آج کی دلچسپ خبر!

محمداحمد

لائبریرین
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی لائیو اسٹریمنگ میں بڑی غلطی
Safeer Elahi | تازہ خبریں, پاکستان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کو ‘بلّی’ بنادیا۔

شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران اہلکار موبائل سے ’کیٹ فلٹر‘ ہٹانا بھول گیا۔ سوشل میڈیا انچارج نے غفلت کے مرتکب اہلکار کو معطل کردیا۔ لائیو اسٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلّی کے مارکس لہراتے رہے۔

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل بہت متحرک ہے اور صحافیوں اور سیاست دانوں سمیت دیگر شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد عموماً ان کے غیرمہذب رویے کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔ اس بار پی ٹی آئی ٹیم غلطی سے اپنے ہی رہنما کو نشانہ بنا بیٹھی ہے، یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور تحریک انصاف کے مخالفین کو اس کا مذاق اڑانے کا موقع مل گیا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا۔ عمران خان کے خطاب کے لیے سوا نو بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن خطاب کو رات 12 بجے کے بعد نشر کیا گیا ۔ اس حوالے سے سینئیر صحافی و کالم نگار عمار مسعود نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک لنک شئیر کیا اور کہا کہ وزیراعظم آفس سے منسلک ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ایک شخصیت کی نجی کمپنی نے ریکارڈ کیا تاہم وہ یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اس کے لیے کتنی رقم ادا کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے لیے پہلے سوا نو بجے رات کا وقت مقرر کیا گیا لیکن ریکارڈنگ میں غلطیوں اور ایڈیٹنگ کی وجہ سے رات بارہ بجے کے لگ بھگ نشر کیا گیا۔ لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے ریکارڈڈ خطاب میں بھی غلطی ہوئی جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو پہلے آواز اور پھر خطاب ہی روکنا پڑا۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر خطاب شروع ہوتے ہی جب وزیراعظم نے مدینے کی ریاست کی تعریف بتانا شروع کی تو پہلے آواز بند کی گئی اور بعد ازاں خطاب ہی روک دیا گیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں بھی پھیلائی گئیں کہ وزیراعظم عمران خان کا غلط ایڈٹ شدہ خطاب نشر ہونے کی وجہ سے روکا گیا اور پھر دوبارہ درست ورژن نشر کیا گیا۔ مستند ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں اسلامی تاریخ کے حوالوں کی غلطی سے بچنے کے لیے ان کی آواز صرف مدینے کی ریاست کی مثالوں کے وقت بند کی گئی۔

ویڈیو گرافی کیا بی سکس 12 سے سے کی گئ ہے؟ :)

اور یہ کہ پی ٹی وی بڑا پاورفُل ہو گیا۔ :) :) :)
 
جاسم محمد

محفلین
سرکاری افسرکے گھر گھسنے والے 4ڈاکو معذرت کرکے واپس چلے گئے
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)حساس ادارے کے افسرکے گھرمیں گھسنے والے 4ڈاکو معذرت کرکے واپس چلے گئے۔تھانہ مورگاہ کو لیفٹیننٹ کرنل لیاقت علی سکنہ ڈی ایچ اے فیزون نے بتایاکہ ڈیوٹی پر تھا، مجھے گھر سے فون آیاکہ ہمارے گھر میں ڈاکوآئے تھے ، میں گھر پہنچاتومیرے بیٹے محمد علی اورعبدالرافع نے بتایاکہ دروازہ پر گھنٹی بجی میرے بیٹے محمد علی نے دروازہ کھولاتو4 نامعلوم مسلح ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر میری فیملی کواکٹھاکیااور کمروں کی تلاشی لی جب انکو معلوم ہواکہ یہ گھر آرمی آفیسر کاہے تو انہوں نے فورا ًاپنے ساتھیوں کو واپس بلوالیا اور میری فیملی سے معذرت کرتے ہوئے واپس چلے گئے ۔انہوں نے میرے بیٹے کا بٹوا بھی واپس کر دیامیرا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان کارنمبرایل ای ایچ -4471میں آئے تھے۔
---
پاکستان وہ ملک ہے جہاں ڈاکو بھی فوج کی عزت کرتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
فیس بک کی دوستی دھوکا نکلی، شادی کیلئے پاکستان آنے والی غیر ملکی خاتون واپس روانہ
بلال غوری 2 گھنٹے پہلے
1710633-indonesiawoman-1560922227-301-640x480.jpg

بہاولپور کے نوجوان نے شادی کے چند روز بعد مورنگش نیگا سیرف سے جان چھڑالی فوٹو:بلال غوری

