پھر ملاقات

ماشاء اللہ بے حد خوشی ہوئی سب ساتھیوں سے ملکر، اللہ تعالیٰ آئندہ بھی جمع ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ محفل میں رہتے ہوئے ساتھیوں کے بارے میں جو تاثر رہا تھا ، میں نے ساتھیوں کو اس سے کہیں زیادہ مختلف پایا اور عمومی تاثر یہی قائم ہوا کہ ما شاء اللہ ہر ساتھی اپنی ذات میں ایک انجمن ہے، بس عدنان صاحب کی کمی کا بہت قلق ہے۔ کاش کہ وہ خواب خرگوش کی مستیوں کو صحیح وقت پر خیر باد کہہ دیتے تو مزا آجاتا
۔
 
سید عمران صاحب کو انتہائی باوقار و متین پایا۔
اے خان کے لیے آگے بہت بڑا میدان ہے علم و عمل کے لیے، اللہ ان کے علم و عمل میں ترقی عطا فرمائے۔
شیح نواز صاحب کو عاجزی و انکساری اور ملنساری کا پیکر پایا۔
خالد محمود چودھری صاحب بہت صاف گو انسان ہیں، تجربہ اور معلومات کی وسعت ان کی امتیازی شان ہے۔
فاخر رضا صاحب کی شخصیت انتہائی متاثر کن ہے، سنجیدگی اور متانت میں بھی مثال ہیں۔
امین صدیقی صاحب کو عمومی تاثر سے بالکل جدا دیکھا، ایک دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہماری طرف سے تمام احباب سے معذرت کہ ہم باوجوہ ناشتے میں شریک نہیں ہو سکے۔

تاہم عبداللہ بھائی (اے خان) کا شکریہ کہ وہ ایک روز قبل یعنی سنیچر کے دن ہمارے دفتر کے پتے پر ہم سے آکر مل لیے۔ :) اور یہ ایک اچھی ملاقات رہی۔ :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
اوہ اچھا اچھا یہ بات تھی! میں سمجھا آپ اے خان کو کاکے اے خان کہنا چاہ رہے تھے۔ ماشاء اللّٰہ وہ کاکے کہیں سے بھی نہیں ہیں۔:)

اے خان سیدھے سادھے ،معصوم سے بچے ہیں ، کچھ مہربانوں کے ہاتھوں بس تھوڑا اوور ایکسپوز ہو گئے ہیں۔ :)
 
Top