نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری

فرقان احمد

محفلین
خیر اب ویڈیو والا معاملہ ختم ہو چکا ہے۔ اب معاملہ یہ ہے کہ جج نے آج کی پریس ریلیز بھی "کسی" کے دباؤ میں آکر کی ہے۔ :)
شریف خاندان پچھلے 30 سال سے اسی قسم کا چورن بیچ کر عوام کو گمراہ کرتا چلا آیا ہے۔ ویڈیو سکینڈل میں ناکامی کے بعد جج ارشد ملک کے خلاف مفروضے گھڑے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی جج ہے جس نے ایک کرپشن کیس میں نواز شریف کو باعزت بری کیا تھا۔ اور جس کے ن لیگیوں کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں۔
شاید اسٹیبلشمنٹ نے آنچ زیادہ تیز کر دی تھی۔ اب ان کے پاس کھونے کو کیا بچا ہے! معاملے کو سیاسی حوالے سے بھی دیکھا جانا چاہیے۔ تکنیکی معاملات الگ ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
معاملے کو سیاسی حوالے سے بھی دیکھا جانا چاہیے۔
پریس ریلیز پر ن لیگی لفافوں نے اعتراض کیا تھا کہ اس میں سیاسی نام مریم نواز کی بجائے قانونی نام مریم صفدر کیوں استعمال کیا گیا ہے۔ یقینا یہ بھی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی سازش ہوگی:
شاید انہوں نے مریم نواز کا پاسپورٹ دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔
D-3HR__X4AEd9d5.jpg
 
یہ سب لایعنی باتیں ہیں۔ اصل معاملہ تو کچھ اور چل رہا ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
یہ سب لایعنی باتیں ہیں۔ اصل معاملہ تو کچھ اور چل رہا ہے۔ :)
کچھ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو اور مریم نواز کی پریس کانفرنس کا چلتے رہنے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جرنیلوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔
کچھ جرنیل جنرل باجوہ کے ایکسٹینشن کے حق میں نہیں ہیں۔ اور وہ ان ہتھکنڈوں کے ذریعہ ریاست کے دیگر اداروں (بشمول حکومت) کو بلیک میل کر رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی
ویب ڈیسک اتوار 7 جولائ 2019
1733902-accountablitycourt-1562485562-275-640x480.gif

مریم نواز گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لائی تھیں۔

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے بعد ان کے چیمبر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اپنے چیمبر میں موجود ہیں اور گزشتہ روز ان کی مبینہ وڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے چیمبر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پریس میڈیا کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا گیا کہ جج ارشد ملک کو نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔
 
فرقان احمد

محفلین
حکومتی نمائندوں کی اچھل کود اور بے قراری سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ معاملہ حکومت سے زیادہ متعلق نہ ہے۔ عدالت اور ریاستی اداروں کو کرنے دیں، جو انہوں نے کرنا ہے۔ حکومت بیٹھی تماشا دیکھے جس کام کے لیے اسے مرکز میں لا کر بٹھایا گیا ہے۔ :)
 
حکومت سے متعلق کیوں نہیں ہے؟ اس جعلی ویڈیو نے تحریک انصاف کے احتساب کے غبارہ سے ہوا نکالنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
اس میں ملک کی عدلیہ کے لئے بھی ایک بڑا سبق ہے۔ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ مریم نواز کی سزا معطل نہ کرتے۔ اور یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے پر چیف جسٹس ثاقب نثار مریم نواز کو عورت ہونے پر سیاسی ڈھیل نہ دیتے۔ تو آج اسٹیبلشمنٹ کو یہ ساری کاروائی ڈالنے کا موقع نہ ملتا۔ اس ملک کو سیاسی ڈیلیں اور ڈھیلیں لے ڈوبی۔
 