لاہور: فیس بک پر دوستی دھوکا ثابت ہوئی اور انڈونیشن خاتون بہاولپور کے نوجوان کی محبت میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہوگئی۔

انڈونیشین خاتون مورنگش نیگا سیرف ایک ماہ قبل 13 مئی کو بہاولپور کے نوجوان سے شادی کے جھانسے میں آکر لاہور پہنچی تھی۔ مذکورہ لڑکے نے لاہور میں مورنگش سے ملاقات کی اور شادی کرنے کے چند روز بعد جان چھڑوانے کے لیے گھریلو مجبوری ظاہر کردی کہ وہ اس کو ساتھ نہیں رکھ سکتا۔ لڑکا نہ صرف انڈونیشن خاتون کو لاہور ائرپورٹ پر چھوڑ کر واپس روانہ ہوگیا بلکہ خاتون سے اس کے پاس موجود رقم بھی بٹور لی۔

غیر ملکی خاتون پیسوں کی عدم دستیابی کے باعث تین روز تک لاہور ائرپورٹ کے ویٹنگ ایریا میں ہی موجود رہی اور زار و قطار روتے ہوئے دھوکا دینے والے نوجوان کو کوستی رہی۔ مورنگش نیگا سیرف کے مطابق اس کے پاس پیسے ختم ہوگئے تھے۔ آج صبح گھر والوں سے پیسے منگوا کر کریڈٹ کارڈ پر ٹکٹ خرید کر انڈونیشیا روانہ ہو گئی۔
 
جاسم محمد

محفلین
ناروے کے رہائشیوں کا سمورائے جزیرے کو وقت کی قید سے آزاد کرنے کی درخواست
201450_8493043_updates.jpg

اس جزیرے کے لوگ نسلوں سے اس طرح زندگی گزارنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ فوٹو کریڈٹ : وکی میڈیا کامنس

ابھی تک صرف خواہش ہی کی جاتی تھی کہ کاش کہ وقت ٹھہر جائے اور شاید اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے شمالی ناروے کے ایک جزیرے سمورائے کے باسیوں نے حکومت سے اپنے جزیرے کو ٹائم فری زون قرار دیے جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ناروے کے اس جزیرے میں گرمیوں میں 69 دنوں تک سورج غروب نہیں ہوتا۔ یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جزیرے کو ٹائم فری زون قرار دے دینے سے یہ دنیا کا پہلا ٹائم فری زون بن جائے گا۔

نومبر سے جنوری تک اس جزیرے پر سورج غروب نہیں ہوتا، مئی 18 سے لے کر جولائی 26 تک یہاں گرمیوں میں لوگ وقت کا تعین کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

رات کو 3 بجے سوئمنگ کرنا، کھیل کود اور دھوپ سینکنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، یہاں اکثریت یہی کر رہی ہوتی ہے جس کا جب دل چاہتا ہے وہ سوجاتا ہےاور پھر اپنے حساب سے جاگ بھی جاتا ہے۔

اس جزیرے کے لوگ نسلوں سے اس طرح زندگی گزارنے کے عادی ہو چکے ہیں لیکن اب یہاں کے مقامی سرکاری طور پر اس جزیرے کو ٹائم فری زون قرار دلوانا چاہتے ہیں۔

300 کے قریب سمورائے کے باسیوں نے اپنی دستخط شدہ درخواست سرکاری نمائندوں دے دی ہے۔

اپنے نا ختم ہونے والے دنوں اور راتوں کی وجہ سے اس جزیرے تک جانے والے پل پر تالوں کی بجائے گھڑیاں لگی ہوئی ہیں۔

ٹائم فری زون سرکاری طور پر قرار دیے جانے کے بعد سے امید کی جارہی ہے کہ وقت کو بھول جانے کے لیے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کرے گی۔
 
خاتون کے پیٹ میں سرجیکل قینچی 23 سال سے موجود

652061_1017368_women_updates.jpg

روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو حال ہی میں پیٹ میں اٹھنے والے شدید درد کے بعد معلوم ہوا کہ وہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے سرجری میں استعمال ہونے والی قینچی انکے پیٹ میں ہے۔
ازیٹا گوبیوا نامی روسی خاتون1996 سے ہونے والے آپریشن کے بعد سے پیٹ میں شدید درد کی شکایت میں مبتلا تھیں اور ڈاکٹرز اس درد کو جگر کا مسئلہ سمجھتے رہے اور ازیٹا کو پین کلرز دیتے رہے تاہم اتنے عرصہ تکلیف میں رہنے کے بعد حال ہی میں ڈاکٹرز نے انہیں ایکسرے کروانے کا کہا گیا کیونکہ پین کلرز سے صرف انہیں وقتی آرام مل رہا تھا۔

