فیس بکی طرحی مشاعرہ : غزل برائے اصلاح

سر الف عین عظیم شاہد شاہنواز اصلاح کی درخواست ہے۔۔۔

طرحی مصرعہ
دل کی آواز سے آواز ملاتے رہیے

فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن

پیاسے کو آب میں تیزاب پلاتے رہیے
واہ پھر مفت کی نیکی بھی کماتے رہیے
یا
واہ پھر مفت کا احسان جتاتے رہیے
یا
عمر بھر مفت کا احسان جتاتے رہیے

درد ہے راس مجھے درد کا عادی ہوں میں
خوشیوں میں بھی مری درد ملاتے رہیے

ہے حقیقت سے اگر آنکھ چرانا بہتر
عمر بھر پھر تو مجھے خواب دکھاتے رہیے

آج تو جاگ اٹھے درد پرانے سارے
آج تو آپ ہمیں شعر سناتے رہیے

دکھ کے مارے کی کہیں آنکھ نہ لگ جائے اب
آپ حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے
یا
ذرا حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے

چن لیے آپ کے رستے کے وہ کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے

زندگی پیار میں آسانی سے کٹ جائے گی
عمر بھر آپ تو عمران کو بھاتے رہیے

ناسمجھ ہیں وہ ، محبت کے سلیقے عمران
یا
ناسمجھ ہیں وہ ، سبھی طور طریقے عمران
یا
وہ محبت کے سلیقے یہ سبھی طور طریق
آپ استاد ہیں بچوں کو سکھاتے رہیے

شکریہ
 
آخری تدوین:
میں بار بار نیٹ آن کر کے دیکھتا ہوں آپکا جواب تو نہیں آیا۔۔۔ اتنا تو کوئی عاشق ہی اپنے محبوب کے ٹیکسٹ کا انتظار کرتا ہو گا۔۔۔
 
فائنل غزل

پیاسے کو آب میں تیزاب پلاتے رہیے
پھر کیا ہے ، مفت کا احسان جتاتے رہیے

یہ محبت کے سلیقے ، وہ سبھی طور طریق
آپ استاد ہیں بچوں کو سکھاتے رہیے

درد ہے راس مجھے درد کا عادی ہوں میں
خوشیوں میں بھی مری درد ملاتے رہیے

ہے حقیقت سے اگر آنکھ چرانا بہتر
عمر بھر پھر تو مجھے خواب دکھاتے رہیے

آج تو جاگ اٹھے درد پرانے سارے
آج تو آپ ہمیں شعر سناتے رہیے

دکھ کے مارے کی کہیں آنکھ نہ لگ جائے اب
آپ حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے

چن لیے آپ کے رستے کے وہ کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے

زندگی پیار میں آسانی سے کٹ جائے گی
عمر بھر آپ تو عمران کو بھاتے رہیے

عمران سرگانی
 

عظیم

محفلین
پیاسے کو آب میں تیزاب پلاتے رہیے
پھر کیا ہے ، مفت کا احسان جتاتے رہیے
۔۔۔ پہلے کی روانی بہتر نہیں لگ رہی۔ اور 'آب میں ملا کر' درست ہو گا۔ یا کسی طرح پانی ہی لے آئیں
ثانی کی تقطیع کیسے کر رہے ہیں؟

یہ محبت کے سلیقے ، وہ سبھی طور طریق
آپ استاد ہیں بچوں کو سکھاتے رہیے
۔۔۔ ٹھیک

درد ہے راس مجھے درد کا عادی ہوں میں
خوشیوں میں بھی مری درد ملاتے رہیے
۔۔۔۔ مری خوشیوں میں کوئی درد ملاتے رہیے
بہتر ہو گا

ہے حقیقت سے اگر آنکھ چرانا بہتر
عمر بھر پھر تو مجھے خواب دکھاتے رہیے
۔۔۔۔ 'پھر تو' اچھا نہیں لگ رہا
'آپ' کیا جا سکتا ہے

آج تو جاگ اٹھے درد پرانے سارے
آج تو آپ ہمیں شعر سناتے رہیے
۔۔۔ 'تو' کی جگہ 'پھر' استعمال کریں تو بہتر نہیں؟

دکھ کے مارے کی کہیں آنکھ نہ لگ جائے اب
آپ حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے
۔۔۔۔۔۔ 'اب' بھرتی کا لگ رہا ہے، الفاظ بدل کر دیکھیں

