پنجاب بک بورڈ کی کتاب میں عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے پر مقدمہ درج

یاقوت

محفلین
معاملے کی شدید حساسیت آپ سے الفاظ کے چناؤ اور طریقِ گفتگو کی بھی اسی شدت کے ساتھ حساسیت کا تقاضا کرتی ہے۔ کسی بھی معاملے کی حساسیت کو بنیاد بنا کر تہذیب و شایستگی کی اعلی اقدار کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔
اللہ پاک ہم سب رحم فرمائیں۔میرے درج بالا کسی بھی مراسلے کا مقصد ہرگز ہرگز کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ صرف جاسم بھائی کو معاملے کی سنگینی کا ادراک کروانا تھا اور صرف یہ گزراش کرنی تھی معاملے کو ڈسکس ضرور کریں لیکن تاویل نہ کریں۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
اللہ پاک ہم سب رحم فرمائیں۔میرے درج بالا کسی بھی مراسلے کا مقصد ہرگز ہرگز کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ صرف جاسم بھائی کو معاملے سنگینی کا ادراک کروانا تھا اور صرف یہ گزراش کرنی تھی معاملے کو ڈسکس ضرور کریں لیکن تاویل نہ کریں۔
آپکے الفاظ حد درجہ محتاط ہیں۔
چونکہ اس قسم کی بحثوں میں بات اکثر مرکزِ گفتگو سے نکل کر شخصی حملوں کی جانب چلی جاتی ہے، اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ سب احباب کو یاد دہانی کروا دوں۔ میرے تبصرے کی نوعیت بالکل عمومی ہے۔
 
یاقوت

محفلین
آپکے الفاظ حد درجہ محتاط ہیں۔
چونکہ اس قسم کی بحثوں میں بات اکثر مرکزِ گفتگو سے نکل کر شخصی حملوں کی جانب چلی جاتی ہے، اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ سب احباب کو یاد دہانی کروا دوں۔ میرا تبصرے کی نوعیت بالکل عمومی ہے۔

شکریہ حوصلہ افزائی کیلئے۔اللہ پاک آپ کو خوش رکھیں۔
میرے ناقدوں نے فراز جب میرا حرف حرف پرکھ لیا
تو کہا کہ عہد ریا میں بھی جو بات کھری تھی، کھری رہی
 
عرفان سعید

محفلین
اور اسلامیات میں اسلامی عقائد کے متعلق معلومات اچھی بھی لگتی ہیں۔ مطالعہ پاکستان تو محض پراپگنڈا ہے لیکن تمام طلبا کے لئے لازم۔
اوہ!
یہ تو میں نے غور ہی نہیں کیا کہ یہ سب کچھ مطالعہ پاکستان کی کتاب کے ساتھ۔ میں ابھی تک اسلامیات سمجھ رہا تھا۔
مطالعہ پاکستان اگر اپنی صحیح روح کے ساتھ پڑھانا ہے، تو اس کے نصاب کو بالکل عمومی کرتے ہوئے، مذہب سے الگ کر کے، تاریخ کی روشنی میں پڑھانا ہو گا۔
 
زیک

مسافر
اور اسلامیات میں اسلامی عقائد کے متعلق معلومات اچھی بھی لگتی ہیں۔ مطالعہ پاکستان تو محض پراپگنڈا ہے لیکن تمام طلبا کے لئے لازم۔
اس سب سے قطع نظر کتاب میں تبدیلی سنجیدگی اور پراسس کی متقاضی ہے جبکہ لگتا ہے کہ اس کیس میں ایسا نہیں کیا گیا
 
یاقوت

محفلین
اوہ!
یہ تو میں نے غور ہی نہیں کیا کہ یہ سب کچھ مطالعہ پاکستان کی کتاب کے ساتھ۔ میں ابھی تک اسلامیات سمجھ رہا تھا۔
مطالعہ پاکستان اگر اپنی صحیح روح کے ساتھ پڑھانا ہے، تو اس کے نصاب کو بالکل عمومی کرتے ہوئے، مذہب سے الگ کر کے، تاریخ کی روشنی میں پڑھانا ہو گا۔
پاکستان کی تاریخ تو یہ ہے۔۔۔
پاکستان کا مطلب کیا "لاالہ الااللہ"
 
سید ذیشان

محفلین
پاکستان کی تاریخ تو یہ ہے۔۔۔
پاکستان کا مطلب کیا "لاالہ الااللہ"
پاکستان کی تاریخ میں سر ظفر اللہ پہلے وزیر خارجہ بھی ہیں۔ اور پاکستان کے جھنڈے کا رنگ تھوڑا سا سفید بھی ہے۔

تاریخ کو تاریخ کی طرح ہی پڑھانا چاہیے۔
 
یاقوت

محفلین
پاکستان کی تاریخ میں سر ظفر اللہ پہلے وزیر خارجہ بھی ہیں۔ اور پاکستان کے جھنڈے کا رنگ تھوڑا سا سفید بھی ہے۔
تاریخ کو تاریخ کی طرح ہی پڑھانا چاہیے۔
جی بالکل ہیں سر ظفر اللہ صاحب پہلے وزیر خارجہ بھی ہیں اور جھنڈے کا رنگ سفید بھی ہے ۔اول الذکر صاحب نے تو خود اپنے محسن کا جنازہ پڑھنے سے انکار کر دیا اور آپ کی آخرالذکر بات سفیدی کا کیا مطلب لیں ہم کہ ہم اپنے بنیادی اور اساسی عقائد پر بھی ہاتھ صاف ہوتا دیکھیں؟؟؟
یاد آیا مرحوم شورش کاشمیری نے ایک جگہ لکھا ہے کہ میں نیپال کے ساتھ واقع ایک گاؤں میں گیا وہاں میرا سامنا ایک مفلوک الحال مزارعے سے ہوا تو میں نے اس سے پوچھا ووٹ کس کو دے رہے ہو تو اس مزارعے نے برجستہ جواب دیا کہ میرا ووٹ تو کلمے کے ساتھ ہے؟؟؟؟
 
