ایک شام زیک کے ساتھ

محمد وارث

لائبریرین
موصوف نے تاریخی ملاقات کے دوران سب سے کم بات کی۔ بعد از ملاقات تاثرات دینے میں بھی بخل سے کام لیا۔ شادی کے بعد تو اس معصوم سے سائنسدان کو چپ ہی لگ جانی ہے :)
اب تک سب نے سعد صاحب کے چپ رہنے پر بات کی ہے! میں سوچ رہا ہوں کہ اپنے صدیقی صاحب نے کیا گفتگو فرمائی ہوگی بھلا! :)
 
عمدہ معلوماتی مراسلے کا شکریہ۔ ورنہ میں نے تو بیگم سے کہا ہوا تھا کہ کبھی سٹیکس بناؤ، گوشت کو بس ایسے لمبا لمبا ہی تو کاٹنا ہوتا ہے۔ :p
اس لئے چکن اگر گرل کی گئی ہو یا پین فرائے کی گئی ہو تو یہی نام اس کی ڈش کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسٹیک کہہ دینا بہرحال صحیح نہیں ہے۔ یہ اس کٹ کو کاٹنے کے طریقے کے مطابق غلط ہے۔

اب یہ نعم البدل کے طور پر اصطلاحات استعمال کی جارہی ہوں یا کسی اور وجہ سے لیکن بہرحال یہ ٹیکنیکلی ٹھیک نہیں ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے یہاں کے شیفس باہر سے ٹریننگ لے کر آرہے ہوتے ہیں اور یہاں پر نئے شیفس کو ٹرین بھی کر رہے ہوتے ہیں تو آخر پھر اتنی بڑی غلطی ریسٹورنٹس میں بار بار کیوں کی جاتی ہے۔
دراصل ریستوران کے مینو میں سٹیکس نہیں لکھا ہوا تھا۔ اس کو سٹیکس کہنے کے قصوروار فاتح بھائی ہیں۔ :D
 
فاتح

یہ مینیو تو میں نے نہیں دیکھا تھا لیکن میں اسلام آباد و گرد و نواح کے تقریباً ہر سٹیک ہاؤس کے مینیو میں چکن سٹیک دیکھ چکا ہوں۔
کھانے پکانے کے متعلق اتنی تکنیکی و تفصیلی معلومات تو مجھے نہیں کہ چکن کو سٹیک کہنا درست ہے یا نہیں لیکن میں نے پاکستان کے علاوہ باہر کہیں کسی کو چکن کا سٹیک کھاتے نہیں دیکھا جب کہ یہاں اکثریت چکن سٹیک ہی آرڈر کر رہی ہوتی ہے۔
ویسے آپ chicken steak گوگل کر کے دیکھ لیں۔ :)
 
مینو پر لکھے نام یاد کرنے کے لیے بھی باقاعدہ کلاسز کی ضرورت تھی۔ البتہ تھا چکن ہی۔ :D
اچھا شغل ہوا تھا کافی کا آرڈر دیتے ہوئے، میں نے اسے کہا بھائی اپنے کیفے کی سگنیچر کافی پلاؤ اور وہ بھولا مِنٹ مارگریٹا لے آیا :ROFLMAO:
میں نے پوچھا واہ یار یہ ہے سگنیچر کافی اور وہ شریف پھر بولا ہی نہیں۔ میں نے بھی واپس کرنا مناسب نہیں سمجھا انجوائے کیا کہ سب کافی پی رہے تھے اور میں مِنٹ مارگریٹا :censored:
 
میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں :ROFLMAO:
اسٹیک اصل میں اصطلاح ہے ایک خاص کٹ آف میٹ کے لئے۔ یہ کٹس cattle کے ان حصوں سے حاصل کئے جاتے ہیں جو کہ ورزش میں زیادہ استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ یہ ٹینڈر کٹس ہوتے ہیں اور ان کو کم دیر پکایا جاتا ہے۔ زیادہ دیر پکانے سے یہ چمڑے جیسے ہو جاتے ہیں :D ان کے کاٹنے کا طریقہ بھی مختلف ہوتا ہے۔ جو حصے زیادہ چلنے پھرنے میں استعمال ہوتے ہیں وہ tough ہوتے ہیں اور ان کو زیادہ دیر پکایا جاتا ہے۔

