عدنانی املا

سید عمران

محفلین
عدنان بھائی کی املا کا راز اب راز نہ رہا۔ تمام رکاوٹیں پیوندِ زمیں کرتا چہار دانگ عالم میں اپنی شہرت کا ڈنکا پٹوا چکا ہے۔ روئے زمیں پر خال خال افراد ہی اس درجۂ کاملیت کو پہنچ سکے ہیں۔ ان میں بھی عدنان بھائی کے مقام کو کوئی نہ پہنچ سکا۔ ہم خاکِ ارض اس نابغہ روزگار ہستی کے درجہ کو کہاں پہنچ سکتے ہیں البتہ اتنا ضرور ہے کہ ان کے نقش قدم پر قدم جما جما کر چلتے رہے تو کہیں نہ کہیں ضرور پہنچ جائیں گے۔
حاصلِ مدعا یہ ہے کہ اس لڑی میں آپ کو عدنانی املا تک پہنچنے کی سعیٔ مذمومہ کرنی ہے۔ طریقہ اتنا آسان ہے کہ ہاتھی کے منہ سے گنا چھیننا اور شیر کے پنجے سے شکار جھپٹنا بھی اس کے سامنے کچھ نہیں۔ تو طریقہ کچھ یوں ہے کہ اس لڑی میں آپ جو مراسلہ لکھیں اس کی تصحیح نہ کریں ، اور نہ ہی جان بوجھ کر غلط لکھیں، بے اختیار روانی کے ساتھ جو لکھا جائے اسے مِن و عَن نشر ہونے دیں۔
تصحیح کی جس آلائش سے یہ لڑی ناپاک ہوئی سو ہوئی پس اب اس کے ازالہ کی واحد صورت یہی رہ گئی ہے کہ اس لڑی کا دامن اس قسم کی مزید آلائشوں سے آلودہ نہ ہونے دیا جائے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
عدنان بھائی کی املا کا راز اب راز نہ رہا۔ تمام رکاوٹیں پیوندِ زمیں کرتا چہار دانگ عالم میں اپنی شہرت کا ڈنکا پٹوا چکا ہے۔ روئے زمیں پر خال خال افراد ہی اس درجۂ کاملیت کو پہنچ سکے ہیں۔ ان میں بھی عدنان بھائی کے مقام کو کوئی نہ پہنچ سکا۔ ہم خاکِ ارض اس نابغہ روزگار ہستی کے درجہ کو کہاں پہنچ سکتے ہیں البتہ اتنا ضرور ہے کہ ان کے نقش قدم پر قدم جما جما کر چلتے رہے تو کہیں نہ کہیں ضرور پہنچ جائیں گے۔
حاصلِ مدعا یہ ہے کہ اس لڑی میں آپ کو عدنانی املا تک پہنچے کی سعیٔ مذمومہ کرنی ہے۔ طریقہ اتنا آسان ہے کہ ہاتھی کے منہ سے گنا اور شیر کے پنجے سے شکار جھپٹنا بھی اس کے سامنے کچھ نہیں۔ تو طریقہ کچھ یوں ہے کہ اس لڑی میں آپ جو مراسلہ لکھیں اس کی تصحیح نہ کریں ، اور نہ ہی جان بوجھ کر غلط لکھیں، بے اختیار روانی کے ساتھ جو لکھا جائے اسے مِن و عَن نشر ہونے دیں۔
تصحیح کی جس آلائش سے یہ لڑی ناپاک ہوئی سو ہوئی پس اب اس کے ازالہ کی واحد صورت یہی رہ گئی ہے کہ اس لڑی کا دامن اس قسم کی مزید آلائش سے آلودہ نہ ہونے دیا جائے۔
مفتی صاحب! بوہت مشکل اردو مین لیکھا ہے آپ نے!
 
اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔ بس کچھ اضافی الف، واؤ اور ی اپنی مرضی سے ایسے الفاظ میں شامل کرنے ہے کہ الفاظ کو بھی پتا نہ چلے۔
اور یوں لکھنا ہے جیسے زکام میں بول رہے ہو۔
 
Top