آپ کے پسندیدہ ادیب

بافقیہ

محفلین
احباب اور محفلین! سلامی مسنون

جس طرح محفل میں ادب سے محبت رکھنے والے اور خود اپنی ذات میں ایک انجمن کے مثل کئی سارے ادباء موجود ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ محفل میں مجھ جیسے نو آموز اور کم علم بھی سینکڑوں کی تعداد میں ہیں۔ تو کیا ہی بہتر ہو اگر اس لڑی میں اپنے پسندیدہ ادیب کا ذکر کیا جائے ۔ اور وجوہات کو بھی اگر ممکن ہو تو ذکر کیا جائے۔ ورنہ ضروری نہیں کہ چاہت کسی وجہ سے ہو۔ محبت اور لگاؤ تو یونہی بیٹھے بٹھائے ہوجاتی ہے۔

امید ہے اس کے ذریعہ بہت سے ان افراد کا بھلا ہوگا جو مطالعہ کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن صحیح انتخاب نہیں کرسکتے۔۔۔
 
بافقیہ

محفلین
کئی دیگر ادیبوں کے ساتھ ، ایک عجیب الخلقت ادیب ہیں۔
جن کا نام نامی خواجہ حسن نظامی ہے۔ خواجہ حسن نظامی کے بارے میں کچھ کہنا ان کی علانیہ توہین ہے۔ ان کی کوئی بھی کتاب ہاتھ آئے تو اٹھالیں۔
پڑھتے جائیں اور سر دھنتے جائیں۔
بلا کے ذہین اور نکتہ ور۔ علم دوست ادب پرور۔
شاید سب سے پہلے بہ نام "آپ بیتی" آپ ہی نے اپنی آپ بیتی لکھی ۔

بہادر شاہ ظفر، 1857، غدر، دہلی ، انگریز اور تصوف وغیرہ آپ کے موضوعات رہے۔
 
یاقوت

محفلین
مشتاق احمد یوسفی
مستنصر حسین تارڑ
بانو قدسیہ
اشفاق احمد
قراۃ العین حیدر
کرنل محمد خان
عبدا للہ حسین
قمر اجنالوی
انتظار حسین
عمیرہ احمد
نمرہ احمد
اسلم راہی
نسیم حجازی
مظہر کلیم ایم اے
آغا شورش کاشمیری
علیم الحق حقی
ڈاکٹر شان حق حقی
ڈاکٹر یونس بٹ
شفیق الرحمٰن
 
آخری تدوین:

غلطی سے نہیں بلکہ لا علمی میں غلط زمرے میں بھیج دیا۔:-(
مدیران اسے مناسب زمرے میں داخل کردیں۔ مہربانی
 
محمد وارث

لائبریرین
علامہ شبلی نعمانی

ایک ہمہ جہتی اور باغ و بہار شخصیت تھے۔ ادیب، شاعر، محقق، مؤرخ، متکلم، مدرس اور نہ جانے کیا کیا۔

زیادہ تر لوگ انہیں ان کے شاہکار "سیرۃ النبی" کے نام سے جانتے ہیں۔ اور دیگر کچھ "الفاروق" اور دیگر تاریخی سوانحی کتب کی وجہ سے۔ ان کے یہ واقعی شاہکار ہیں لیکن صرف فارسی اور کلاسیکی ادب سے دلچسپی رکھنے والے ہی جانتے ہیں کہ فارسی شعرا پر ان کی اردو کتاب "شعر العجم" (جو اول اول پانچ حصوں پر چھپی تھی) اس موضوع پر اتھارٹی کا درجہ رکھتی ہے اور یہ کتاب اتنی عمدہ ہے کہ فارسی میں ترجمہ ہو کر ایران میں بھی چھپ چکی ہے۔ "موازنہ انیس و دبیر" بھی خاصے کی چیز ہے۔

اور علامہ شبلی نعمانی کی فارسی غزلیں، اتنی کیف آور ہیں کہ اکثر لوگ یقین ہی نہیں کرتے کہ یہ علامہ شبلی نعمانی کی غزل ہے لیکن ان کا فارسی دیوان بھی چھپ چکا ہے۔

میرے ادبی مذاق کی آبیاری میں علامہ مرحوم و مغفور کی کتب کا بہت ہاتھ ہے اور وہ پچھلی کئی دہائیوں سے میرے پسندیدہ ادیبوں میں سے ایک ہیں۔
 
اور "مقالات شبلی" کے بھی کیا کہنے!!!
 