چن لیے آپ کے رستے کے وہ کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے
۔۔۔۔ پہلے میں 'رستے' کی جگہ 'راہوں' استعمال کریں کہ رستہ لفظ کے دوہرائے جانے سے بچا جائے گا۔ اس کے علاوہ روانی بہتر کریں پہلے مصرع کی

زندگی پیار میں آسانی سے کٹ جائے گی
عمر بھر آپ تو عمران کو بھاتے رہیے
۔۔۔۔۔ دوسرا بے معنی لگ رہا ہے۔ 'بھاتے' رہیے یوں مجرد شاید درست نہ ہو۔ دل کو بھانا وغیرہ درست لگتا ہے
 
آخری تدوین:
پیاسے کو آب میں تیزاب پلاتے رہیے
پھر کیا ہے ، مفت کا احسان جتاتے رہیے
۔۔۔ پہلے کی روانی بہتر نہیں لگ رہی۔ اور 'آب میں ملا کر' درست ہو گا۔ یا کسی طرح پانی ہی لے آئیں
ثانی کی تقطیع کیسے کر رہے ہیں؟

یہ محبت کے سلیقے ، وہ سبھی طور طریق
آپ استاد ہیں بچوں کو سکھاتے رہیے
۔۔۔ ٹھیک

درد ہے راس مجھے درد کا عادی ہوں میں
خوشیوں میں بھی مری درد ملاتے رہیے
۔۔۔۔ مری خوشیوں میں کوئی درد ملاتے رہیے
بہتر ہو گا

ہے حقیقت سے اگر آنکھ چرانا بہتر
عمر بھر پھر تو مجھے خواب دکھاتے رہیے
۔۔۔۔ 'پھر تو' اچھا نہیں لگ رہا
'آپ' کیا جا سکتا ہے

آج تو جاگ اٹھے درد پرانے سارے
آج تو آپ ہمیں شعر سناتے رہیے
۔۔۔ 'تو' کی جگہ 'پھر' استعمال کریں تو بہتر نہیں؟

دکھ کے مارے کی کہیں آنکھ نہ لگ جائے اب
آپ حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے
۔۔۔۔۔۔ 'اب' بھرتی کا لگ رہا ہے، الفاظ بدل کر دیکھیں

چن لیے آپ کے رستے کے وہ کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے
۔۔۔۔ پہلے میں 'رستے' کی جگہ 'راہوں' استعمال کریں کہ رستہ لفظ کے دوہرائے جانے سے بچا جائے گا۔ اس کے علاوہ روانی بہتر کریں پہلے مصرع کی

زندگی پیار میں آسانی سے کٹ جائے گی
عمر بھر آپ تو عمران کو بھاتے رہیے
۔۔۔۔۔ دوسرا بے معنی لگ رہا ہے۔ 'بھاتے' رہیے یوں مجرد شاید درست نہ ہو۔ دل کو بھانا وغیرہ درست لگتا ہے
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
ملا کر پانی میں تیزاب پلاتے رہیے
پیاسوں کو مفت کا احسان جتاتے رہیے

درد ہے راس مجھے درد کا عادی ہوں میں
خوشی میں میری کوئی درد ملاتے رہیے

ہے حقیقت سے اگر آنکھ چرانا بہتر
عمر بھر آپ مجھے خواب دکھاتے رہیے

آج پھر جاگ اٹھے درد پرانے سارے
آج تو آپ ہمیں شعر سناتے رہیے

دکھ کے مارے کی کبھی آنکھ نہ لگنے پائے
آپ حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے

چن لیے ہیں وہ سبھی راہ کے کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے

زندگی پیار سے آسان بنے گی عمران
عمر بھر آپ تو دل کو مرے بھاتے رہیے
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
ملا کر پانی میں تیزاب پلاتے رہیے
پیاسوں کو مفت کا احسان جتاتے رہیے
۔۔۔۔ پہلا مصرع بحر میں نہیں۔ ملا اور پانی میں حروف کے اسقاط کے ساتھ وزن میں آ رہا ہے جو ناگوار ہے
اسی طرح دوسرے مصرع میں بھی پیاسوں کا سوں صرف سُ تقطیع میں آنا بھی اچھا نہیں

درد ہے راس مجھے درد کا عادی ہوں میں
خوشی میں میری کوئی درد ملاتے رہیے
۔۔۔۔ دوسرا میں میرا مشورہ کیوں قبول نہیں کیا؟
میری خوشیوں ذرا درد ملاتے رہیے
بھی چل سکتا ہے

