نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری

فرقان احمد

محفلین
جی عین ممکن ہے کیونکہ عوام کی سیاسی یاداشت بہت افسوس کے ساتھ چند دن سے زیادہ نہیں ہے۔
اسی سال جنوری کی بات ہے جب مریم نواز کو ملک کی سب سی بڑی عدالت نے ریلیف فراہم کیا تو انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے والد صاحب کی رہائی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا:

اب چونکہ والد صاحب کو ملک کی عدالتیں کوئی ریلیف فراہم نہیں کر رہی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو رعایت ان کو عورت ہونے کی وجہ سے دی گئی تھی وہ والد صاحب کو بھی ملے۔
اپنی ان خواہشات کی تکمیل نہ ہونے پر پورے نظام پہ حملہ کرنا ان کے موقف کو طاقت ور نہیں کمزور بناتا ہے۔
فی الوقت معاملہ قطعی طور پر مختلف ہو چکا ہے۔ آپ جولائی 2019ء میں تشریف لے آئیے۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ لیں۔ انقلابی نے ابھی سے رونا دھونا شروع کر دیا ہے :)
معلوم ہوتا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا ہو گا کہ نیب کا بائیکاٹ کیا جائے یا نہیں۔ معاملات، جلد یا بدیر، اسی طرف بڑھ رہے ہیں۔ احتساب کے نظام پر سوالیہ نشان تو یوں بھی اٹھ چکے ہیں۔ اب شاید اپوزیشن مل جل کر کوئی مشترکہ مطالبہ پیش کرنے کی پوزیشن میں آتی جا رہی ہے۔
 
جاسم محمد

نیب اور عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے تو یہ گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیں گی۔ اپوزیشن تو ملک کی عدالتوں سےایسے بھاگ رہی ہے جیسے کشمیری بھارتی اور فلسطینی اسرائیلی عدالتوں سے فرار ہوتے ہیں :)
 
گرفتاریاں تو یوں بھی ہو رہی ہیں۔ دراصل، بلا امتیاز احتساب نہ کیے جانے، ریاستی اداروں پر بوجوہ عدم اعتماد، اسٹیک ہولڈرز کو ملکی امور میں شامل نہ کیے جانے کے اپنے نتائج ہوا کرتے ہیں اور ملک بدقسمتی سے اسی طرف بڑھ رہا ہے۔ احتساب کو انتقام نہیں بن جانا چاہیے۔ اس باریک لائن کا اسٹیبلشمنٹ اس بار بھی خیال نہ رکھ پائی۔ فاشزم کی ایک وفاق میں قطعی طور پر گنجائش نہیں ہوتی ہے۔ گلیاں سونی کر کے مرزا یار کا اُن میں پھرنا حقیقت میں ممکن نہیں چاہے پوری اپوزیشن کو جیلوں میں بند کر دیا جائے۔ یوں ایک خلا پیدا ہو گا اور یہ خلا جو قوتیں پورا کریں گے، اُن کا تصور بھی محال ہے۔ احتساب ضرور کیا جائے تاہم بلا امتیاز احتساب، جس میں انتقام کا شائبہ تک نہ ہو۔ جو کچھ ہمارے سامنے آ رہا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاندان سے انتقام لیا جا رہا ہے، اور وہ بھی مقتدر قوتوں کی ایماء پر۔ اس تاثر کو ریاستی ادارے کیسے دور کریں گے؛ یہ ایک نیا امتحان ہے اُن کے لیے۔ معاملات کافی پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
احتساب ضرور کیا جائے تاہم بلا امتیاز احتساب، جس میں انتقام کا شائبہ تک نہ ہو۔ جو کچھ ہمارے سامنے آ رہا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاندان سے انتقام لیا جا رہا ہے، اور وہ بھی مقتدر قوتوں کی ایماء پر۔ اس تاثر کو ریاستی ادارے کیسے دور کریں گے؛ یہ ایک نیا امتحان ہے اُن کے لیے۔ معاملات کافی پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کا موقف بھی سن لیں:
جنرل ریٹائرڈ شعیب کے مطابق جج کو بلیک میل کیلئے استعمال کی جانی والی اصل ویڈیو اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بلکہ ن لیگی مافیا نے ۵ کروڑ میں خریدی تھی۔ جسے استعمال کرتے ہوئے جج ارشد ملک کی عدالت سے نواز شریف کے حق میں ایک ریفرنس میں بریت جبکہ دوسرے میں کمزور فیصلہ حاصل کیا گیا۔
اب چونکہ ہائر کورٹس سے کمزور فیصلے کے باوجود ریلیف نہیں ملا تو لیگی مافیا نے اپنے ہی خریدے ہوئے جج کی ویڈیو پبلک کرکے یہ تاثر دیا کہ جج فیصلے دیتے وقت انڈر پریشر تھا۔ وگرنہ وہ یہ ویڈیو میڈیا کی بجائے عدالت لے کر جاتے۔
 
