چودہویں سالگرہ محفلین کے لیے "نمائندہ تصویر" کا انتخاب کریں!

3JlVqbFttzP6447p2jC6fZYkP-4tLKPGUzzpLLT6WeSOvb9RFMOZqBP4EdKNPNJvVTXAlLfs7EUiVor1zYJCdPhF6RTTCZLvOp9DYSr7akX7dWAXZCvjWrCUeg=s0-d

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
کیا حال ہیں محفلین؟ محفل کی چودہویں سالگرہ کا آغاز ہوچکا ہے ۔
تمام محفلین جوش و خروش سے سالگرہ کے سلسلے میں بنائی گئی لڑیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پچھلے سال تیرہویں سالگرہ کے موقع پر محفل کی گڑیا بہن ہادیہ نے اس سلسلے کا آغاز کیا تھا ، ان کی بنائی لڑی میں تمام محفلین نے بہت جوش و خروش سے حصے لیتے ہوئے سالگرہ کے جشن کو یادگار بنادیا تھا ۔اس سالگرہ کے موقع پر ہمیں اپنی بہن کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے ۔اللہ کریم سے دعاکرتے ہیں کہ وہ جہاں بھی ہوں خیر و عافیت سے ہوں اور شاد و آباد رہیں ۔آمین
ان کے اس سلسلے کو دوبار سے چوہویں سالگرہ کے موقع پر تروتازہ کرتے ہیں اوراس کھیل کا آغاز کرتے ہیں ،اس دفعہ آپ نے دوسرے محفلین کے لیے صرف مختلف ڈی پیز کا انتخاب کرنا ہے۔
گیم کا اصول کچھ یوں ہے۔

اصول 1:
اگر کم سے کم 10 محفلین اس ممبر کی انتخاب کی گئی ڈی پی کو ریٹنگ دے دیں گے تو جس کے لیے اس نے منتخب کی ہوگی ۔۔۔اس ممبر کو 24 گھنٹے کے لیے ڈی پی اپنی پروفائل لگانی پڑے گی۔:) اگر ایسا نہ کریں گے تو بھی بہت فرق پڑنے والا نہیں ہے، دوست احباب کی جانب سے زبردست کی ریٹنگز کا مطلب ہی یہ ہو گا کہ دوست احباب آپ کے مزاج سے خوب اچھی طرف واقف ہیں۔
اصول2:
آپ تصویربھی منتخب کرسکتے ہیں۔۔ مگر یاد رکھیں
دل آزاری نہیں کرنی یا دوسرے لفظوں میں ۔۔۔آہو۔۔:noxxx:
سمجھ گئے ہوں گے۔۔:sneaky:
تو ابتداء ہماری طرف سے
سب سے پہلےمحفلین کے لیے ڈی پی کا انتخاب کررہا ہوں۔۔
جنہیں ہم سے بے حد محبت ہے ۔۔:laugh:

img.jpg
بھیا ۔۔۔:p:LOL::p:LOL:
 
آخری تدوین:
ہم اس اوٹ پٹانگ قسم کے کھیل کا بائیکاٹ کرتے ہیں!!!
:nottalking::nottalking::nottalking:
پیارے بھیا !
خوشی کے موقع پر ناراض نہیں ہوتے ۔
سیدھے طریقے سے سمجھ جائیں تو اچھا ہے ورنہ پچھلی مرتبہ کی طرح آپ کی ڈی پی منتظمین تبدیل کر دیں گے
 
فرقان احمد

محفلین
ہم اس ڈی پی کو ضرور لگا لیں گے تاہم یہ بتایا جائے کہ اس معصوم بچے سے کیا خطا سرزد ہوئی کہ ہمیں اس پر قیاس کیا گیا۔ مزید یہ کہ آئی ڈی ایک آدھ دن کے لیے تبدیل کرنا بہتر رہے گا تاکہ جس کا جی چاہے، سکرین شاٹ لے لے! ایک ماہ کے لیے یہ ایڈونچر کون کر کے دکھائے گا صاحب! :)
 
بھیا صرف 24 گھنٹے تک تبدیل رکھنا ہمیں مناسب لگتا ہے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہم اس ڈی پی کو ضرور لگا لیں گے تاہم یہ بتایا جائے کہ اس معصوم بچے سے کیا خطا سرزد ہوئی کہ ہمیں اس پر قیاس کیا گیا۔ مزید یہ کہ آئی ڈی ایک آدھ دن کے لیے تبدیل کرنا بہتر رہے گا تاکہ جس کا جی چاہے، سکرین شاٹ لے لے! ایک ماہ کے لیے یہ ایڈونچر کون کر کے دکھائے گا صاحب! :)
نیز یہ بھی بتایا جائے کہ ہمارے ٹوائز کہاں ہیں؟ چھنکنا اینڈ دیگر آئٹمز مسنگ ہیں! مزید یہ کہ، ہمیں دن میں کتنی بار رونے کی اجازت ہو گی؟ اور یہ بھی بتائیے کہ ڈی پی لگانے کے بعد ہم سیاسی زمروں میں اپنی 'دانشوری' بگھار سکیں گے یا ہمیں کان پکڑوا کر سنجیدہ زمروں سے باہر دھکیل دیا جاوے گا!
 
Top