احتساب تو خوب کیا جا رہا ہے۔ پرویز خٹک اندر ہیں۔ فیصل واؤڈا کو قید سے رہائی نہیں مل پا رہی۔ زلفی بخاری بھی 'مجھے کیوں نکالا'کا ورد کرنے میں مصروف ہیں۔ کتنی مثالیں دی جائیں؟ ارے بھئی، حقیقت کی دنیا میں آئیں۔ احتساب کریں، تاہم بلا امتیاز۔ اگر احتساب نیب کر رہی ہے تو آپ کس لیے شور ڈال رہے ہیں؟ اگر آپ احتساب کر رہے ہیں تو پھر ان شخصیات کے پرانے کیسز ہیں، کیوں تاخیر ہو رہی ہے؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اگر احتساب نیب کر رہی ہے تو آپ کس کے لیے شور ڈال رہے ہیں؟ اگر آپ احتساب کر رہے ہیں تو پھر ان شخصیات کے پرانے کیسز ہیں، کیوں تاخیر ہو رہی ہے؟
حکومتی وزرا کا بھی احتساب ہوگا مگر بعد میں۔ پہلے ۳۰ سال سے باریاں لینے والوں کا ہوگا۔
چند ماہ حکمرانی کرنے والوں کا احتساب بعد میں ہوگا، چیئرمين نیب
 
فرقان احمد

محفلین
حکومتی وزرا کا بھی احتساب ہوگا مگر بعد میں۔ پہلے ۳۰ سال سے باریاں لینے والوں کا ہوگا۔
چند ماہ حکمرانی کرنے والوں کا احتساب بعد میں ہوگا، چیئرمين نیب
ٹھیک ہے مگر اس بیانیے سے عوام کس قدر مطمئن ہیں؛ اس کا انتظار کرنا ہو گا۔ دراصل، چیئرمین نیب اس حوالے سے وفاقی حکومت کے دباؤ کا پہلے ہی ذکر کر چکے ہیں اس لیے یہ بیان کافی حد تک بے معنی ہے اور اس میں زیادہ جان ہرگز نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ایسی خبریں گردش میں ہیں کہ شاید سپریم کورٹ کے کوئی جج بھی اس 'چکر' میں ملوث کر دیے جائیں یا شاید وہ سچ مچ اس گھناؤنے کھیل میں ملوث ہوں ۔ یہ گیم خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایسی خبریں گردش میں ہیں کہ شاید سپریم کورٹ کے کوئی جج بھی اس 'چکر' میں ملوث کر دیے جائیں یا شاید وہ سچ مچ اس گھناؤنے کھیل میں ملوث ہوں ۔ یہ گیم خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔
جی۔ ایک اور سازشی تھیوری کہہ رہی ہے کہ نواز شریف کے گلو بٹ اس جج کو دھمکانے اور خریدنے گئے تھے۔ البتہ جج نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ان کے اوپر دباؤ ہے۔ اس دباؤ والی ویڈیو کو بطور ثبوت تو ن لیگ پیش کر رہی ہے۔ لیکن یہ نہیں بتا رہی ہے کہ اس کے اپنے جرائم پیشہ کارندے کس حیثیت سے جج سے خفیہ ملاقاتیں کر رہے تھے۔
 