ہے حقیقت سے اگر آنکھ چرانا بہتر
عمر بھر آپ مجھے خواب دکھاتے رہیے

آج پھر جاگ اٹھے درد پرانے سارے
آج تو آپ ہمیں شعر سناتے رہیے
۔۔۔ پہلے میں 'سارے' کی جگہ 'اپنے' بہتر ہو گا
دوسرے میں بھی 'تو' کی جگہ 'پھر' اچھا رہے گا

دکھ کے مارے کی کبھی آنکھ نہ لگنے پائے
آپ حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے
۔۔۔۔ بہت بہتر ہو گیا ہے

چن لیے ہیں وہ سبھی راہ کے کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے
۔۔۔۔ 'وہ' کی بجائے 'جو' بہتر ہو گا

زندگی پیار سے آسان بنے گی عمران
عمر بھر آپ تو دل کو مرے بھاتے رہیے
۔۔۔۔ پیار سے کے دوسرے معنی بھی نکلتے ہیں کہ اس شخص کو پیار سے سمجھاؤ وغیرہ
الفاظ بدل کر دیکھیں
دوسرے میں کہیں 'یونہی' کی کمی ہے
 
آج پھر جاگ اٹھے----
اس شعر میں لفظ آج کا دونوں مصرعوں ایک جگہ پر آنا بھی ٹھیک نہیں ،عظیم بھائی کا ذہن شاید اس طرف نہیں گیا
 
آج پھر جاگ اٹھے----
اس شعر میں لفظ آج کا دونوں مصرعوں ایک جگہ پر آنا بھی ٹھیک نہیں ،عظیم بھائی کا ذہن شاید اس طرف نہیں گیا
کہیں کہیں خوبصورتی کے لئے ایسے الفاظ دہرائے جاتے ہیں۔۔۔ کچھ اشعار میں ایک جیسے الفاظ کا آنا بوریت کا سبب بنتا ہے لیکن ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا۔۔۔
 
ملا کر پانی میں تیزاب پلاتے رہیے
پیاسوں کو مفت کا احسان جتاتے رہیے
۔۔۔۔ پہلا مصرع بحر میں نہیں۔ ملا اور پانی میں حروف کے اسقاط کے ساتھ وزن میں آ رہا ہے جو ناگوار ہے
اسی طرح دوسرے مصرع میں بھی پیاسوں کا سوں صرف سُ تقطیع میں آنا بھی اچھا نہیں

درد ہے راس مجھے درد کا عادی ہوں میں
خوشی میں میری کوئی درد ملاتے رہیے
۔۔۔۔ دوسرا میں میرا مشورہ کیوں قبول نہیں کیا؟
میری خوشیوں ذرا درد ملاتے رہیے
بھی چل سکتا ہے

ہے حقیقت سے اگر آنکھ چرانا بہتر
عمر بھر آپ مجھے خواب دکھاتے رہیے

آج پھر جاگ اٹھے درد پرانے سارے
آج تو آپ ہمیں شعر سناتے رہیے
۔۔۔ پہلے میں 'سارے' کی جگہ 'اپنے' بہتر ہو گا
دوسرے میں بھی 'تو' کی جگہ 'پھر' اچھا رہے گا

دکھ کے مارے کی کبھی آنکھ نہ لگنے پائے
آپ حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے
۔۔۔۔ بہت بہتر ہو گیا ہے

چن لیے ہیں وہ سبھی راہ کے کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے
۔۔۔۔ 'وہ' کی بجائے 'جو' بہتر ہو گا

زندگی پیار سے آسان بنے گی عمران
عمر بھر آپ تو دل کو مرے بھاتے رہیے
۔۔۔۔ پیار سے کے دوسرے معنی بھی نکلتے ہیں کہ اس شخص کو پیار سے سمجھاؤ وغیرہ
الفاظ بدل کر دیکھیں
دوسرے میں کہیں 'یونہی' کی کمی ہے

فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن

کر کے حل آب میں تیزاب پلاتے رہیے
پیاسے کو مفت کا احسان جتاتے رہیے

درد ہے راس مجھے درد کا عادی ہوں میں
میری خوشیوں میں کوئی درد ملاتے رہیے
( کیا لفظ خوشیوں کا وزن فعلن کیا جا سکتا ہے؟؟؟)

ہے حقیقت سے اگر آنکھ چرانا بہتر
عمر بھر آپ مجھے خواب دکھاتے رہیے

آج پھر جاگ اٹھے درد پرانے اپنے
آج پھر آپ ہمیں شعر سناتے رہیے

دکھ کے مارے کی کبھی آنکھ نہ لگنے پائے
آپ حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے

