بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟

فرقان احمد

محفلین
عرفان سعید لڑی کے عنوان پر غور کر لیجیے گا۔ بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟ صاحب! اس عنوان کے باعث ہمارے ذہن میں کئی خدشات نے جنم لیا۔ خیر، آپ نے تو سوچ سمجھ کر ہی عنوان چنا ہو گا۔ یہ فرمائیے گا کہ آپ کو وہ سب کچھ کب کھلایا جاتا ہے؟ آئی مین، مرہم پٹی کا انتظام گھر پر ہی ہے کیا؟
 
بہت عمدہ ڈشز، وہ الگ بات کہ اکثر کا ٹیسٹ ایک جیسا محسوس ہو رہا ہے۔ :p
خیال گزرا کہ بیگم کو دکھاؤں، مگر ساتھ ہی خطرے کا سائرن بجنا شروع ہو گیا کہ پھر ایک لڑی مجھے بھی بنانی پڑ جائے گی۔ لہٰذا اس خیال کو چُھو کر دیا۔
 

عرفان سعید

محفلین

بافقیہ

محفلین
شومئی قسمت کہ جاپان کی صرف یہی تصویریں برآمد ہو سکیں۔ اب اگلی نشت میں کچھ جھلکیاں جرمنی میں کوکنگ کی ہوں گی۔

ماشاءاللہ۔۔۔ مزہ آگیا ۔۔۔ اب کھانوں کی بات آئی ہے تو کبھی انشاءاللہ ہمارے یہاں کے دیسی کھانوں کی فہرست پیش کی جائیگی۔۔۔ تفصیل کیا بتاؤں !

اپنے زعم میں شاید دنیا بھر کا ہمارا واحد علاقہ ہے جہاں صبح کے ناشتوں کی فہرست سو سے زیادہ ہے۔۔۔ یقین نہ آئے تو یقین کرلیں۔۔۔ کیونکہ ہر کوئی جب یہاں آتا ہے تو حیران رہ جاتا ہے۔۔۔

اب زیادہ کیا میاں مٹھو بنیں !
 

عرفان سعید

محفلین
اب جرمنی میں رہتے ہوئے کوکنگ کی چند یاداشتیں

تھائی چکن گرین کری
اس کے اجزا میں لائم، لائم کے پتے، لیمن گراس، تھائی سبز دھنیا، تھائی بازل، تھائی ثابت سرخ مرچیں، گیلن گیل شامل ہیں۔ سب اجزا کا آئل میں شامل کرکے پیسٹ بنا لی جاتی ہے اور چکن کو اس پیسٹ سے میرینیٹ کر کے کوٹ کر لیا جاتا ہے۔ کچھ گھنٹے بعد چکن فرائی کر کے، باقی کی گرین پیسٹ کو کوکونٹ ملک کے ساتھ کے ساتھ شامل کر کے، اس میں ڈال کر پکایا جاتا ہے۔
یہ ڈش جاپان میں بھی بہت دفعہ بنائی۔ حسنِ اتفاق سے جرمنی میں گھر کے عین سامنے حلال گوشت کی دوکان اور چند قدم کے فاصلے پر ایشیائی خورد و نوش کی دوکان تھی، جہاں سے سب اجزا فوری دستیاب ہوتے تھے۔

d2ELk2u.jpg
 
Top