652061_6216709_ss_updates.jpg

ایکسرے میں معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں سرجری کے دوران استعمال ہونے والی قینچی موجود ہے۔روسی خاتون کے مطابق 23سال قبل انکا سیزرین آپریشن ہوا تھا جس کے دوران سرجن ان کے پیٹ میں بھول گئے ہوں گے کیونکہ اس سرجری کے بعد ان کا کوئی آپریشن نہیں ہوا۔
ایک انٹرویو میں خاتون کا کہنا تھا کہ وہ یہ ایکسرے امیج دیکھ کر حیران رہ گئیں اور رونا شروع کر دیا تاہم ڈاکٹرز نے سرجیکل قینچی کو نکالنے کے لیے ازیٹا کا ایک اور آپریشن طے کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ازیٹا کے اس آپریشن کے اخراجات وزارت اٹھائے گی اور 23 سال میں اٹھائے جانے والی اذیت کا ہرجانہ بھی ادا کیا جائے گا۔
 
رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام سرچ انجن گوگل پر رکھ دیا۔
31 سالہ اینڈی اور 27 سالہ ایلا نے اپنے بیٹے کا اتنا عجیب نام رکھ کر اپنے خاندان میں سب کو حیران کردیا جوڑے کے مطابق انہوں نے ایک خاص وجہ سے اپنے بیٹے کو گوگل نام دیا۔ایک انٹرویو میں ایندی نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے اپنے بیٹے کو کسی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی کمپنی کا نام دینا چاہتے تھے تاہم وہ فیصلہ نہیں کرپارہے تھے۔

5d15e2ceed1b6.jpg

البتہ جب پیدائش کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے کو دیکھا تو اس ہی وقت فیصلہ کرلیا کہ وہ اسے گوگل پکاریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 'میں نے مائیکروسافٹ، آئی فون، آئی او ایس، ونڈوز اور ایسے کئی ناموں پر غور کیا، لیکن جب میرا بیٹا اس دنیا میں آیا، تو مجھے احساس ہوگیا کہ اس کے لیے کونسا نام بہتر رہے گا'۔جوڑے کے مطابق اپنے بیٹے کو گوگل نام دینے کے فیصلے پر انہیں خاندان اور دوستوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
 
آصف اثر

معطل

دلچسپ بات یہ ہے کہ ”گوگل“ پشتو میں مرکز/دل/قلب کو بھی کہتے ہیں۔
 
عرفان سعید

والدین اب گوگلی کے لیے بھی تیار رہیں!
 
انسانی جسامت کے برابر جیلی فش

659980_7972955_jelly-fish_updates.jpg

برطانیہ میں خوطہ خوروں نے انسانی جسامت کے برابر ایک نایاب جیلی فش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔بیرل جیلی فش برطانیہ کے کورن وال شہر کے ساحل پر پائی جانے والی سب سے بڑی جیلی فش ہے، جس کے 8 نوکیلے بازو ہوتے ہیں۔

لنک
 
انسانی سائیکل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

660675_5172774_lo_updates.JPG

ماسکو میں انسانی وجود سے سائیکل بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔
ماسکو میں سائیکلنگ کا شوق رکھنے والے 2 ہزار 620 افراد نے یہ کارنامہ انجام دیا جہاں سینٹ بیسل کیتھڈرل روڈ پر روسی فیڈریشن نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی سائیکل کی ا نسانی تصویر بنائی۔
اس سے قبل 6 جون 2017 میں برطانیہ میں ایک ہزار 490 بچوں نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی سائیکل کی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اس ریکارڈ میں زیادہ تر اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا جب کہ چند سائیکلسٹ نے بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا تھا۔
 
دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے، یہ سائیکل بنا رہے ہیں۔
 
بھارت میں 7 سالہ بچے کے 526 دانت نکال دیئے

665001_8268375_Teeth_updates.jpg

بھارت میں دانتوں کے ڈاکٹروں کو اپنی نوعیت کے منفرد اور انوکھے کیس کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے 7 سالہ بچے کے منہ سے 526 چھوٹے بڑے دانت نکال دیئے۔تامل ناڈو کے شہر چنئی میں یہ عجیب کیس سامنے آیا،ڈاکٹروں کے مطابق بچے کو 3 سال سے منہ میں دائیں جانب سوجن کی شکایت تھی۔
ڈاکٹروں کی طبی جانچ پڑتال کے بعد بچے کے جبڑے میں مختلف سائز کی ٹھوس شے کی موجودگی کا پتا چلا۔یہ ٹھوس شے 4 سے 5 سینٹی میٹر چھوٹے بڑے دانت تھے جن کی تعداد526 تھی۔
 
Top