بافقیہ

محفلین
کئی دیگر ادیبوں کے ساتھ ، ایک عجیب الخلقت ادیب ہیں۔
جن کا نام نامی خواجہ حسن نظامی ہے۔ خواجہ حسن نظامی کے بارے میں کچھ کہنا ان کی علانیہ توہین ہے۔ ان کی کوئی بھی کتاب ہاتھ آئے تو اٹھالیں۔
پڑھتے جائیں اور سر دھنتے جائیں۔
بلا کے ذہین اور نکتہ ور۔ علم دوست ادب پرور۔
شاید سب سے پہلے بہ نام "آپ بیتی" آپ ہی نے اپنی آپ بیتی لکھی ۔

بہادر شاہ ظفر، 1857، غدر، دہلی ، انگریز اور تصوف وغیرہ آپ کے موضوعات رہے۔
میں لکھنا بھول گیا۔ کہ یہ ہستی "مصور فطرت" کے نام سے مشہور ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
مولانا وحید الدین
میں نے ان کی لکھی کئی کتب پڑھیں ہیں لیکن پیغمبرِ انقلاب نے مجھے بے حد متاثر کیا
مجھے یاد ہے کہ ان دنوں میں نسبت روڈ لاہور اپنے گھر میں اعتکاف کی حالت میں تھی۔ عبادت کرتے تھک کر میں مولانا وحید الدین کی پیغمبرِ انقلاب پڑھنے لگی۔
مجھے وہ جگہ، رات کےوہ لمحات، وہ منظر۔۔۔کچھ نہیں بھولتا۔۔۔
"پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے طائف کے سفر اور وہاں پہ آپ کے ساتھ برتاؤ"
میں نے یہ واقعات پہلے بھی پڑھے تھے۔۔۔لیکن بس پڑھے تھے۔۔۔اس کتاب نے یہ واقعہ جس طرح سے مجھے بتایا۔۔۔اس نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ میں اس رات پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے اس سفر کے مناظر و واقعات کو تصور کرتے بہت روئی، بہت روئی۔۔۔ آج بھی ان واقعات کو سنتے، سناتے، پڑھتے، پڑھاتے اس سے ملتی جلتی کیفیت سے دوچار ہو جاتی ہوں۔
تب سے میں نے ان کی اور بھی کتابیں پڑھیں۔ واقعات سے خوبصورت ترین اور جامع نتائج نکالنے کا انداز مجھے بہت پسند ہے۔ کتاب کسی ایک مخصوص موضوع پہ ہوتی ہے لیکن اسی مخصوص موضوع پہ عموماً ایک صفحہ پہ ایک جامع اور مربوط بات/واقعی/کہانی ہوتی ہے اور اس سے مین موضوع کو ثابت کرتا نتیجہ۔
 
غالباََ راز حیات بھی مولانا صاحب کی ہی کتاب ہے۔
 
آپی ! مولانا وحید الدین خان :cry:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شبلی نعمانی ۔ علوم و تحقیق
محمد حسین آزاد ۔ تذکرے ۔ طبع زاد نگارشات
ڈپٹی نذیر احمد۔ناول
الطاف حسین حالی ۔ تجزیے ، تبصرے و سوانح
یہ اردو زبان میں قدیم و جدید ادب کے درخشاں منارے اور بروج ہیں ۔
 
