پہاڑوں سے سمندر تک 400 میل سائیکلنگ

زیک

مسافر
کچھ دوستوں سے لمبے سائیکلنگ ٹور کا سن رکھا تھا۔ خود اور بیٹی کے ساتھ دو دن میں سو میل کا سفر بھی کر رکھا تھا۔

جب ایک مقامی گروپ کے ساتھ پچھلے سال باقاعدگی سے سائیکلنگ شروع کی تو ہفتے بھر کے ایونٹ کا ذکر بڑھتا گیا۔ کئی دوستوں کے سائیکلنگ کے لمبے پلان تھے۔ کوئی یہیں ریاست جارجیا میں اور کوئی دوسری ریاستوں میں۔

ہمارا سائیکلنگ کلب اتنا بڑا اور مشہور ہے کہ بائیسکل رائڈ ایکروس جارجیا کا ڈائریکٹر ایک دن ہمیں اس رائڈ کے متعلق پریزنٹیشن دینے آیا۔ اس کی اور اپنے دوستوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر میں نے بریگ یعنی BRAG (Bicycle Ride Across Georgia) میں حصہ لینے کا ارادہ کر لیا۔
 

زیک

مسافر
مجھے علم ہے کہ آپ لوگ شاید پاکستان کے سفرنامے کے منتظر تھے۔ لیکن یہ سفر پہلے کیا لہذا اسے پہلے پیش ہونا چاہیئے۔

ویسے بھی جتنی دیر میں اسے پوسٹ کروں گا پاکستان کی تصاویر کی کچھ چھانٹی ہو جائے گی۔

تب تک سائیکل پر ریاست جارجیا میں سینکڑوں کلومیٹر سفر کی روداد سنیں
 

زیک

مسافر
بریگ کا آغاز 1980 میں ہوا۔ ہر سال اس کا نیا روٹ ہوتا ہے۔ جیسے ہی معلوم ہوا کہ آغاز شمال مغربی جارجیا کے پہاڑوں میں اور اختتام جنوب مشرقی جارجیا کے ساحل پر ہو گا میں نے رجسٹر کر لیا۔

کئی دوستوں نے بھی رجسٹر کیا۔ ان میں کچھ تو ہر سال کرتے ہیں اور چند کی میری طرح یہ پہلی بار تھی۔ میرے دوستوں میں اکثر نے پورے ہفتے کے لئے رجسٹر کیا جبکہ چند نے دو یا تین دن کے کئے بھی کیا۔

رجسٹر کرنے کے بعد ٹریننگ کے لئے مشورے لئے اور تیس سے 53 میل کی کئی دفعہ سائیکلنگ کی۔

بریگ کی ویب سائٹ کے مطابق اس رائڈ پر آپ دن میں اوسطاً 50 سے 60 میل سائیکلنگ کرتے ہیں۔ لیکن جب مئی میں مکمل روٹ کا اعلان ہوا تو زیادہ تر دن 70 میل سے اوپر تھے۔ کچھ دھچکا لگا لیکن مرتے کیا نہ کرتے پلان بن چکا تھا۔
 

زیک

مسافر
آخر جون آ گیا۔ مئی کے آخری دو ہفتوں میں خوب گرمی پڑی تھی۔ لہذا ڈر تھا کہ انتہائی گرم موسم میں سائیکلنگ کرنی پڑے گی۔ لیکن موسم بہتر ہو گیا۔ گرمی ضرور تھی کہ جون کا مہینہ تھا لیکن انتہائی شدید نہیں۔

یکم جون کو سامان پیک کیا اور دوپہر کے بعد فیملی با جماعت مجھے ڈراپ کرنے چلی۔

رائڈ کا آغاز ایلیجے سے تھا۔ یہ شہر شمال مغربی جارجیا میں پہاڑوں کے آغوش میں دریا کنارے واقع ہے۔ وہاں ایک ہائی سکول میں بریگ سائیکلسٹس کا پڑاؤ تھا۔ یہ ہمارے گھر سے کوئی ایک گھنٹے کی ڈرائیو تھی۔ وہاں پہنچے تو ایک خاتون سائیکلسٹ جو میرے شہر ہی میں رہتی ہے وہ گھر سے سائیکل چلا کر وہاں پہنچی تھی۔ کم از کم مجھ میں بریگ کی باقاعدہ روزانہ کی سائیکلنگ کے علاوہ سائیکل چلانے کی ہمت نہ تھی۔

