چودہویں سالگرہ محفلین کو تحائف دیجیے!

حد ہوتی ہے کوئی نا شکری کی بھی مفتی جی ،
آپ نے تو مولانا فضل الرحمان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ۔

ہم نے کبھی کسی کی کوئی چیز نہیں توڑی۔۔۔
یہ تو آپ ہیں جو وعدے پہ وعدے توڑے جارہے ہیں!!!
یہاں تشریف لائیے
images-2.jpg

عدنان بھائی اور عمران بھائی کے لیے
 
ارے بھیا جی! چاکلیٹ کے علاوہ بھی اس دنیائے فانی میں کئی تحائف ہیں۔ چاکلیٹ کھلا کر کیوں امی سے ڈانٹ پڑوائیں گے۔
ابھی تو میرے دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے۔
یہ لیں جی۔ آپ کے لیے۔ اب امی سے ڈانٹ نہیں پڑے گی۔
download.jpg
 

سید عمران

محفلین
دیکھ لیں عدنان بھائی، تابش بھائی ہمیں مسلسل آپ کےخلاف اکسا رہے ہیں۔۔۔
ہم بھی کمزور انسان ہیں۔۔۔
ان کے بہکائے میں آگئے تو بھابھی کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی۔۔۔
کہ چلو کوئی تو ہاتھ بٹانے والا ملا!!!
 

جاسمن

لائبریرین
مادہ پرست اس دنیا میں جہاں خون کے رشتے بھی مطلب کے بنا عموما کچھے دھاگے سے بھی کمزور نظر آتے ہیں وہاں ایسی بے لوث محبت قسمت والوں کو ہی ملتی ہے جو محفلین کے دل میں (اختلاف کے باوجود) ایک دوسرے کے لیے ہے۔ اگر نہیں بھی ہے تو اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ یہ محبت پیدا فرما دے اور ہمارے قول و فعل کے تضاد کو ختم فرما دے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

اللہ پاک ہم سب کے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے اور اپنی محبت کی برکت سے ہمیں آپس میں بھی ایک دوسرے سے بے لوث محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان محبتوں کو ہمیشہ قائم رکھے اور جنت میں بھی ہمیں اکھٹا فرما دے۔ آمین

فرقان بھائی کی چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا اور احمد بھائی کا ایک پھول، شکریے کے ساتھ قبول۔ :)

آمین!
 
دیکھ لیں عدنان بھائی، تابش بھائی ہمیں مسلسل آپ کےخلاف اکسا رہے ہیں۔۔۔
ہم بھی کمزور انسان ہیں۔۔۔
ان کے بہکائے میں آگئے تو بھابھی کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی۔۔۔
کہ چلو کوئی تو ہاتھ بٹانے والا ملا!!!
سیدھا سیدھا یوں بولیں کہ آپ ہاتھ آئے موقع کو ضائع نہیں کر چاہتے ۔
 
Top