پکوڑوں بھرا خواب اور اس کی تعبیر (مختصر مختصر)

زیرک

محفلین
پکوڑوں بھرا خواب اور اس کی تعبیر
چند دن پہلے ایک خواب دیکھا کہ پکوڑوں اور چائے کا دور چل رہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے طویل بارشوں کےموسم کے دوران سردی، بارش، اور چائے پکوڑوں والے خواب کو تعبیر دینے کا موقع بھی قدرت نے بہم پہنچایا۔ ویسے کہیں پڑھا تھا کہ "جب بھی برکھا بہار کا موسم ہو اور بوندوں کی رم جھم بھری شرارت اپنا جوہن دکھا رہی ہو تو آلو، پیاز پالک وغیرہ کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ نمک، مرچ اور مصالحوں سے بھرپور بیسن سے بھرے برتن میں میٹنگ کرنے کے بعد دبیز بیسنی چادر اوڑھ کر تپتے خوردنی تیل میں چھلانگ لگا دیں، یہ انسانی سماج کے لیے آپ سب کی وہ یادگار قربانی ہو گی جسے بھوکے پیٹ کی تاریخ ہمیشہ یاد رکھا کرے گی"۔برطانیہ کے موسم خزاں کی ابتدائی بارشوں کا ایک طویل سلسلہ جو قریباً ایک ہفتے تک جاری رہا، اس دوران چائے اور پکوڑوں نے سردی سے نجات دلانے میں مجھ غریب کا خوب ساتھ دیا ہے، وہ تو شکر ہے آج بارشوں کا سلسلہ ختم ہوا وگرنہ اہلیہ محترمہ نے ایڈوانس وارننگ دے رکھی تھی کہ "بیسن ختم ہونے والا ہے، مزید پکوڑوں کی گنجائش نِشتہ دے"۔ بہرحال اللہ پاک سے دعا ہے کہ پکوڑوں میں شامل تمام لوازمات کی ایک ہفتہ طویل اس عظیم الشان قربانی کو قبول فرمائے، آمین۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ! کیا چٹپٹی تحریر لکھی ہے آپ نے ۔
بھائی ، پکوڑوں کے خواب تو ہم جاگتی آنکھوں سے دیکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گاجر کے حلوے ، ربڑی ، قلفی ، اوربرفی کے خواب بھی شوق سے دیکھتے ہیں ۔ ان کے حق میں بھی دعا فرمائیے ۔
:):):)
 

زیرک

محفلین
واہ! کیا چٹپٹی تحریر لکھی ہے آپ نے ۔
بھائی ، پکوڑوں کے خواب تو ہم جاگتی آنکھوں سے دیکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گاجر کے حلوے ، ربڑی ، قلفی ، اوربرفی کے خواب بھی شوق سے دیکھتے ہیں ۔ ان کے حق میں بھی دعا فرمائیے ۔
:):):)
اب خواب تو اپنی مرضی سے آئے گا ناں جناب، ویسے میں گجریلے، ربڑی، قلفی، گلاب جامن اور کھوئے والی قلفی کا بھی شوق رکھتا ہوں لیکن کیا کروں خواب صرف پکوڑوں کا ہی نظر آیا اور موسم کی شدت نےتعبیر بھی کروا ڈالی۔
 

زیرک

محفلین
واہ بہت خوبصورت تحریر ہے۔ آج یہاں بھی موسم پکوڑوں کا ہی بنا ہوا ہے۔ اب آپ کی تحریر پڑھ کر پکوڑے کھانا لازم و ملزوم ہوگیا ہے۔
جی کوشش کیجئے کہ ساتھ میں کسی اور کو بھی شریک کر لیں، پکوڑوں کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔
 
Top