آصف اثر

معطل
سفید رنگ کی اجازت دینا تو مسلم ہے لیکن اس رنگ کو سبز پر غالب لانے کی اجازت نہیں ہے۔
سبز رنگ نے ہمیشہ سفید رنگ کی حفاظت کی ہے لیکن چند سفید پوش شرپسندوں کی فساد کی وجہ سے ہمیشہ اس بے چارے کو خوف لاحق ہوتاہے۔ اور اسی خوف کو آج تک بطورِ ہتھیار استعمال کیا جارہاہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان کی تاریخ تو یہ ہے۔۔۔
پاکستان کا مطلب کیا "لاالہ الااللہ"
یہ جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام کی تاریخ تو ہو سکتی ہے، تاریخ پاکستان نہیں۔ تحریک پاکستان کے کسی لیڈر نے اس طرح مذہب کا استعمال نہیں کیا۔
یہی وجہ ہے کہ قائد اعظم کی وفات کے کچھ ماہ بعد جب مملکت کی اساس قرار داد مقاصد کے ذریعہ ہائی جیک کی گئی۔ تو تحریک پاکستان میں شامل غیر مسلم ہندو لیڈران ناراض ہو کر بھارت چلے گئے تھے۔ اس وقت ان کا موقف یہی تھا یہ وہ ملک نہیں جس کا وعدہ قائد اعظم نے کیا تھا۔ بعد میں قرارداد مقاصد کے مطابق قادیانی اور مسیحی لیڈران کو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔
یہ ہے وہ اصل تاریخ پاکستان جو آج کہیں پڑھائی نہیں جاتی۔
 
سید ذیشان

محفلین
سفید رنگ کی اجازت دینا تو مسلم ہے لیکن اس رنگ کو سبز پر غالب لانے کی اجازت نہیں ہے۔
سبز رنگ نے ہمیشہ سفید رنگ کی حفاظت کی ہے لیکن چند سفید پوش شرپسندوں کی فساد کی وجہ سے ہمیشہ اس بے چارے کو خوف لاحق ہوتاہے۔ اور اسی خوف کو آج تک بطورِ ہتھیار استعمال کیا جارہاہے۔
اللہ کے دین کو خوف اور خطرہ کیسے لاحق ہو سکتا ہے؟

اصل خطرہ دین کے ٹھیکے داروں کو ہے، دین کو نہیں۔
 
یاقوت

محفلین
یہ جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام کی تاریخ تو ہو سکتی ہے، تاریخ پاکستان نہیں۔ تحریک پاکستان کے کسی لیڈر نے اس طرح مذہب کا استعمال نہیں کیا۔
یہی وجہ ہے کہ قائد اعظم کی وفات کے کچھ ماہ بعد جب مملکت کی اساس قرار داد مقاصد کے ذریعہ ہائی جیک کی گئی۔ تو تحریک پاکستان میں شامل غیر مسلم ہندو لیڈران ناراض ہو کر بھارت چلے گئے تھے۔ اس وقت ان کا موقف یہی تھا یہ وہ ملک نہیں جس کا وعدہ قائد اعظم نے کیا تھا۔ بعد میں قرارداد مقاصد کے مطابق قادیانی اور مسیحی لیڈران کو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔
یہ ہے وہ اصل تاریخ پاکستان جو آج کہیں پڑھائی نہیں جاتی۔
تو ذرا آپ اس بات کی وضاحت فرما دیں کہ قائد اعظم نے مسلم ووٹ کو کس بنیاد پر اپنی طرف متوجہ کیا؟؟؟؟
رہی بات قومیت کی تو اسکی بہت ساری شکلیں موجود تھیں اس وقت ۔
 
یاقوت

محفلین
اللہ کے دین کو خوف اور خطرہ کیسے لاحق ہو سکتا ہے؟

اصل خطرہ دین کے ٹھیکے داروں کو ہے، دین کو نہیں۔
بات کو بہت دور تک لے کر جارہے ہیں آپ محترم بات معاشرے کی ہے تو معاشرے تک رہنے دیں۔۔۔
بدر،احد،احزاب،تبوک،خیبر کس وجہ سے لڑیں گئیں؟؟؟؟؟
کس کے دفاع کیلئے لڑی گئیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
سید ذیشان

محفلین
بات کو بہت دور تک لے کر جارہے ہیں آپ محترم بات معاشرے کی ہے تو معاشرے تک رہنے دیں۔۔۔
بدر،احد،احزاب،تبوک،خیبر کس وجہ سے لڑیں گئیں؟؟؟؟؟
کس کے دفاع کیلئے لڑی گئیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
97 فی صد مسلم آبادی والے ملک میں بدر و احد کا ذکر کہاں سے آ گیا محترم؟
 
Top