پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

پہلے دن کی جھلکیاں۔ پچ میں کافی جان تھی اور کچھ بلے بازوں کو کافی شاندار گیند پڑی۔ لیکن زیادہ تر وکٹس شاہینو نے خود گفٹ کی۔ بولے تو پہلے بلے بازی کا فیصلہ مناسب تھا۔۔۔

 

محمداحمد

لائبریرین
حارث سہیل بھی آؤٹ ہو گئےمحض 8 رنز بنا کر۔

سوچ رہا ہوں کہ کرک انفو کا پیج بند کردوں۔ :)

ویسے حارث کو نہ جانے کیا ہوا، آج کل بالکل بھی کارکردگی نہیں دکھا رہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
75011740_2732398463477085_7686303842635350016_o.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
نیا پاکستان، نئی کرکٹ انتظامیہ، نئی شکستیں مبارک!
یہ تھوڑی سی، بس تھوڑی ہی سی زیادتی ہے خلیل صاحب۔ آسٹریلیا میں کون سی پاکستانی نئی پرانی ٹیم ہے جو جیتی ہو۔ چیپل نے پچھلے دورے پر کہا تھا کہ آسٹریلیا کو پاکستان کی میزبانی اب ختم کر دینی چاہیئے۔

تبصرہ یوں کر دیا کہ اسی کی دہائی کے وسط میں لڑکپن کے دنوں میں نے پاکستان کے آسٹریلیا کے دورے ریڈیو کی کمنٹری سے "فالو" کرنے شروع کیے تھے، سردیوں میں صبح صبح اسکول کے لیے اٹھنا تو کچھ کمنٹری بھی سن لینی۔ آج میچ دیکھتے ہوئے وہ دن یاد آ رہے تھےکہ ایک عمر ہو گئی تاش کے پتے بکھرتے دیکھتے ہوئے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
یہ تھوڑی سی، بس تھوڑی ہی سی زیادتی ہے خلیل صاحب۔ آسٹریلیا میں کون سی پاکستانی نئی پرانی ٹیم ہے جو جیتی ہو۔ چیپل نے پچھلے دورے پر کہا تھا کہ آسٹریلیا کو پاکستان کی میزبانی اب ختم کر دینی چاہیئے۔
قوم کی پرانی عادت ہے۔ ہر قومی ناکامی کا الزام حکومت پر ڈالنے کی۔
 
ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں پنک بال ٹیسٹ کا پہلا روز

آسٹریلوی کپتان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بارش کی آمد سے قبل کینگروز 70/1 اوورز 22

پاکستانی نے نسیم شاہ کو بیٹھا کر محمد موسی کو ڈیبیو کروایا نیز محمد عباس اور امام الحق کو بھی موقع دیا گیا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم بنا تبدیلی کے میدان میں اتری ہے۔۔
 
بارش کے بعد میچ شروع
ڈے ون سیشن ٹو
97/1
27 اوورز


آسٹریلیا کی جھاڑیوں میں پچھلے مسلسل 4 ہفتوں سے لگی ہوئی آگ کے باعث کمنٹیٹرز نے بادلوں کو دیکھ کر کہا تھا آسٹریلیا میں بارش کی شدید ضرورت ہے لیکن ایڈیلیڈ میں نہیں۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری سنچری جڑ دی۔ آسٹریلیا 176 پر 1 آؤٹ، یہ پھر پانچ سو کے موڈ میں لگ رہے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ان کی تو لاٹری ہی لگ جاتی ہے پاکستانی ٹیم کے وہاں جانے پر۔ :)
درست ہے لیکن بعض اوقات جی بھر بھی جاتا ہے۔ ہم بھی جب محلہ کلب لیول پر کھیلتے تھے تو کوشش ہوتی تھی کہ تگڑی یا برابر کی ٹیم سے میچ ہو کہ لطف تو آئے۔ ہلکی ٹیم سے ہم مجبوری کے تحت ہی کھیلتے تھے جیسے یہ انٹرنیشنل والے آئی سی سی کی مجبوری کے تحت کھیلتے ہیں، شائقین کا بھی خاص رجحان نہیں رہتا۔
 
اسٹمپس ڈے 1
کینگروز 302/1
73 اوورز

میچ کا نتیجہ یوں تو واضح ہو چُکا ہے تاہم معجزے وغیرہ کی اُمید ہنوز باقی است شاہینو سے۔۔
 
Top