چن لیے ہیں جو سبھی راہ کے کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے
یا
چن لئے میں نے سبھی راہ کے کانٹے عمران
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے

کم نہ ہو پیار کبھی دل سے ہمارے عمران
عمر بھر آپ تو دل کو مرے بھاتے رہیے
(کیا یہاں کسی رکن فعلاتن کو مفعولن میں تبدیل کر دیا جائے؟؟؟
جیسے
فاعلاتن مفعولن فعلاتن فعلن
عمر بھر یوں ہی دل کو مرے بھاتے رہیے )
 
آخری تدوین:

شاہد شاہنواز

لائبریرین
میں بار بار نیٹ آن کر کے دیکھتا ہوں آپکا جواب تو نہیں آیا۔۔۔ اتنا تو کوئی عاشق ہی اپنے محبوب کے ٹیکسٹ کا انتظار کرتا ہو گا۔۔۔
معذرت بھائی ۔۔۔۔ میں بہت وقت کے بعد آیا ہوں، لیکن تفصیل سے دیکھ کر جواب دینا ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا ۔۔۔ آج ان شاء اللہ کسی وقت دیکھتا ہوں اور کہیں مناسب ہوا تو بات کروں گا ۔۔۔
 

عظیم

محفلین
کر کے حل آب میں تیزاب پلاتے رہیے
پیاسے کو مفت کا احسان جتاتے رہیے
۔۔۔ پانی میں زہر زیادہ سننے میں آتا ہے اس لیے 'آپ میں تیزاب' عجیب لگتا ہے
'پیاسے کو' میں روانی اچھی نہیں ے کے اسقاط اور 'کو' کے طویل ہونے کی وجہ سے
اس کے علاوہ مفہوم بھی کیا نکلتا ہے یہ پتا نہیں چل رہا

( کیا لفظ خوشیوں کا وزن فعلن کیا جا سکتا ہے؟؟؟)
ہاں

چن لیے ہیں جو سبھی راہ کے کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے
یا
چن لئے میں نے سبھی راہ کے کانٹے عمران
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے
۔۔۔ پہلا متبادل بہتر ہے

کم نہ ہو پیار کبھی دل سے ہمارے عمران
عمر بھر آپ تو دل کو مرے بھاتے رہیے
(کیا یہاں کسی رکن فعلاتن کو مفعولن میں تبدیل کر دیا جائے؟؟؟
جیسے
فاعلاتن مفعولن فعلاتن فعلن
عمر بھر یوں ہی دل کو مرے بھاتے رہیے )
۔۔۔۔۔ دل کو مرے 'یونہی بھاتے رہیے' مجھے درست لگتا ہے۔
درمیان میں مفعولن تو نہیں کیا جا سکتا البتہ آخری رکن فعلان کیا جا سکتا ہے
 
سر الف عین عظیم
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن

جب ہمیں پیاس لگے زہر پلاتے رہیے
اور پھر مفت کا احسان جتاتے رہیے

یہ محبت کے سلیقے ، وہ سبھی طور طریق
آپ استاد ہیں بچوں کو سکھاتے رہیے

درد ہے راس مجھے درد کا عادی ہوں میں
میری خوشیوں میں کوئی درد ملاتے رہیے

ہے حقیقت سے اگر آنکھ چرانا بہتر
عمر بھر آپ مجھے خواب دکھاتے رہیے

آج پھر جاگ اٹھے درد پرانے اپنے
آج پھر آپ ہمیں شعر سناتے رہیے

دکھ کے مارے کی کبھی آنکھ نہ لگنے پائے
آپ حالات کی زنجیر ہلاتے رہیے

چن لیے ہیں جو سبھی راہ کے کانٹے میں نے
راستہ آپ کا اب صاف ہے جاتے رہیے

کم نہ ہو پیار کبھی دل سے ہمارے عمران
عمر بھر دل کو مرے یونہی بھاتے رہیے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
کم نہ ہو پیار کبھی دل سے ہمارے عمران
عمر بھر دل کو مرے یونہی بھاتے رہیے
شتر گربہ ہے
باقی اشعار درست ہیں
 
کم نہ ہو پیار کبھی دل سے ہمارے عمران
عمر بھر دل کو مرے یونہی بھاتے رہیے
شتر گربہ ہے
باقی اشعار درست ہیں
بہت شکریہ سر۔۔۔ اسے یوں کر دیا ہے۔ دوسرا مصرعہ شاید بحر سے خارج بھی تھا۔

کم نہ ہو پیار کبھی دل سے ہمارے عمران
عمر بھر دل کو ہمارے یونہی بھاتے رہیے
 
Top