جہاں تک چکن کا تعلق ہے تو چکن کے کسی بھی حصے کے لئے اسٹیک کی اصطلاح استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ یہ culinary arts کے حساب سے غلطی ہے۔ چکن کے مختلف حصوں کے پکانے میں وقت کا کم ہی فرق ہوتا ہے جبکہ بیف کے tough اور tender حصوں کے پکانے میں کافی فرق پایا جاتا ہے :)

اس لئے چکن اگر گرل کی گئی ہو یا پین فرائے کی گئی ہو تو یہی نام اس کی ڈش کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسٹیک کہہ دینا بہرحال صحیح نہیں ہے۔ یہ اس کٹ کو کاٹنے کے طریقے کے مطابق غلط ہے۔

اب یہ نعم البدل کے طور پر اصطلاحات استعمال کی جارہی ہوں یا کسی اور وجہ سے لیکن بہرحال یہ ٹیکنیکلی ٹھیک نہیں ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے یہاں کے شیفس باہر سے ٹریننگ لے کر آرہے ہوتے ہیں اور یہاں پر نئے شیفس کو ٹرین بھی کر رہے ہوتے ہیں تو آخر پھر اتنی بڑی غلطی ریسٹورنٹس میں بار بار کیوں کی جاتی ہے۔

خیر جو بھی ہو مجھے جو معلوم تھا وہ میں نے شئیر کر دیا :)

آپ کی بات بالکل درست ہے لیکن بس باہر جا کر کھانے کا تجربہ ہمیں نہیں اور یہاں پر تو لوکل ریسٹورینٹس اور غیر ملکی چینز پر بھی چکن اسٹیک کے نام سے پھر کچھ دستیاب ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ میرینیٹڈ اور نان میرینیٹڈ چکن اسٹیکس کے نام سے فروزن میں بھی دستیاب ہیں۔
گوشت تو صرف بیف ہی ہے باقی تو سب بس سب ہی ہے۔
 
اچھا شغل ہوا تھا کافی کا آرڈر دیتے ہوئے، میں نے اسے کہا بھائی اپنے کیفے کی سگنیچر کافی پلاؤ اور وہ بھولا مِنٹ مارگریٹا لے آیا :ROFLMAO:
میں نے پوچھا واہ یار یہ ہے سگنیچر کافی اور وہ شریف پھر بولا ہی نہیں۔ میں نے بھی واپس کرنا مناسب نہیں سمجھا انجوائے کیا کہ سب کافی پی رہے تھے اور میں مِنٹ مارگریٹا :censored:
میں بھی حیران ہوا تھا، مگر سمجھا کہ آپ نے شاید یہی منگوایا تھا۔ :D
 
عثمان

محفلین
اچھا شغل ہوا تھا کافی کا آرڈر دیتے ہوئے، میں نے اسے کہا بھائی اپنے کیفے کی سگنیچر کافی پلاؤ اور وہ بھولا مِنٹ مارگریٹا لے آیا :ROFLMAO:
میں نے پوچھا واہ یار یہ ہے سگنیچر کافی اور وہ شریف پھر بولا ہی نہیں۔ میں نے بھی واپس کرنا مناسب نہیں سمجھا انجوائے کیا کہ سب کافی پی رہے تھے اور میں مِنٹ مارگریٹا :censored:
مارگریٹا تو معروف کاکٹیل ہے۔ اس کے نام پر کافی؟ اوکے۔ :)
 
زیک

مسافر
اچھا شغل ہوا تھا کافی کا آرڈر دیتے ہوئے، میں نے اسے کہا بھائی اپنے کیفے کی سگنیچر کافی پلاؤ اور وہ بھولا مِنٹ مارگریٹا لے آیا :ROFLMAO:
میں نے پوچھا واہ یار یہ ہے سگنیچر کافی اور وہ شریف پھر بولا ہی نہیں۔ میں نے بھی واپس کرنا مناسب نہیں سمجھا انجوائے کیا کہ سب کافی پی رہے تھے اور میں مِنٹ مارگریٹا :censored:
تبھی آپ کچھ ٹپسی تھے
 
Top