آصف اثر

معطل
حکومتی وزرا کا بھی احتساب ہوگا مگر بعد میں۔ پہلے ۳۰ سال سے باریاں لینے والوں کا ہوگا۔
چند ماہ حکمرانی کرنے والوں کا احتساب بعد میں ہوگا، چیئرمين نیب
جس وقت ان کی باری آئے گی اُس وقت شائد نیب کا ادارہ ہی غائب ہو، اور کچھ نہیں تو موجودہ ”دیانت دار“ چیئرمین صاحب تو ہونے سے رہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
جی۔ ایک اور سازشی تھیوری کہہ رہی ہے کہ نواز شریف کے گلو بٹ اس جج کو دھمکانے اور خریدنے گئے تھے۔ البتہ جج نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ان کے اوپر دباؤ ہے۔ اس دباؤ والی ویڈیو کو بطور ثبوت تو ن لیگ پیش کر رہی ہے۔ لیکن یہ نہیں بتا رہی ہے کہ اس کے اپنے جرائم پیشہ کارندے کس حیثیت سے جج سے خفیہ ملاقاتیں کر رہے تھے۔
ہماری دانست میں، گیم پلان اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہو گا کہ جج ارشد ملک صاحب کو اُن کے پرانے کلائنٹ کا سہارا لے کر گھیرا گیا ہو گا کہ جو ہوا، سو ہوا۔ اب ہم ہائی کورٹ میں کیا ایسے پوائنٹس پیش کریں جو ہمارے حق میں جاتے ہوں اور انہیں اس مد میں شاید کچھ رقم بھی دی گئی ہو گی۔ اس دوستانہ 'کاروباری' ماحول میں جج ارشد ملک نے ناصر بٹ کے پوچھنے پرآف دی ریکارڈ کچھ بتا دیا ہو گا کہ اُن پر کیا پریشر تھے وگرنہ وہ 'کچھ نہ کچھ ان کے حق میں'کر دیتے۔ بہکی بہکی گفتگو کے دوران ارشد ملک صاحب نے کچھ ایسی بات بھی کر دی کہ اُن پر دباؤ ڈالا گیا اور شاید انہوں نے کسی کا نام بھی لیا ہو گا جو ابھی بوجوہ نون لیگ نے 'ڈس کلوز'نہیں کیا۔ غالباََِ نگران جج کا ہی نام ہو سکتا ہے اور شاید ایک اور جج کا بھی نام ہو گا۔ بہرصورت، یہی ویڈیو اُن کے خلاف استعمال ہو گئی۔ دراصل، بات تاثر کی ہوتی ہے۔ نون لیگ کو سیاسی طور پر اس ویڈیو سے بے بہا فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ اُن کے بیانیے میں ایک نئی جان پیدا ہو گئی ہے۔کارکن ایک بار پھر سے تروتازہ ہو گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو اصل خوف دوسری ویڈیو سے ہے کیونکہ اس ویڈیو کو تو وہ اپنے تئیں 'مینج'کر سکتے ہیں تاہم اگر موقر عدلیہ کی طرف سے ابھی کوئی واضح موقف لے لیا گیا تو اگلی ویڈیو معاملے کو اُن کے حق میں بگاڑ سکتی ہے۔ نیب رولز کے مطابق شاید سزا ٹھیک سنائی گئی ہو گی تاہم اس ویڈیو نے معاملے کو متنازع بنا دیا ہے اور یہ تاثر تقویت پکڑ رہا ہے کہ نواز شریف صاحب کو 'کسی'کے کہنے پر سزا سنائی گئی ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ہماری دانست میں، گیم پلان اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہو گا کہ جج ارشد ملک صاحب کو اُن کے پرانے کلائنٹ کا سہارا لے کر گھیرا گیا ہو گا کہ جو ہوا، سو ہوا۔ اب ہم ہائی کورٹ میں کیا ایسے پوائنٹس پیش کریں جو ہمارے حق میں جاتے ہوں اور انہیں اس مد میں شاید کچھ رقم بھی دی گئی ہو گئی۔ اس دوستانہ 'کاروباری' ماحول میں جج ارشد ملک نے ناصر بٹ کے پوچھنے پرآف دی ریکارڈ کچھ بتا دیا ہو گا کہ اُن پر کیا پریشر تھے وگرنہ وہ 'کچھ نہ کچھ ان کے حق میں'کر دیتے۔
متفق۔ بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب صاحب ان لیگی اور جیالہ کاروائیوں سے متعلق پہلے ہی قوم کو متنبہ کر چکے ہیں:
جنرل صاحب کے مطابق ان سیاسی مافیاؤں نے پورا نظام عدل اپنے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔ ان کے خریدے ہوئے تفتیش کار اور ججز اپنے فیصلوں میں جان بوجھ کر قانونی لوپ ہولز چھوڑ جاتے ہیں۔ اور بعد میں ان کے مافیا کارندوں سے خفیہ ملاقاتیں کر کے بتا دیتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ میں فلاں فلاں کمزوری ڈال دی گئی ہے۔ آپ اگلی عدالت سے ان پر کیس لڑ کر عدالتی ریلیف حاصل کر لیں :)
ملک کی اسٹیبلشمنٹ اس سیاسی مافیائی نظام عدل میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہو گئی ہے۔ اور چونکہ اب قومی چوروں کو کہیں سے بھی ریلیف نہیں مل رہا ، اس لئے یہ اب اپنے ہی خریدے ہوئے ججز کو مہرہ بنا کر پورے نظام عدل میں شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تاثر تقویت پکڑ رہا ہے کہ نواز شریف صاحب کو 'کسی'کے کہنے پر سزا سنائی گئی ہے۔
آپ کے طویل تبصرے سے صرف ایک (پنچ) لائن کا اقتباس لینے کی پیشگی معذرت لیکن:

