سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ بات تو طے ہے کہ نئے پاکستان میں ہر کاروبار بھی رجسٹر ہوگا، اور ڈائرکٹ اِنکم ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔
تجارتی سیکٹر ملک کی جی ڈی پی کا ۲۰ فیصد ہے لیکن ٹیکس ۱ فیصد سے بھی کم دیتا ہے۔ ایسا اب مزید چلنے والا نہیں۔

اگر ٹیکس دینا ہی وہ خوف ہے تو پھر واقعی میں بالکل صحیح خوف ہے۔
سلام ہے صاحب!
 
جاسم محمد

محفلین
کیا یہ ایک قومی سوچ کی آئینہ داری ہے؟
پچھلی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت جب برآمداد دھڑا دھڑ گر رہی تھیں تو بہت سے ایکسپورٹرز اپنے کاروبار لے کر بنگلہ دیش منتقل ہو گئے تھے۔
ان شٹر ڈاؤن تاجران کے لئے بھی یہی مشورہ ہے کہ اپنی دکانیں لے کر ایسے ممالک میں شفٹ ہو جائیں جہاں آج بھی ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہے۔
اور اگر یہیں رہنا ہے تو قانون کے مطابق پورا اِنکم ٹیکس و سیلز ٹیکس ادا کریں:)
 
فرقان احمد

موت دکھائیے، بخار پر آمادہ کر لیجیے۔ صاحب! ایک کوشش اور کر دیکھیے۔ شاید داؤ لگ جائے، وار کاری ثابت ہو ہی جائے۔
 
جاسم محمد

محفلین
موت دکھائیے، بخار پر آمادہ کر لیجیے۔ صاحب! ایک کوشش اور کر دیکھیے۔ شاید داؤ لگ جائے، وار کاری ثابت ہو ہی جائے۔
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے۔ اس لئے شاخ ہی کاٹنی پڑے گی :)
67152114_718140028627232_845351303038107648_n.jpg
 
فرقان احمد

محفلین
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے۔ اس لئے شاخ ہی کاٹنی پڑے گی :)
67152114_718140028627232_845351303038107648_n.jpg
جب سبھی کچھ نون لیگ کر رہی تھی، کروا رہی تھی، کر رہی ہے تو پھر براہ مہربانی حکومت بھی ان کے حوالے کر دیجیے۔ :) جو ساتھ کھڑا ہو جائے، وہ پٹواری، وہ لیگی، وہ ملک دشمن؛ یہ کیا رویے ہیں اور کیا بچگانہ منطق ہے؟ :) حساس ادارے، حساس رپورٹیں، اور بے حس حکومت! الفاظ تک فرسودہ و کلیشے زدہ ہیں! :)
 
جاسم محمد

محفلین
"کوٹ لکھپت جیل کے جس کمرے میں مجھے رکھا گیا اس کمرے میں دو دن نوازشریف کو رکھیں تو تیسرے دن سارے پیسے دیدے گا" - مولانا خادم رضوی
 
اس ملک میں ایف اے پاس جرنیل حکومتیں بناتے ، گراتے ہیں۔ یہ کس کھیت کی مولی ہے :)
گو میں خود انھیں ایف اے پاس ہی سمجھتا ہوں (ازراہ تفتن) لیکن پہلے تو یہ غلط فہمی دور کر لیتے ہیں کہ کوئی جرنیل صرف ایف اے پاس ہوگا۔ بطور کیڈٹ بھرتی ہوتے وقت تعلیمی معیار کی کم از کم حد ایف اے /ایف ایس سی ہی ہوتی ہے۔

تقریباً 20 سال قبل اور اس سے پہلے تک زیادہ تر کیپٹن رینک میں اور کبھی کبھار لیفٹیننٹ رینک میں جس بھی شعبے سے تعلق ہو کے بارے میں تین سے چار سال پر محیط گریجویشن کروائی جاتی تھی۔ (مثلاً انجئینرز کورز میں سول انجئینر اور ای ایم ای کورز میں مکینیکل و الیکٹرکل انجئینرز وغیرہ وغیرہ)۔ البتہ اب کچھ ٹیکنیکل محکموں میں گریجویٹ ڈگری حاصل کر چکنے کے بعد ہی کیڈٹ کو پی ایم اے میں فائنل ٹریننگ کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

اس کے بعد میجر رینک میں سٹاف کورس کرنے کی باری آتی ہے، جس کا انٹرنس ایگزم ہی اتنا سخت ہے کہ تقریباً 50 فیصد سے زائد امیدوار پاس ہی نہیں ہو پاتے۔ سٹاف کورس ایک طرح کی ماسٹر ڈگری ہے کہ دو سال کامیابی سے مکمل کر لینے پر ’ایم ایس سی وار سٹڈیز‘ کی ڈگری دی جاتی ہے۔ یعنی جس بھی آفیسر نے کرنل کے بعد مزید اگلے عہدوں پر ترقی پانی ہے اسے سٹاف کورس یا ایم ایس سی وار سٹڈیز کی ڈگری لینی پڑتی ہے۔

کورسز / کلاسز یہاں ختم نہیں ہو جاتے، بلکہ جاری رہتے ہیں۔ بہت سے ذہین فطین آفیسرز کو دوست ممالک (برطانیہ، امریکہ، انڈونیشیا، آسٹریلیا، ترکی وغیرہ) کے سٹاف کالجز میں مزید پڑھائی کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ کرنل اور اس سے اوپر کے وہ آفیسرز جو سٹاف کورس مکمل کر چکے ہوتے ہیں کو مزید ترقی حاصل کرنے کے لیے نیشنل ڈیفنس کالج اسلام آباد میں بھی کورسز کرنے پڑتے ہیں۔

جرنیل تو ایک طرف رہے کوئی بریگیڈئیر بھی اس وقت ایم ایس سی سے کم تعلیم یافتہ نہیں ہوگا۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top