انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

اے خان

محفلین
کیا آپ کی نظر میں ایسا ممکن نہیں کہ مرد اور عورت ایک دوسرے سے نظر ملائیں اور ان میں جنسی ہیجان پیدا نہ ہو بلکہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں؟ ہاں یا ناں میں جواب دیں۔
جنسی ہیجان کا نہیں پتہ یہ نکاح کی بعد کی شے ہے. البتہ نظریں ملانے کے بعد میں اپنے کام سے کام نہیں رکھ پاتا بلکہ گنگناتے ہوئے جو شعر یاد ہو جیسے
وہ ترے حسن کی قیمت سے نہیں ہیں واقف
پنکھڑی کو جو ترے لب کا بدل کہتے ہیں :in-love:
کہہ لیتا ہوں.
اس کے بعد اپنے کام سے کام رکھنے کی ناممکن سی کوشش کرتا ہوں :)
 
فرقان احمد

آپ ایسے بانکے سجیلے ہی ہوتے ہیں جن کے باعث یہ پابندیاں لگائی گئی تھیں۔ آپ کو اس بحث میں بھرپور انداز میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ پابندی کے حق میں کچھ مزید نکات برآمد کیے جا سکیں۔ :)
 
انہوں نے جنسی ہیجان کی بات کی ہے. میرے خیال میں یہ پہلی نظر میں نہیں ہوسکتا اور نہ ہی دوسری نظر میں
رہی بات محبت وغیرہ کی تو کچھ لوگوں کے دل کے پیمانے محبت سے لبریز ہوتے ہیں اور وہ ہر جگہ اس کا چھڑکاؤ کرتے رہتے ہیں. وہ اپنی محبت بلا تفریق چھڑکتے رہتے ہیں.
 
پابندی ٹھیک ہی لگائی گئی معلوم ہوتی ہے صاحب! :) اے ہونہار طالب! آپ کو اس اُلفتی محبتی چھڑکاؤ سے فرصت ملے گی تو اپ تعلیم و تحقیق کی طرف توجہ دے پائیں گے۔ خیر، آپ سے کیا گلہ، آپ نے تو حصولِ محبت کی غرض سے صوابی سے اڑان بھری تھی، کراچی جا پہنچے؛ وہاں دیوانہ وار پھرا کیے، اور راہِ محبت میں آوارہء منزل ٹھہرے؛ ناکامیء محبت کے وار سہے اور عہد جدید کے فرہاد و مجنوں کہلائے!
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
پابندی ٹھیک ہی لگائی گئی معلوم ہوتی ہے صاحب! :) اے ہونہار طالب! آپ کو اس اُلفتی محبتی چھڑکاؤ سے فرصت ملے گی تو اپ تعلیم و تحقیق کی طرف توجہ دے پائیں گے۔ خیر، آپ سے کیا گلہ، آپ نے تو صوابی سے اڑان بھری تھی، کراچی جا پہنچے اور عہد جدید کے فرہاد و مجنوں کہلائے!
محبت ہو تو طالب علم شوق سے تعلیم و تحقیق کی طرف توجہ دے پاتے ہیں. لازمی تو نہیں طالب علم کی محبت طالبہ سے ہو یہ بلی سے بھی ہوسکتی ہے. سگ لیلیٰ سے بھی ہوسکتی ہے. بکریوں سے بھی ہوسکتی ہے کتابوں سے بھی ہوسکتی ہے نا جانے کس کس سے ہوسکتی ہے
 
ساری مونث اشیاء گن دیں! :) تقریباََ!
 
سید عمران

محفلین
محبت ہو تو طالب علم شوق سے تعلیم و تحقیق کی طرف توجہ دے پاتے ہیں. لازمی تو نہیں طالب علم کی محبت طالبہ سے ہو یہ بلی سے بھی ہوسکتی ہے. سگ لیلیٰ سے بھی ہوسکتی ہے. بکریوں سے بھی ہوسکتی ہے کتابوں سے بھی ہوسکتی ہے نا جانے کس کس سے ہوسکتی ہے
افسوس بلی سے محبت پر آج تک ڈرامے اور فلمیں بن سکیں نہ ہی افسانے لکھے جاسکے، نہ اس کے لیے کوئی مجنوں بنا!!!
:cry::cry::cry:
 
Top