اور ناصر بٹ صاحب کو موسیقی کے اسرار و رموز سمجھاتے ہوئے موصوف نے جو علامتی انداز اختیار کیا، وہ بھی شریف خاندان کے لیے تھا۔ یعنی کہ، وہ مسلم لیگ نون کے کارکن کو شریف خاندان کی بلیک میلنگ سے آگاہ کر رہے تھے۔ صاحب! کون یقین کرے گا ان افسانوں پر! دراصل، ایک اور ویڈیو بھی موجود ہے جو نون لیگ نے بڑی ہوشیاری سے کسی اور وقت کے لیے سنبھال رکھی ہے۔
 
یاد رہے کہ جج صاحب نے یہ ساری گفتگو وسکی کے نشہ میں کی ہے جو ان کے سامنے میز پر پڑی تھی۔ ان سے نہ ٹھیک سے بولا جا رہا تھا نہ ہی وہ عدالتی فیصلہ پڑھ پا رہے تھے۔ آپ کے نزدیک نشہ کی حالت میں کسی شخص کا اقبال بیان سچ کی حیثیت رکھتا ہے تو سو بسم اللہ :)
 
فی الوقت جج صاحب کا کیس مضبوط ہے عدالتی حد تک، تاہم، انہیں اس کے باوصف نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔ تاہم، جو دوسری مبینہ ویڈیو ہے، وہ اصل خطرہ ہے۔ یہ خبر گردش میں ہے کہ عمرے کے دنوں کی ہے تو وہاں تو یہ شغل جج صاحب نے جاری نہ رکھے ہوں گے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
دیکھیے، نون لیگ جو بیانیہ 'سیل'کر رہی ہے، اس کے مطابق انہیں 'ججوں'کو بلیک میل کر کے سزائیں 'سنوائی'جا رہی ہیں۔ اب اگر آپ ان ایشوز سے صرفِ نظر کر کے چلیں گے اور سزائیں دیں گے تو عوام میں، اور بین الاقوامی دنیا میں، کیا تاثر جائے گا چاہے آپ اپنے تئیں درست فیصلے بھی سنا رہے ہوں۔ حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت نے اس طرح کا ایڈونچر کیا ہو۔ اس کے اثرات ہمہ گیر ہو سکتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ مریم صاحبہ کو جیل میں ڈالنے کے بعد اُن کا خلا کون پُر کرے گا اور انہیں جیل میں ڈالنا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے کس قدر مفید ثابت ہو گا۔ اصل معاملات ویسے معیشت سے جڑے ہوئے ہی ہیں؛ یہ بات پیش نظر رہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
مریم نواز کی ٹوئیٹر پہ مزید دو ویڈیوز جاری۔ :)
تاہم، یہ وہ ویڈیوز نہیں ہیں جن کا واویلا مچا ہوا ہے۔ یہ پیش کردہ ویڈیو کے مزید حصے ہی ہیں جو جج ارشد ملک صاحب کے کردار کو مزید مشکوک بناتے ہیں۔ مریم نواز صاحبہ نے گویا اپنے تئیں تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ واقعی آخری حد تک جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ شاید اسی تدبیر سے پارٹی میں نئی جان پڑ سکتی ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ سپریم کورٹ اب از خود نوٹس نہیں لے رہی ہے!
 
