تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

ہاہاہا. یہ سرگوشی میں بیان کی گئی حقیقت سے آپ خود بھی آگاہ ہیں؟
بیویوں کا یہی تو گلہ رہتا ہے شوہر سے آپ کو تو میری قدر ہی نہیں :)
مزاح کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ عورت کی قدر سب سے زیادہ اس کا شوہر ہی کرتا ہے، شاید اتنی قدر اس کے ماں باپ بھی نہ کرتے ہوں۔
 

زیرک

محفلین
السلام علیکم،سب سے پہلے دیر سے آنے پر معذرت، بزرگوارم والد صاحب کی طبیعت کی خرابی اور چند احباب کے سانحۂ ارتحال کے سبب بر وقت حاضری نے دے سکا۔ سب سے پہلے شکرگزار ہوں برادرم سید شہزاد ناصر کہ جنہوں نے مختصر نوٹس پر ایک بہت اچھی محفل کا اہتمام کیا، شکریہ شادو بھائی وسدے رہوو۔ اردو محفل کے دوستوں سے ملاقات کا مقصد احباب سے شناسائی کو مزید آگے بڑھانا تھا۔ میری مصروفیات اتنی زیادہ تھیں کہ میں برادرم محمد تابش صدیقی کا بھجوایا ہوا لنک بھی نہ دیکھ پایا اور جب پتہ چلا کہ جائے وقوعہ پولیس لائن اسلام آباد کی بجائے پولیس لائن پاک پی ڈبلیو ڈی نزد اسلام آباد ہائی وے والی ہے تو بھاگم بھاگ ڈاکٹر طاہر کو پکڑا کہ چلو میاں تمہاری ضرورت ہے۔ طوالت سے بچنے کے لیے میں وہ باتیں نہیں دھراؤں گا جو دوسرے دوست احباب کر چکے ہیں، لیکن اتنا کہوں گا کہ مجھے واقعی مزہ آیا کہ اس محفل کی بدولت اتنے خوبصورت اور دلچسپ دوستوں سے میل جول بڑھانے کا موقع ملا۔ ان شاء اللہ میری طرف سے مستقبل میں بھی ایسی ملاقاتوں کا اہتمام پاکستان کے ہر دورے میں ضرور کیا جائے گا بشرطیکہ سید شہزاد ناصر انتظام و انصرام کی ذمہ داری لینے کا وعدہ کریں۔ ویسے تو شادو بھائی سے اتنی میل ملاقات ہے کہ اب بھابھی کے بعد میں بھی ان کے گجے ہوئے اشارے تک سمجھ لیتا ہوں لیکن دیگر احباب جن میں محمد تابش صدیقی اور حسن محمود جماعتی شامل ہیں سے تعارف کے سلسلے کے دوران کافی باتیں ہوئیں۔ باقی دوست احباب ذرا کم گو تھے جس کی وجہ بھی میں ہی تھا، کیونکہ میں بولنے میں بڑا بے لگام ہوں، سچی کھری بغیر لگی لپٹی کے بات کرنے والا اکثر بولتے ہوئے دوسروں کا وقت بھی لپیٹ جاتا ہوں، جس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ گو کہ ملاقات بڑی مختصر تھی، طعام کے ساتھ جتنا کلام ہو سکا سب دوستوں نے اپنا اپنا حصہ ڈالا، اگر اس میں کچھ تشنگی رہ گئی ہو تو ان شاء اللہ اگلی بار پاکستان جانا ہوا تو اس کمی کو دور کرنے کی بھرپور کوشش ہو گی۔ دوستو! میل ملاقات تعلقات کو نیا موڑ دینے میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں، اس مختصر زندگی میں ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا چاہیے، میں اپنا حصہ ڈالوں گا آپ بھی کوشش کیجیے کہ یہ سلسلہ جاری ساری رہے، اللہ پاک اردو محفل کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
 
آخری تدوین:
Top