یا قیوم
اس سے زیادہ تیرے اس عاجز و مسکین بندے کے بس میں اور کوئی چیز نہیں
انا یعنی میں یا میری برتری نفس کی سب سے مرغوب شے ہے۔ یہی اس کشیدگی کا باعث ہے۔
(مکشوفاتِ منازلِ احسان از ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی)
 

الف نظامی

لائبریرین
اتحاد میں کیا کچھ نہیں
راحت ہے
عزت ہے
قوت ہے
عظمت ہے
بلندی ہے
نصرت ہے
فتح ہے
ہر شے ہے اور سب کچھ ہے
یا اللہ ، یا رحمٰن ، یا رحیم ! یا حی یا قیوم
ہم سب کی تیرے حضور میں یہی ایک دعا ہے کہ تو ہمارے مولائے کریم ﷺ کی ساری امت کو ایک مرکز پر متحد کر دے اور تیرے سوا کون ایسا کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ یا حی یا قیوم
لا الہ الا انت و لا الہ غیرک
ساری خدائی کے دل تیرے قبضہ قدرت میں مقدور و محکوم ہیں اور تو جیسے چاہتا ہے ، دلوں کو پھیرتا رہتا ہے۔ ہمارے دلوں کو ایک بار پھر سے پھیر کر ان میں ایک دوسرے کی محبت بھر دے۔ سچی اور پکی محبت۔
یا حی یا قیوم۔ آمین
اتحاد بین المسلمین زندہ باد
یا اللہ یا رحمٰن یا رحیم یا حی یا قیوم یا ذاالجلال والاکرام
ایک مسلمان دوسرے مسلمان سے بلاوجہ اتنا دور ہو چکا ہے کہ ایک کو دوسرے سے ملانے کے لیے اتحاد کے پل کی ضرورت ہے۔ تیرے لطف و کرم سے بندہ گنہگار ، نا اہل و نابکار کے یہ چند مذکورہ کلمات اتحاد بین المسلمین کے پل کی بنیاد ثابت ہوں۔
یا حی یا قیوم
(مکشوفاتِ منازلِ احسان از ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی)
 

سین خے

محفلین
بہترین لڑی ہے۔ الف نظامی بھائی، آپ کو اللہ پاک آپ کے اس عمل کے بدلے بہترین اجر عطا فرمائیں آمین۔

فرقہ واریت ایک لعنت ہے۔ جو بھی فرقہ وارانہ سوچ رکھتا ہو اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلاتا ہو اس کی سخت مذمت کرنی چاہئے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سوء اتفاق ہے کہ ہم وحدت کے تصور کے لیے کوالیفائی کرنے کی سطح سے بھی کہیں نیچے ہیں ۔
اس سے پہلے اس قدر متفرق خواطر کو مجتمع ہونے کے لیے اپنی تفریق کی بنیاد قربانی پیش کرنی ہوگی ؟
مکہ نے دیا خاکِ جنیوا کہ یہ پیغام
جمعیت اقوام ؟ کہ جمعیت آدم ؟
 
Top