فرقان احمد

محفلین
کیا اب بھی کسی کو شک ہے؟
دراصل، سلسلہء اسٹیبلشیہ کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ اس معاملے کو کیسے ہینڈل کیا جائے؟ اگر یہ واحد ویڈیو ہوتی تو اب تک معاملہ 'مینج' کر لیا جاتا۔ نون لیگ نے کچھ ویڈیوز بعد کے لیے بچا رکھی ہیں جو اصل دردِ سر بنی ہوئی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا اب بھی کسی کو شک ہے؟
بالکل بھی نہیں۔ تحریک انصاف کا تو اول دن سے یہی موقف ہے کہ ن لیگ کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ جرائم پیشہ مافیا ہے۔ جو اپنے تمام کیسز اسی طرح ججوں کو خرید کر یا بلیک میل کرکے جیتتے آئے ہیں۔ اور آج انہوں نے خود ہی اس کے شواہد قوم کے سامنے رکھ دیے۔
اب جج ارشد ملک کو دھمکا رہے ہیں کہ ہمارے حق میں بیان دے دو نہیں تو ہم تمہاری مزید ویڈیوز پبلک کر دیں گے۔ اور پٹواری اس قسم کی گھٹیا بلیک میلنگ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں کہ شاید اسی طرح ان کا مجرم لیڈر رہا ہو جائے۔ یہ ہے پاکستانی سیاست کا اصل المیہ۔
 
آصف اثر

معطل

جس کو عمل کو آپ مافیا کہہ کر جان چھڑانا چاہتے ہیں، آج کے دور میں وہ فرضِ عین بن چکا ہے۔ جب تک آپ ناقابلِ تردید ثبوت پیش نہ کریں تب تک آپ کی بات کو درست تسلیم نہیں کیا جاسکتا، تو اس میں غلط کیا ہے۔ یہ تو ایک بہترین عمل ہے۔ اگر فوج، ایجنسیاں اور دیگر گروہ ایسا کرسکتے ہیں تو سیاسی پارٹیاں کیوں نہیں؟ اس عمل کی تمام تر ذمہ داری ہماری ایجنسیوں کو جاتی ہے۔ جنرل سے لے کر سپاہی تک اور لیڈر سے لے کر کارکن تک سب کی ویڈیو بننی چاہیے۔ ان لوگوں نے پاکستان کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے۔
 
متفق کیونکر نہ ہوا جائے۔ :) مافیا کا مقابلہ مافیا ہی احسن انداز میں کر سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
جاسم محمد

محفلین
دراصل، سلسلہء اسٹیبلشیہ کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ اس معاملے کو کیسے ہینڈل کیا جائے؟ اگر یہ واحد ویڈیو ہوتی تو اب تک معاملہ 'مینج' کر لیا جاتا۔ نون لیگ نے کچھ ویڈیوز بعد کے لیے بچا رکھی ہیں جو اصل دردِ سر بنی ہوئی ہیں۔
اگر آپ کا خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس قسم کی خفیہ ویڈیوز سے ڈر کر شریف خاندان کو ایک بار پھر این آر او دے دی گی تو یہ محض آپ کی خوش فہمی ہے۔
ملک کو اس حال تک ماضی کے دو این آر اوز نے پہنچایا ہے۔ یہ مزید اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
 
جاسم محمد

محفلین
جس کو عمل کو آپ مافیا کہہ کر جان چھڑانا چاہتے ہیں، آج کے دور میں وہ فرضِ عین بن چکا ہے۔ جب تک آپ ناقابلِ تردید ثبوت پیش نہ کریں تب تک آپ کی بات کو درست تسلیم نہیں کیا جاسکتا، تو اس میں غلط کیا ہے۔ یہ تو ایک بہترین عمل ہے۔ اگر فوج، ایجنسیاں اور دیگر گروہ ایسا کرسکتے ہیں تو سیاسی پارٹیاں کیوں نہیں؟ اس عمل کی تمام تر ذمہ داری ہماری ایجنسیوں کو جاتی ہے۔ جنرل سے لے کر سپاہی تک اور لیڈر سے لے کر کارکن تک سب کی ویڈیو بننی چاہیے۔ ان لوگوں نے پاکستان کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے۔
دو غلط کام ایک صحیح کام کا کسی صورت متبادل نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ چونکہ اسٹیبلشمنٹ مافیا ججوں کو اپنے مرضی کے فیصلے کیلئے دھمکاتی ہے اس لئے سیاسی مافیا کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ بھی یہی کام کریں۔
اس طرح تو دونوں مافیا اپنا غلط کام مزید تیز کر دیں گے۔
 
Top