بافقیہ

محفلین
مولانا وحید الدین
میں نے ان کی لکھی کئی کتب پڑھیں ہیں لیکن پیغمبرِ انقلاب نے مجھے بے حد متاثر کیا
مجھے یاد ہے کہ ان دنوں میں نسبت روڈ لاہور اپنے گھر میں اعتکاف کی حالت میں تھی۔ عبادت کرتے تھک کر میں مولانا وحید الدین کی پیغمبرِ انقلاب پڑھنے لگی۔
مجھے وہ جگہ، رات کےوہ لمحات، وہ منظر۔۔۔کچھ نہیں بھولتا۔۔۔
"پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے طائف کے سفر اور وہاں پہ آپ کے ساتھ برتاؤ"
میں نے یہ واقعات پہلے بھی پڑھے تھے۔۔۔لیکن بس پڑھے تھے۔۔۔اس کتاب نے یہ واقعہ جس طرح سے مجھے بتایا۔۔۔اس نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ میں اس رات پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے اس سفر کے مناظر و واقعات کو تصور کرتے بہت روئی، بہت روئی۔۔۔ آج بھی ان واقعات کو سنتے، سناتے، پڑھتے، پڑھاتے اس سے ملتی جلتی کیفیت سے دوچار ہو جاتی ہوں۔
تب سے میں نے ان کی اور بھی کتابیں پڑھیں۔ واقعات سے خوبصورت ترین اور جامع نتائج نکالنے کا انداز مجھے بہت پسند ہے۔ کتاب کسی ایک مخصوص موضوع پہ ہوتی ہے لیکن اسی مخصوص موضوع پہ عموماً ایک صفحہ پہ ایک جامع اور مربوط بات/واقعی/کہانی ہوتی ہے اور اس سے مین موضوع کو ثابت کرتا نتیجہ۔

مولانا کے بارے میں پھر کبھی تفصیل سے بات کروں گا انشاءاللہ۔۔۔ بس میری رائے یہ ہے کہ ان کی کتابیں نہ پڑھیں۔
اگر پڑھنا چاہیں تو ان کتابوں کے بعد جس سے ہماری فکر پختہ ہوجائے۔

کیونکہ آنجناب کبھی کبھی ہموار راستے سے قاری کے دل کو مٹھی میں لے کر ایسا موڑ لے لیتے ہیں کہ قاری کا ذہن انحراف کو سمجھ بھی نہیں پاتا۔ یہ ان کا خاصہ ہے۔ مجھے علم نہیں کہ میں اسے مدح کے ضمن میں بیان کروں یا ذم کے۔

اب کیا کچھ بیان کروں!!!؟؟؟
 
مشتاق احمد یوسفی
مستنصر حسین تارڑ
بانو قدسیہ
اشفاق احمد
قراۃ العین حیدر
کرنل محمد خان
عبدا للہ حسین
قمر اجنالوی
انتظار حسین
عمیرہ احمد
نمرہ احمد
اسلم راہی
نسیم حجازی
مظہر کلیم ایم اے
آغا شورش کاشمیری
علیم الحق حقی
ڈاکٹر شان حق حقی
شوکت صدیقی
اقلیم علم
 
بندہ پرور

محفلین
مشتاق احمد یوسفی
مستنصر حسین تارڑ
بانو قدسیہ
اشفاق احمد
قراۃ العین حیدر
کرنل محمد خان
عبدا للہ حسین
قمر اجنالوی
انتظار حسین
عمیرہ احمد
نمرہ احمد
اسلم راہی
نسیم حجازی
مظہر کلیم ایم اے
آغا شورش کاشمیری
علیم الحق حقی
ڈاکٹر شان حق حقی
محی الدین نواب
ایم اے راحت
 
بندہ پرور

محفلین
جی بالکل عدنان بھائی
ان کی اکثر تحریریں معاسرے کے لیے نصیحت اور آنکھیں کھولنے
کا کام کرتی ہیں ان کی مشہور سلسلے وار کہانی دیوتا سے کون واقف
نہیں جس کی اشاعت کے بعد ٹیلی پیتھی اور ہپناٹزم کی کتابیں دھڑادھڑ
بکنے لگیں ، حالانکہ ان کتابوں کو پہلے کوئی پوچھتا بھی نہ تھا
 
Top