آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فیلڈنگ کا حال انتہائی خراب ہے۔ 6،7 کیچ ڈراپس کے علاوہ بھی فیلڈنگ میں کافی مسائل ہیں۔ اور اس خرابی کو لیڈ بھی کپتان صاحب وکٹوں کے پیچھے خراب کیپنگ سے کر رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
فیلڈنگ کا حال انتہائی خراب ہے۔ 6،7 کیچ ڈراپس کے علاوہ بھی فیلڈنگ میں کافی مسائل ہیں۔ اور اس خرابی کو لیڈ بھی کپتان صاحب وکٹوں کے پیچھے خراب کیپنگ سے کر رہے ہیں۔
لگتا ہے فٹنس میں بہتری کیلئے جنرل باجوہ صاحب کی نگرانی میں ٹیم کو دوبارہ کاکول اکیڈمی بھیجنے کا وقت آن پہنچا ہے :)
 

جاسم محمد

محفلین
’آئی سی سی جانبدار ہے‘ :)

بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ
201569_5529321_updates.jpg

ویرات کوہلی نے افغانستان کی اننگز کے 29 ویں اوور میں بھمرا کی گیند افغانی بلے باز رحمت شاہ کے پیڈز پر لگنے پرغیر ضروری اپیل کی تھی— فوٹو: فائل

ساؤتھپمٹن: کر کٹ ورلڈکپ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔


ویرات کوہلی کو افغانستان کیخلاف میچ میں غیر ضروری اپیلیں کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

ویرات کوہلی نے افغانستان کی اننگز کے 29ویں اوور میں بھمرا کی گیند افغانی بلے باز رحمت شاہ کے پیڈز پر لگنے پرغیر ضروری اپیل کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق ویرات کوہلی نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ بھارتی کپتان کے ڈسپلنری ریکارڈ پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
 
Top