چودہویں سالگرہ گئے دنوں کی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عبد الرحمن

لائبریرین
زیادہ نہیں کچھ ہی عرصہ قبل کا ذکر ہے کہ سالگرہ کے موقع پر مشاعرہ کے ساتھ ساتھ نثری نشست کا بھی انعقاد کیا جاتا تھا۔ جہاں شاعر احباب کی طرح نثر نگار محفلین بھی کچھ نہ کچھ اپنا لکھا پیش کر کے سالگرہ کے جشن کو دو چند کیا کرتے تھے۔ خاکسار کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ جب تک یہ نشست منعقد ہوتی رہی استاد محترم آسی صاحب کی سربراہی میں اس کی نظامت میں حصہ ملتا رہا۔ بہت لطف آتا تھا جب ناچیز اور محفل کے سوہنے رکن فصیح بھائی دیر رات تک نشست کے حوالے سے مکالمے میں گفت و شنید کرتے رہتے تھے۔

بندہ کی ایک خراب عادت یہ تھی (جس نے ابھی تک پیچھا نہیں چھوڑا ہے) کہ اپنی نجی اور پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث ہمیشہ سالگرہ کے آخری دنوں میں اپنی حقیر سی تخلیقات احباب کی خدمت میں پیش کیا کرتا تھا۔ شاید یہ بھی برادر فصیح کی دوستانہ ڈانٹ ڈپٹ سننے کا کوئی بہانہ ہوتا تھا۔ خیر انہی دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے اور اپنی 'ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا' کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چند ساعت بعد بندہ ایک معمولی سی کاوش دوستوں کی نذر کرے گا اور یہ بھی عرض کرنے کی ہمت کرے گا کہ اللہ سب خیر و عافیت رکھے تو اگلی سالگرہ میں محفل کے احباب کے لیے نثری نشست کے انعقاد اور انتظام کی پوری ذمہ داری بندہ اول تا آخر از خود انجام دے گا۔
 

فرقان احمد

محفلین
اپنی 'ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا' کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چند ساعت بعد بندہ ایک معمولی سی کاوش دوستوں کی نذر کرے گا
'چند ساعت' ۔۔۔! بہت خوب! :) ہم تو منتظر ہی رہے! :)
لڑی کا اجراء: 06:37 شام
اور
اب وقت ہوا ہے: 08:23 شب

٭ ان چند ساعتوں میں بہرصورت آپ نے ایک ڈھنگ کا کام کیا ہے۔ جو 'دو دل' عین دن کی روشنی میں مل رہے تھے، آپ نے کوشش کر کے ان کو ملگجے اندھیرے میں دھکیل دیا۔ :)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
'چند ساعت' ۔۔۔! بہت خوب! :) ہم تو منتظر ہی رہے! :)
لڑی کا اجراء: 06:37 شام
اور
اب وقت ہوا ہے: 08:23 شب
بھیا دست بستہ معافی چاہتے ہیں۔ دراصل اصلاح و ترمیم کے ساتھ ساتھ اچانک وارد ہونے والے کچھ چھوٹے موٹے گھیریلو امور بھی نبٹا رہا ہوں۔ تاہم بندہ کو آپ کے استراحت کے اوقات کار کا اچھی طرح علم ہے۔ وعدہ ہے آپ سے لائٹ آف ہونے سے پہلے پہلے شکوے شکایات رفع ہوجائیں گے۔ :)
٭ ان چند ساعتوں میں بہرصورت آپ نے ایک ڈھنگ کا کام کیا ہے۔ جو 'دو دل' عین دن کی روشنی میں مل رہے تھے، آپ نے کوشش کر کے ان کو ملگجے اندھیرے میں دھکیل دیا۔ :)
ملگجے اندھیرے میں رومان اپنے جوبن پر ہوتا ہے۔ اور کوئی بات نہیں۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
ملگجے اندھیرے میں رومان اپنے جوبن پر ہوتا ہے۔ اور کوئی بات نہیں۔ :)
صاحب! ہم بھی مسٹر کیدو کے قبیلے سے تعلق نہ رکھتے ہیں اور، اِسی لیے، اِس رومان کی موت کے ہرگز تمنائی نہ ہیں۔ رومان کے اس سلسلے کو دراز کرتے چلے جائیے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ سب خیر و عافیت رکھے تو اگلی سالگرہ میں محفل کے احباب کے لیے نثری نشست کے انعقاد اور انتظام کی پوری ذمہ داری بندہ اول تا آخر از خود انجام دے گا۔
میں تو صرف اتنا سمجھا ہوں کہ یہ آدمی اب اگلی سالگرہ سے پہلے لاگ ان نہیں کرنے والا۔۔۔۔
 
Top