وہاں پہنچ کر رجسٹریشن ڈیسک سے اپنا پیکٹ لیا جس میں ٹی شرٹ، رجسٹریشن بریسلیٹ، سائیکل کا رجسٹریشن نمبر، ٹیم کی سائیکلنگ جرسی، نقشے وغیرہ شامل تھے۔

پھر بیٹی کی مدد سے سائیکل اور سامان سکول کے اندر جم میں پہنچایا جہاں میں نے رات گزارنی تھی۔
 

زیک

مسافر
پورے ہفتے کافی پینے کے لئے ایک کافی کے ٹینٹ پر گیا اور انہیں پورے ہفتے کی کافی کی پیمنٹ کی۔ انہوں نے رنگ برنگا ڈوری کا بریسلیٹ دیا کہ یہ پہن لو اور جتنی مرضی کافی پیو۔

میری کلائی پر کافی بریسلیٹ، بریگ بریسلیٹ اور میری گھڑی جس پر میں نے تمام سائیکلنگ کا ٹریک ریکارڈ کیا اور نقشے لوڈ کر کے آیا تھا

 

زیک

مسافر
سامان رکھ کر کچھ دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے چلے۔ چھوٹے سے شہر میں ہزار سے اوپر سائیکلسٹ آ گئے تو تمام ریستوران انتہائی مصروف تھے۔ خیر ایک پر کچھ جگہ ملی اور کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد گرمی کے باعث آئس کریم کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے

 

عرفان سعید

محفلین
سامان رکھ کر کچھ دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے چلے۔ چھوٹے سے شہر میں ہزار سے اوپر سائیکلسٹ آ گئے تو تمام ریستوران انتہائی مصروف تھے۔ خیر ایک پر کچھ جگہ ملی اور کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد گرمی کے باعث آئس کریم کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے

گرمی میں آئس کریم کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے!
 

زیک

مسافر
بریگ میں رات رہنے کے کئی انتظامات تھے۔

چند لوگوں نے ہر شہر میں ہوٹل کے کمرے بک کروائے ہوئے تھے اور ایک لگیج سروس کے ذریعہ اپنا سامان ہوٹل سے ہوٹل منتقل کروا رہے تھے۔

پھر فرسٹ کلاس بریگ جس میں بریگ والے آپ کو روز خود ٹینٹ سیٹ کر کے دیتے تھے۔

یا پھر آپ اپنا ٹینٹ خود لے آئیں اور اسے روزانہ کھڑا کریں اور صبح پیک کریں۔ اس میں یہ قباحت تھی کہ کسی دن آپ کے ٹینٹ کی جگہ دھوپ میں ہو سکتی ہے اور پھر ٹینٹ کے اندر انتہائی گرمی۔ لہذا میرے دوستوں اور میں نے اس کا انتخاب نہیں کیا۔

آخری آپشن سکول کالج وغیرہ کے جم کی تھی یعنی indoor camping- ائرکنڈشنر کی بدولت یہاں موسم اچھا تھا۔ صرف یہ مسئلہ تھا کہ آپ چند سو لوگوں کے ساتھ سو رہے ہیں۔ لہذا آئی ماسک اور ایئر پلگ لے کر آیا تھا۔ دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ جگہ ریزرو نہ تھی۔ سو ہمارے تیز دوست سائیکلنگ ختم کرتے ہی روزانہ سب دوستوں کے لئے اکٹھی جگہ لے لیتے تھے۔

یہ رہا میرا سونے کا انتظام

 

زیک

مسافر
دو جون کی صبح سات بجے سائیکلنگ کا آغاز تھا۔ ہر روز آغاز اور اختتام پر ایسا انتظام تھا۔



سات بجے صبح ساتھ پولیس ٹریفک کو کنٹرول کرتی یہاں تک کہ ہم شہر سے نکل نہ جاتے۔
 

زیک

مسافر
راستے کے نقشے پیپر پر ہمارے پاس موجود تھے اور اکثر سائیکلسٹس کی جی پی ایس ڈیوائسز پر بھی لیکن اہم موڑ پر ایسے نشانات بھی تھے۔

 
Top