کیا اس سے کوئی فرق پڑتا ہے؟
کیا ہمارے ملک میں ازلوں سے ایسا ہی نہیں ہوتا آیا؟
کیا پاکستان میں آج تک کسی بھی سیاستدان کو دی جانے والی قید یا سزا، چاہے وہ کسی مارشل لا کی حکومت میں ہو، یا "جمہوری" حکومتوں میں، اس مذکور "کسی" کی رعایت سے خالی تھی؟
:)
 
جاسم محمد

محفلین
نیب رولز کے مطابق شاید سزا ٹھیک سنائی گئی ہو گی تاہم اس ویڈیو نے معاملے کو متنازع بنا دیا ہے اور یہ تاثر تقویت پکڑ رہا ہے کہ نواز شریف صاحب کو 'کسی'کے کہنے پر سزا سنائی گئی ہے۔
اگر ایسا واقعی ہو رہا ہے تو میرے خیال میں بہت اچھا ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے سے عوام کو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ کس طرح ن لیگی جرائم پیشہ عناصر اپنے خریدے ہوئے ججز سے عدالتی ریلیف حاصل کرنے کیلئے خفیہ میٹنگیں کرتے ہیں۔
 
اور یہ بھی کہ کس طرح اسٹیبلشمنٹ اپنے حق میں فیصلہ لینے کے لیے ججز کو بلیک میل کرتی ہے۔ انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا کریں۔ پورا سچ بولیں گے تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
اور یہ بھی کہ کس طرح اسٹیبلشمنٹ اپنے حق میں فیصلہ لینے کے لیے ججز کو بلیک میل کرتی ہے۔ انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا کریں۔ پورا سچ بولیں گے تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔ :)
دراصل ملک میں اسٹیبلشمنٹ مافیا اور سیاسی مافیا کی لڑائی چل رہی ہے۔ اور یہ کوئی نئی بات بھی نہیں ہے۔ کبھی اسٹیبلشمنٹ مافیا غالب آجاتا ہے توکبھی سیاسی مافیا طول پکڑ لیتا ہے۔ ان کے ساتھ عوامی "چہرہ نمائی" کیلئے بنائی گئی بے اختیار سلیکٹڈ حکومت ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ جبکہ اصل حکومت ان دو مافیاؤں کے مابین اقتدار کی کشمکش کے درمیان کہیں معلق رہتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
عدلیہ کو جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، وزیراعظم
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہوسکے گا اور احتساب کا عمل جاری رہے گا، عمران خان فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے جبکہ عدلیہ کو جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، لہذا ن لیگ کے ہتھکنڈوں اور اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں بھی عدلیہ پردباوٴ ڈالتی رہی ہے، لیکن یہ نیا پاکستان ہے اور اب ایسا نہیں چلے گا، اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہوسکے گا اور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کو فریق نہیں بننا چاہیے، عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے، عدلیہ کو مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ جج نے دباؤ میں سزا کا فیصلہ دیا جس کے لیے ان کی غیر اخلاقی ویڈیو سے انہیں بلیک میل بھی کیا گیا۔
 
آخری تدوین:
Top